دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - Page 4 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#31)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:37 AM

۳۴؂ پکارنے سے مراد حاجتیں پوری کرنے اور فریاد رسی کے لیے پکارنا ہے ۔ یہ اللہ ہی کی صفت ہے کہ وہ پکارنے والے کی پکار سنتا ہے اور اس کی حاجتیں پوری کرتا اور اس کی فریاد کو پہنچتا ہے اس لیے اس کو پکارنا بالکل صحیح اور مطابق حقیقت ہے اور چونکہ اللہ کے سوا کسی کی بھی یہ صفت نہیں ہے اس لیے اللہ کو چھوڑ کر کسی کو پکارنا خواہ وہ بت ہو ‘ جن ہو‘ فرشتہ ہو‘ ولی ہو یا پیغمبر سراسر غلط اور خلاف حقیقت ہے ۔

۳۵؂ کتنے مسلمان بھی جہالت کی وجہ سے اپنی حاجتوں کے لیے درگاہوں اور مزاروں کی طرف رجوع کرتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جو بزرگ قبروں میں مدفون ہیں وہ ان کی دعاؤں کو سنتے ہیں اور ان کی بگڑی بناتے ہے مگر یہ خیال اتنا ہی باطل ہے جتنا کہ مشرکین کا اپنے معبودوں کے بارے میں تھا۔

آیت میں صراحت کے ساتھ فرمایا گیا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جو کسی کی دعا یا پکار کا کوئی جواب دے سکتے ۔

 

Sponsored Links
(#32)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:38 AM

۳۶؂ یعنی جس طرح کوئی شخص ہاتھ پھیلاکر پانی سے یہ درخواست کرے کہ اس کے منہ تک پہنچ جائے تو اس کی یہ درخواست نہ تو پانی سنے گا اور نہ ہی اس کی پیاس بجھانے کے لیے پہنچے گا۔ اسی طرح مشرکین اللہ کو چھوڑ کر جس جس کے آگے دعا کے لیے ہاتھ پھیلاتے ہیں اور ان سے فریاد کرتے ہیں وہ نہ ان کی دعا اور فریاد سنتے ہیں اور نہ ان کی حاجت پوری کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ’’ پانی کے آگے ہاتھ پھیلانا تاکہ وہ منہ تک پہنچ جائے ‘‘ عربی کا ایک محاورہ ہے جس کے معنیٰ لا حاصل طلب کے ہیں اور آیت کا مفہوم بھی یہی ہے ۔

۳۷؂ یعنی کافر اللہ کو چھوڑ کر جن کوپکارتے ہیں ان کو پکارنا بالکل بے سود ہے ۔

 

(#33)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:38 AM

۳۸؂ یعنی آسمان و زمین کی تمام مخلوق خواہ وہ فرشتے ہوں ‘ جن ہوں انسان ہوں یا کوئی اور سب اللہ کو کسی نہ کسی طرح سجدہ کرتے ہیں ۔ کوئی تو اپنا سر خوشی سے اس کے آگے جھکادیتا ہے اور کوئی ارادہ کے ساتھ نہ سہی مگر قانونِ قدرت تواسے اپنے خالق کے آگے جھکنے کے لیے مجبور کرہی دیتا ہے ۔ ایک کافر کا زندہ رہنے کے لیے سانس لینا یا غذا کھانا یا چلنے کے لیے پاؤں کا حرکت میں لانا خدا کے قانون کی پابندی کرنا ہے اور اس کے قانون کی یہ پابندی اس کے آگے جھکنا ہی ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ یہ جھکنا مجبوری کی نوعیت کا ہے اسی لیے اس جھکنے پر آدمی مؤمن نہیں قرار پاتا۔

ہرچیز کے خدا کے آگے سجدہ کرنے کی واضح علامت اس کا سایہ ہے کہ اللہ کے مقررہ قانون کے مطابق گھٹتا بڑھتا رہتا ہے ۔ خدا کا کوئی منکر اتنا بل بوتا بھی نہیں رکھتا کہ اپنا سایہ زمین پر گرنے نہ دے ۔ وہ اختیاری زندگی میں اللہ کی اطاعت سے انکار کرتا ہے مگر غیر اختیاری زندگی میں تو اس کا وجود اسی کے آگے جھکا ہوا ہے ۔ کاش کہ وہ اس پر غور کرتا!یہ آیتِ سجدہ ہے اس لیے اس کی تلاوت پر فوراً سجدہ کرنا چاہیے ۔

 

(#34)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:38 AM

۳۹؂ یہاں جس شرک کی تردید کی گئی ہے وہ ہے اللہ کے سوا کسی کو ’’ ولی‘‘ بمعنیٰ کارساز( کام بنانے والے ) ٹھہرانا۔یعنی کسی کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ گو وہ ہماری نظروں سے اوجھل ہے مگر نفع یا نقصان پہنچانا اس کے اختیار میں ہے اور غیبی طریقہ پر وہ ہماری مدد کرسکتا ہے ۔ یہ تصور سراسر باطل اور یہ عقیدہ سراسر مشرکانہ ہے کیونکہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جو در حقیقت نفع و نقصان پہنچانے والا ہو۔ یہ عقیدہ جس کے بارے میں بھی رکھا جائے شرک ہی ہے خواہ وہ بت ہو یا درخت‘روح ہو یا فرشتہ اور نبی ہو یا ولی اور یہ بھی ضروری نہیں کہ اس کو خدا یا رب کہکر پکارا جائے بلکہ اس کو اس معنیٰ میں ولی (کارساز) قرار دینا ہی اس کو خدا بنالینا ہے ۔ لہٰذا جو شخص کسی کے ساتھ وہ معاملہ کرتا ہے جو صرف خدا کے ساتھ کیا جانا چاہیے وہ شرک کا ارتکاب کرتا ہے ۔

قرآن ایسے لوگوں سے پوچھتا ہے کہ جب کائنات کا رب اللہ ہی ہے تو یہ کارساز(ولی) کس طرح ہے ؟

۴۰؂ اندھے سے مراد عقل کا اندھا ہے اوردیکھنے والے سے مراد بصیرت کی آنکھ سے دیکھنے والا ہے ۔

۴۱؂ اندھیرے سے مراد جہالت کی تاریکیاں ہیں اور روشنی سے مراد علم حق کی روشنی ہے ۔

 

(#35)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:39 AM

۴۲؂ یعنی جب ایک خدا کے سوا کسی کا کچھ پیدا کرنا ثابت نہیں ہے تو پھر ایک سے زائد خدا کیسے ہوئے ؟ اس کے سوا جو کچھ بھی ہے مخلوق ہے پھر مخلوق کو خالق کا درجہ دینا کیا معنیٰ رکھتا ہے ؟ خدائی کی صفت مخلوق میں کیسے آسکتی ہے ؟

۴۳؂ یعنی خلق کرنے کے بعد کوئی چیز اللہ کے قابو سے باہر نہیں ہو گئی ہے بلکہ ہر چیز پوری طرح اس کے کنٹرول میں ہے ۔ پھر جس چیز پر اللہ کا کنٹرول ہو وہ خدا کیسے ہوسکتی ہے ؟

۴۴؂ یہ حق و باطل کی کشمکش کی مثال ہے ۔ آسمان سے پانی برسانے سے مراد وحی الٰہی کا نزول ہے ۔ وادیوں کا اپنی سمائی کے مطابق بہہ نکلنے کا مطلب قبولِ حق کی استعداد رکھنے والوں کا اپنے اپنے ظرف کے مطابق اس سے استفادہ کرنا ہے ۔ سیلاب سے مراد حق کا سیلاب ہے اور جھاگ سے مراد باطل کا جھاگ ہے جو حق و باطل کی کشمکش میں ابھر آتا ہے ۔ دوسری مثال میں سونے چاندی کے زیور سے مراد اول درجہ کے مخلص مومن ہیں اور

 

(#36)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:39 AM

دوسری چیزوں سے مراد عام صالحین ہیں اور ان کوتپانے سے مراد آزمائش کی بھٹی سے گزارنا ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ جب حق و باطل کی کشمکش برپا ہوتی ہے تو باطل ابھر کر سامنے آ جاتا ہے لیکن اس کی حقیقت جھاگ سے زیادہ کچھ نہیں ہوتی۔ وہ تھوڑی دیر ہی میں ختم ہوجاتا ہے البتہ حق اس طرح باقی رہتا ہے جس طرح کہ پانی زمین میں رہ جاتا ہے ۔ اسی طرح سونے چاندی اور دھاتوں کو جب پگھلایا جاتا ہے تو میل کچیل ابھر آتا ہے اور فوراً ختم ہوجاتا ہے اور جو خالص سونا‘ چاندی یا دھات ہے وہ باقی رہ جاتی ہے ۔ گویا قانون قدرت یہ ہے کہ جو چیز لوگوں کو حقیقتہً فائدہ پہنچانے والی ہے وہ باقی رہے اور جونقصان پہنچانے والی ہے وہ نابود ہوجائے ۔نزول قرآن کے بعد حق و باطل کی جو کشمکش برپا ہوئی تھی اس میں باطل تھوڑی دیر کے لیے جھاگ کی طرح ابھر آیا تھا لیکن نتیجہ یہ نکلا کہ حق کو بقا اور دوام حاصل ہوا اور باطل بالکل نابود ہوگیا۔

۴۵؂ یعنی حساب کے لیے ملاحظہ ہو سورئہ مائدہ نوٹ ۱۲۴؂

 

(#37)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:40 AM

۴۶؂ یعنی حساب کے لیے جب ان کی پیشی ہوگی تو نہایت سختی کے ساتھ ان سے باز پرس ہوگی اور انہیں قطرہ قطرہ کا حساب دینا ہوگا۔

۴۷؂ یعنی یہ باتیں جو ارشاد ہوئی ہیں انسان کو حق شناس بنانے کے لیے کافی ہیں لیکن ہوش مندی کا ثبوت وہی لوگ دیتے ہیں جو دانا و بینا ہوتے ہیں عقل اور دل کے اندھوں پر کوئی نصیحت کارگر نہیں ہوتی۔

۴۸؂ آدمی جب اپنی عقل کا صحیح استعمال کرتا ہے تو وہ خداشناس بھی بن جاتا ہے اور خودشناس بھی اور یہ چیز اس کے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرتی ہے جس کے نتیجہ میں اس کے اندر بہترین اوصاف پرورش پانے لگتے ہیں ۔ ان اوصاف میں جو وصف اولیت رکھتا ہے وہ اللہ سے وفائے عہد ہے ۔ عہد سے مراد اللہ کو اپنا رب تسلیم کرنے کا وہ عہد بھی ہے جو نسل انسانی سے ان کے دنیا میں آنے سے پہلے ہی لیاگیاتھا اور جو انسان کی فطرت میں اس طرح پیوست ہے کہ وہ اپنے رب کو بآسانی پہچان لیتا ہے ( ملاحظہ ہو سورئہ اعراف نوٹ ۲۶۴ ؂ اور ۲۶۵؂ اور وہ عہد بھی جو آدمی اللہ پر ایمان لاکر اس کے ساتھ باندھتا ہے ۔

 

(#38)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:40 AM

۴۹؂ مراد خاندانی رشتے اور ناطے ہیں اور ان کو جوڑنے کا مطلب ان کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق ادا کرنا ہے ۔ انسان کا اس معاملہ میں بڑا امتحان ہوتا ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے ۔ صلہ رحمی بہت بڑی اخلاقی خوبی ہے جبکہ قطع رحمی بہت بڑی بداخلاقی۔

۵۰؂ یعنی نیکی کی راہ پر چلنے کے باوجود یہ اندیشہ رکھتے ہیں کہ قیامت کے دن کہیں ہم سے سخت باز پرس نہ کی جائے ۔ یہ اندیشہ ہی ان کی زندگیوں کو محتاط بنادیتا ہے اور نیکی کی راہیں ان پر کھل جاتی ہیں ۔

۵۱؂ معلوم ہوا کہ اللہ کے نزدیک اس صبر کی قدر و قیمت ہے جو اس کی رضا حاصل کرنے کے لیے کیا جائے ۔اگر یہ مقصد پیش نظر نہ ہو تو صبر پر کسی انعام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

صبر یہ ہے کہ آدمی حق پر ثابت قدم رہے ، اللہ کی عبادت واطاعت کے لیے تکلیفیں اور مشقتیں اور مصیبتوں کو جھیلے اور لوگوں کی اصلاح اور اللہ کی راہ میں جدوجہد کے سلسلہ میں عزم و ہمت سے کام لے ۔ اس طرح مؤمن کی پوری زندگی صبر کی زندگی ہوتی ہے ۔

 

(#39)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:40 AM

۵۲؂ مراد اللہ کی رضا کے لیے خرچ کرنا اور خیر کے کاموں پر خرچ کرنا ہے ۔

مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورئہ بقرہ نوٹ ۴۵۲؂

۵۳؂ گندگی کو گندگی سے نہیں دور کیا جاسکتا بلکہ اس کو دھونے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح برائی کو جوابی برائی کے ذریعہ نہیں بلکہ نیکی اور حسن سلوک ہی کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے ۔ اس لیے ایک بگڑے ہوئے ماحول میں اصلاح کا کام کرنے والوں کا اصل ہتھیار نیکی ہوتا ہے ۔

۵۴؂ یعنی آخرت کا گھر جس کی نعمتیں ایسے ہی لوگوں کے حصہ میں آئیں گی۔

 

(#40)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:40 AM

۵۵؂ اہل ایمان کو یہ مزید خوشخبری سنا دی گئی ہے کہ ان کے والدین‘ ازواج اور اولاد میں سے جو جو صالح ہوں گے ان کے ساتھ جنت میں جمع ہوں گے تاکہ ان کے لیے مزید مسرت کا باعث بنیں ۔یہ خوشبخری اہل ایمان کو اس بات کے لیے آمادہ کرتی ہے کہ وہ اپنے گھر کے ماحول کو صالح بنانے کی کوشش کریں تاکہ گھر کے سبھی افراد جنت کے مستحق بنیں ۔

۵۶ یعنی جو صابرانہ زندگی تم نے دنیا میں گذاری اس کی بدولت تم جنت کے مستحق قرار پائے جہاں تمہارے لیے ہر طرح سلامتی ہی سلامتی ہے اس تصور ہی میں اہل ایمان کے لیے روحانی لذت کا بڑا سامان ہے کہ جنت میں فرشتے ان سے ملنے کے لیے آئیں گے اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دیں گے ۔

۵۷؂ یہ ان لوگوں کا حال ہے جو خدائے واحد کے بندے بنکر رہنا نہیں چاہتے ۔ وہ بندگی کے اس عہد کو جو عہد فطرت ہے توڑدیتے ہیں نیز کسی مصیبت میں گھر جانے کی صورت میں خدا سے بندگی کا شعوری طور پر جو عہد کرتے ہیں اس کو بھی مصیبت سے نجات ملنے کے بعد توڑ ڈالتے ہیں اور کفر و شرک کی راہ پر چل کر دنیا میں ہر قسم کا بگاڑ پیدا کرتے ہیں ۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود life Quran 99 08-13-2012 02:58 AM
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM


All times are GMT +5. The time now is 12:17 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG