دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - Page 3 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#21)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:35 AM

خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور جنہیں خوردبین کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہے ۔ یا یہ کہ پھول میں جو زر ریشے (Stamens) ہوتے ہیں ان میں نر اور مادہ کی قسمیں پائی جاتی ہیں ۔ پھول جب کھلتے ہیں تو ان کی مہک سے شہد کی مکھیاں اور پتنگے ان کی طرف کھینچ آتے ہیں اور زیرہ دانوں کو ایک پھول سے دوسرے پھول میں منتقل کرتے ہیں اس طرح اس سے بار آوری (Fertilization) ہوتی ہے اور پھول کا بیضہ دان پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔کیا قدرت کا یہ حیرت انگیز نظام قادرِ مطلق کے وجود پر دلالت نہیں کرتا؟

۱۴؂ یعنی زمین کے سب حصے یکساں نہیں ہیں بلکہ اس میں مختلف خطے پائے جاتے ہیں اور جو ایک دوسرے سے قریب اور متصل ہونے کے باوجود اپنی خصوصیات میں مختلف ہیں ۔ کوئی سرخ ہے تو کوئی سیاہ‘ کوئی زرخیز ہے تو کوئی بنجر‘ کوئی ایک قسم کی پیداوار کے لیے موزوں ہے تو کوئی دوسری قسم کی پیداوار کے لیے رزق کے کیسے ذخیرے ہیں جو زمین میں رکھ دئے گئے ہیں ! کیا پرورش ( ربوبیت) کا یہ سارا نظام خود بخود تشکیل پاگیا ہے یا اس کو وجود میں لانے والا رب( پروردگار) ہے ؟

 

Sponsored Links
(#22)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:36 AM

۱۵؂ کھجور کے درخت دو قسم کے ہیں ایک وہ جن کی جڑ سے ایک ہی تنا نکلتا ہے اور دوسرے وہ جن کی جڑ سے دو یا زیادہ تنے نکلتے ہیں جبکہ ایک ہی پانی سے انہیں سیراب کیا جاتا ہے یہ بو قلمونی اور تنوع کیا اس خیال کی تردید کے لیے کافی نہیں ہے کہ یہ کائنات اتفاقی حادثہ کے طور پر وجود میں آئی ہے اور کسی چلانے والے کے بغیر چل رہی ہے ؟ اس صورت میں یہ گونا گونی‘ یہ رنگا رنگی اور یہ الگ الگ نوعیتیں ہرگز نہیں ہوسکتی تھیں ۔

۱۶؂ ایک ہی پانی سے درختوں کو سیراب کیا جاتا ہے مگر ان کے پھل ذائقہ میں مختلف ہوتے ہیں کوئی میٹھا تو کوئی کھٹا اور کوئی پھیکا تو کوئی کڑوا۔ ہر چیز میں نوعیتوں کا یہ اختلاف دیکھکر شاعر نے بجا طور پر کہا ہے ؂

یہ ذوق اس جہاں کو ہے زیب اختلاف سے

یہ اختلاف انسان کو دعوت فکر دیتا ہے ۔ اگر انسان عقل سے کام لے تو وہ ان حقیقتوں کو پاسکتا ہے جن کو قبول کرنے کی دعوت قرآن دے رہا ہے ۔

 

(#23)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:36 AM

۱۷؂ یعنی ان منکرین کو تعجب اس بات پر ہو رہا ہے کہ انسان کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جائے گا جس کی خبرقرآن دے رہا ہے لیکن در حقیقت تعجب کے قابل ان کا یہ قول ہے کہ مٹی میں مل جانے کے بعد کس طرح دوبارہ زندہ کیا جائے گا گویا ان کے نزدیک یہ سارا ہنگامۂ کائنات محض اس لیے ہے کہ انسان مرکر مٹی ہوجائے اور زندگی کا سلسلہ آنکھ بند ہوتے ہی ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے ۔ نہ خدا کے حضور حاضری کا سوال، نہ عالم آخرت اور نہ جزا اور نہ سزا۔ یہ ہے ان کا تصورِ زندگی جس کا مطلب ہے زندگی بے مقصد اور کائنات بے غایت۔ یہ فیصلہ عقل کا ہرگز نہیں ہے بلکہ اندھی خواہشات کا ہے اس لیے ہر عقلمند انسان منکرین کے تصورِ زندگی پر تعجب کرے گا نہ کہ قرآن کے پیش کردہ تصورِ زندگی پر۔

۱۸؂ آخرت کے دن ان منکرین نے دنیا میں جہالت‘حق کے خلاف تعصب اور باطل پرستوں کی اندھی تقلید کے طوق اپنی گردنوں میں ڈال رکھے تھے اس لیے قیامت کے دن یہ طوق آگ کے طوق کی شکل میں ان کی گردنوں کو جکڑ لیں گے ۔

 

(#24)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:36 AM

۱۹؂ یعنی پیغمبر کو اللہ تعالیٰ نے اس لیے بھیجا ہے کہ لوگ اس کی دعوت قبول کرکے خیر کی طرف لپکیں بالفاظ دیگر اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی بھلائی کے لیے پیغمبر کو بھیجا ہے مگر ان منکرین کا حال یہ ہے کہ وہ خیر سمیٹنے کے بجائے شر کو دعوت دے رہے ہیں ۔ وہ کہتے تھے کہ جس عذاب کی تم دھمکی دے رہے ہو وہ آکیوں نہیں جاتا۔ اس طرح وہ خیر سے اپنے کو محرم رکھ کر عذاب کے آنے کا انتظار کررہے تھے ۔ یہاں ان کی اسی غلط ذہنیت پر گرفت کی گئی ہے ۔

۲۰؂ یعنی اللہ تعالیٰ لوگوں کی غلط روی اور ان کی زیادتیوں کے باوجود دنیا میں ان کو فوراً سزا نہیں دیتا بلکہ درگذر سے کام لیتا رہتا ہے تاکہ انہیں اصلاح کا موقع مل جائے اور وہ سنبھل جائیں ۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر وہ اپنی اصلاح نہ کریں تب بھی وہ ان کو سزا نہ دے گا۔ اللہ تعالیٰ جہاں در گذر کرنے والا ہے وہاں وہ سخت سزا دینے والا بھی ہے ۔

 

(#25)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:36 AM

۲۱؂ تشریح کے لیے دیکھئے سورئہ انعام نوٹ ۶۴؂ اور۶۵؂

۲۲؂ یعنی جس طرح پچھلی قوموں کی طرف ان کی رہنمائی کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول آتے رہے اسی طرح تم کو بھی اے پیغمبر ان لوگوں کی رہنمائی کے لیے بھیجا گیا ہے لہٰذا تمہارا کام غفلت میں پڑے ہوئے لوگوں کو چونکا دینا اور ان کو خدا کی راہ دکھا دینا ہے ۔ ان کے مطالبات کو پورا کرنا تمہاری ذمہ داری نہیں ہے لہٰذا محسوس معجزہ کا جو مطالبہ وہ کررہے ہے اس کو تم خاطر میں نہ لاؤ۔

واضح رہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت صرف عربوں کی طرف نہیں تھی بلکہ جیسا کہ قرآن میں صراحت کے بیان ہوا ہے تمام اقوام کی طرف ہے اس لیے آپ کے بعد کسی قوم کے لیے کسی نئے نبی یا رسول کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

 

(#26)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:36 AM

۲۳؂ یعنی اللہ ہی جانتا ہے کہ عورت کے پیٹ میں بچہ کس طرح کا اور کن خصوصیات کا پرورش پارہا ہے اور وہ نو ماہ سے پہلے بچہ جنے گی یا اس سے زیادہ مدت میں ۔ اسی طرح جانور کے ماداؤں کے حمل کا تفصیلی علم بھی اللہ ہی کو ہے ۔

۲۴؂ یعنی وضعِ حمل کی بات ہو یا کوئی اور اس نے دنیا کے تمام امور کی وقت کی تعین کے ساتھ منصوبہ بندی کی ہے اور اس کا علم ہر ہر جزئیے کا احاطہ کئے ہوئے ہے اس کی اس منصوبہ بندی میں یہ بات بھی لازماً شامل ہے کہ کسی قوم پر کس وقت عذاب لایا جائے ۔ لہٰذااگر تم پر رسول کی دعوت کو رد کرنے کے باوجود عذاب نہیں آرہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ عذاب آئے گا ہی نہیں ۔ عذاب__ رسول کو جھٹلانے کی صورت میں __لازماً آئے گا مگر وقت مقررہ پر جس کا علم اللہ ہی کو ہے

 

(#27)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:36 AM

۲۵؂ اس آیت میں اللہ کی تین صفتیں بیان کی گئی ہیں ۔ایک یہ کہ وہ پوشیدہ اور ظاہر اور محسوس اور غیر محسوس سب چیزوں کا جاننے والا ہے ۔ دوسری یہ کہ وہ کبیر(سب سے بڑا) ہے یعنی اپنی قدرت اور دوسری صفات میں کامل اور بالاتر ہستی ہے ۔ تیسری یہ کہ وہ متعال( نہایت بلند مرتبہ) ہے یعنی اس کو مخلوق پر قیاس کرنا صحیح نہیں وہ اس سے بہت بلند و بالا ہے ۔

ان صفات کے ذکر سے مقصود یہاں اللہ کی عظمت کا صحیح تصور دینا ہے جس کے نتیجہ میں انسان کے اندر اس کی بندگی اور اس کے حضور جوابدہی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور اس کی سزا کے تصور سے وہ کانپ اٹھتا ہے ۔

۲۶؂ مراد وہ فرشتے ہیں جو ہر شخص کے ساتھ اس کی حفاظت میں لگے رہتے ہیں ۔ ان کی ڈیوٹی اس طرح مقرر ہے کہ یکے بعد دیگرے ان کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ انسان کی زندگی تو ہر قسم کے خطرات سے گھری ہوئی ہے اور وہ ہر وقت ایک نہ ایک خطرہ کے زد میں رہتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے انسان کو خطرات سے اور آفتوں سے محفوظ رکھنے کا یہ سامان کیا ہے کہ اس کے آگے اور پیچھے فرشتہ لگادئے ہیں جو اس کا بچاؤ کرتے رہتے ہیں اور صرف اسی وقت اس کو کوئی نقصان پہنچ جاتا ہے جبکہ اللہ کی طرف سے مقدر ہوتا ہے ۔

 

(#28)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:37 AM

۲۷؂ یعنی اللہ نے جہاں ایک ایک فرد کی حفاظت کا سامان کر رکھا ہے وہاں قوموں کی عافیت کا سامان بھی کر رکھا ے چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو امن و عافیت کی نعمت عطا فرماتا ہے تو اسی صورت میں اس سے یہ نعمت چھین لی جاتی ہے جبکہ وہ خوداس نعمت کی ناقدری کرتے ہوئے سرکشی پر اتر آتی ہے ورنہ اللہ تعالیٰ کا یہ قاعدہ نہیں ایک نعمت عطاء کرنے کے بعد بلا وجہ اس کو چھین لے ۔ یہاں خاص طور سے اس بات کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے کہ یہ منکرین اس وقت امن و چین کی زندگی گذار رہے ہیں وہ تادیر باقی رہنے والا نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنے کو اس کا نا اہل ثابت کر دیا ہے ۔ اب یہ نعمت ان سے لازماً چھین لی جائے گی چنانچہ چند سال گزرنے نہیں پائے تھے کہ کافروں کے لیے سر زمین عرب میں سر چھپانا مشکل ہوگیا اور اللہ کا وعدہ ان پر چسپاں ہو کر رہا۔

۲۸؂ بجلیوں سے اگر ایک طرف خوف پیدا ہوتا ہے کہ کسی پر گرنہ جائے تو دوسری طرف بارش کی امید بندھتی ہے ۔ گویا بجلی بیک وقت دو باتوں کی تذکیر کرتی ہے ۔ ایک یہ کہ لوگ چوکنا ہوجائیں کہ اللہ کے عذاب کا کوڑا ان پر برس سکتا ہے ۔ دوسری یہ کہ لوگ اللہ ہی سے رحمت کے امیدوار بنیں ۔

 

(#29)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:37 AM

سکتا ہے ۔ دوسری یہ کہ لوگ اللہ ہی سے رحمت کے امیدوار بنیں ۔

۲۹؂ یعنی پانی سے بھرے ہوئے بادلوں کو اللہ ہی اٹھاتا ہے ۔ بالفاظ دیگر یہ اللہ ہی کا بنایا ہوا نظام ہے جس کے تحت پانی سے بھرے ہوئے بادل اٹھتے ہیں اور فضا میں پھیل کر دور دور تک مینہ برسانے کا کام کرتے ہیں ۔

۳۰ ؂ جہاں تک سائنس کا تعلق ہے بادلوں کی گرج برقی بار (Electrical Charge) کے خارج ہونے سے پیدا ہوتی ہے ۔ آبی ذرات کے باہمی عمل سے بادلوں کے اوپری خطے میں مثبت بار (Positive Charge)اور درمیانی خطے میں منفی بار(Negegive Charge) پیدا ہوتا ہے ۔ جب برقی بار کی مقدار کافی بڑھ جاتی ہے تو بجلی خارج ہوتی ہے اور بجلی کی رو(Current) زبردست حرارت کے ساتھ ہوا میں پھلاؤ پیدا کرتی ہے اور برقی لہر صوتی لہربن جاتی ہے جسے گرج کہا جاتا ہے ۔ یہ ہوئی گرج کی مادی حقیقت جو معلوماتی نوعیت کی ہے لیکن قرآن اس کی معنوی حقیقت کی طرف انسان کو متوجہ کرتا ہے جو اصل اہمیت رکھنے والی چیز ہے وہ یہ ہے کہ بادلوں کی گرج اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ اس کائنات کا ایک خدا ہے جو اس کو پیدا کر کے بے تعلق نہیں ہوگیا ہے بلکہ اس کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے اور اپنی قدرت کے کرشمے دکھاتا رہتا ہے اور وہ اس بات پر قادر ہے کہ سرکش بندوں پر اپنے عذاب کا کوڑا برسائے ۔ غرضیکہ جن کے کانوں پر پردے نہیں پڑے ہیں وہ بادلوں کی گرج میں اللہ کی عظمت کا اعلان سنتے ہیں ۔

 

(#30)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:37 AM

۳۱؂ یعنی وہ ایسی عظیم ہستی ہے کہ فرشتے بھی اس کی ہیبت سے لرزنے لگتے ہیں پھر انسان کو بادلوں کی گھن گرج سن کر کیا اثر قبول کرنا چاہیے ؟

۳۲؂ کڑکتی ہوئی بجلی جس پر گرتی ہے اس کو ہلاک کر کے رکھ دیتی ہے ۔ یہ انسان کا عام مشاہدہ ہے اور کہا نہیں جاسکتا کہ کون کب اس کی زد میں آئے ۔

۳۳؂ یعنی ان کڑکتی ہوئی بجلیوں اور گرجتے ہوئے بادلوں سے اس بات کا اعلان و اظہار ہو رہا ہے کہ اس کائنات کا رب زبردست قوت کا مالک ہے ۔ انسان کو چاہیے تھا کہ وہ اس اعلان کو سنکر کانپ اٹھتا مگر لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ خدا کے بارے میں بحث کرنے کی جسارت کرتے ہیں ۔ کوئی کہتا ہے یہ خدا کی نہیں بلکہ دیوتاؤں کی کارفرمائی ہے تو کوئی کہتا ہے خدا میں یہ قدرت کہاں کہ وہ مردوں کو زندہ کرے اور موجودہ دور کے ’’دانشور ‘‘ تو ’’ بے خدا کائنات‘‘ کا نظریہ پیش کرتے ہیں تاکہ انہیں خدا سے ہمیشہ کے لیے ’’چھٹکارا‘‘ مل جائے !

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود life Quran 99 08-13-2012 02:58 AM
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM


All times are GMT +5. The time now is 05:04 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG