Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
الاعراف
اللہ رحمن اور رحیم کے نام سے (۱) الف ،لام ،میم ،صاد۱ (۲) یہ کتا ب ہے جو تم پر نازل کی گئی ہے ۲تو( دیکھو ) اس کی وجہ سے تمہارے دل میں کوئی تنگی پیدا نہ ہو ۳یہ اس لئے نازل کی گئی ہے کہ تم اس کے ذریعہ لوگوں کو ہوشیار کرو۴اور ایمان لانے والوں کے لئے یاددہانی ہو ۵ (۳) (لوگو!) تمہارے پروردگار کی طرف سے جو کچھ تم پر نازل ہو ا ہے اس کی پیروی کرو اور اس کو چھوڑ کر دوسرے سر پرستوں کی پیروی نہ کرو۶تم کم ہی نصیحت قبول کرتے ہو (۴) اور کتنی ہی آبادیاں ہیں جن کو ہم ہلاک کرچکے ہیں چنانچہ ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت آیا یا دوپہر میں جبکہ وہ آرام کررہے تھے ۷ (۵) اور جب ہمار اعذاب آیا تو ان کی پکار اس کے سوا کچھ نہ تھی کہ واقعی ہم ظالم تھے ۸ (۶) تو (یادرکھو ) ہم ان لوگوں سے ضرور باز پرس کریں گے جن کی طر ف پیغمبر بھیجے گئے اور یقینا پیغمبروں سے بھی پوچھیں گے ۹ (۷) پھر ہم پورے علم کے ساتھ ساری سرگزشت ان کے سامنے بیان کریں گے اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے ۔ (۸) وزن اس روز حق ہو گا تو جن کی میزانیں بھاری ہوں گی وہی کامیاب ہونگے ۱۰ (۹) اور جن کی میزانیں ہلکی ہوں گی تو یہ وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا کیونکہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ناانصافی کرتے رہے ۔ (۱۰) اور ہم نے تمہیں زمین میں بااختیار بنا یا ۱۲اور تمہارے لئے گزر بسر کا سامان فراہم کیا مگر تم کم ہی شکر گزار ہوتے ہو۔ (۱۱) ہم نے تمہیں پیدا کیا ، پھر تمہاری صورت ۱۳بنائی ،پھر فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا ۱۴مگر ابلیس ۱۵کہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا (۱۲) فرمایا کہ کس چیز نے تجھے سجدہ کرنے سے روکا جبکہ میں نے تجھے حکم دیا تھا ؟ اس نے کہا میں اس سے بہتر ہوں ، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے ۱۶ (۱۳) فرمایا ، یہاں سے اترجا ۔تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں گھمنڈ کرے ۔نکل جا کہ تو ذلیل ہونے والوں میں سے ہے ۱۷ (۱۴) بولا مجھے اس دن تک کی مہلت دے جب لوگ ( مرنے کے بعد ) اٹھائے جائیں گے ۔ (۱۵) فرمایا تجھے مہلت دی گئی ۱۸ (۱۶) کہا چونکہ تو نے مجھے گمراہ کر دیا ہے ۱۹اس لئے میں تیری سیدھی راہ پر ان کی گھات میں بیٹھا رہوں گا ۲۰ (۱۷) پھر ان کے آگے سے بھی ان پر حملہ کروں گا اور پیچھے سے بھی ، دائیں سے بھی کروں گا اور بائیں سے بھی ۲۱اور تو ان میں سے اکثر کو شکرگزار نہ پائیگا ۔ (۱۸) فرمایا نکل جایہاں سے ذلیل اور ٹھکرایا ہو ا ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے تو میں تم سب سے جہنم کو بھردوں گا ۲۲ (۱۹) اور اے آدم !تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں رہو ۲۳اور جہاں چاہو کھاؤ مگر اس درخت کے قریب بھی نہ جانا ۲۴ورنہ ظالموں میں سے ہوجاؤگے ۔ (۲۰) پھر شیطان نے ان کے دلوں میں وسوسہ ڈالا ۲۵تاکہ ان کی شرمگاہیں جو ان سے چھپائی گئی تھیں ان پر کھول دے ۲۶اس نے کہا تمہارے رب نے تمہیں اس درخت سے صرف اس لئے روکا ہے کہ تم کہیں فرشتے نہ بن جاؤ یا تمہیں ہمیشگی کی زندگی حاصل نہ ہوجائے ۔ (۲۱) اور اس نے قسم کھا کر ان سے کہا کہ میں تمہارا خیر خواہ ہوں ۲۷ (۲۲) اس طرح وہ ان کو اپنے فریب میں لے آیا ۲۸پھر جب انہو ں نے اس درخت کا مزاچکھا تو ان کی شرمگاہیں ان پر کھل گئیں ۲۹او روہ اپنے کو جنت کے پتوں سے ڈھانکنے لگے ۳۰اور ان کے رب نے انہیں پکار ا ’’ کیا میں نے تمہیں اس درخت سے روکا نہ تھا او ریہ کہا نہ تھا ک شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے ؟ ‘‘ (۲۳) انہو ں نے عرض کیا اے ہمارے رب !ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا او راگر تو نے ہمیں نہیں بخشا اور رحم نہیں فرمایا تو ہم تباہ ہوجائیں گے ۳۱ (۲۴) فرمایا اترجاؤ ۳۲تم ایک دوسرے کے دشمن ہو ۳۳اورتمہارے لئے ایک خاص وقت تک ز مین میں ٹھکانا اور گذربسر کا سامان ہے ۳۴ (۲۵) اور فرمایا : اسی میں تم جیوگے ، اسی میں مروگے اور اسی میں سے تم نکالے جاؤگے ۳۵
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
دعوت |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ | life | Quran | 98 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 02:23 AM |
تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال | ayaz_sb | Quran | 6 | 07-06-2012 08:37 PM |
اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اور ہدایت ۔۔سورۃ | Mazhar | Quran | 10 | 07-06-2012 08:27 PM |
اللہ کا انعامات اور ہمارے اعمال اور دعائی¬ | ~ABDULLAH~ | Islamic Issues And Topics | 6 | 07-19-2010 01:49 PM |