| Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
| Advertisement |
![]() |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#21)
|
|
|||
|
74 ۔ انہوں نے کہا اگر تم جھوٹے ثابت ہوۓ تو (بتلاؤ) اسکی سزا ہے ؟ 75 ۔ انہوں نے جواب دیا اس کی سزا یہی ہے کہجس کے سامان میں چیز نکلے وہ اس کا بل قرار پاۓ (118) ۔ ہم ایسے ظالموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں (119)۔ 76 ۔ پھر اس نے (یعنی یوسف نے ) اپنے بھائی کو بوری سے پہلے ان کی بوریوں کی تلاشی لینی شروع کی پھر اپنے بھائی کی بوری سے اس (پیالہ) کو بر آمد کر لیا (120) ۔ اس طرح ہم نے یوسف کے لیے تدبیر کی (121) وہ بادشاہ کے قانون کی رو سے اسے رکھ نہیں سکتا تھا مگر یہ کہ اللہ چاہے (122) ۔ ہم جس کے لیے چاہتے ہیں اس کے درجے بلند کر دیتے ہیں (123) ۔ اور ہر علم والے کے اوپر ایک ایسی ہستی موجود ہے جو زبردست علم والی ہے (124) ۔
|
| Sponsored Links |
|
|
|
(#22)
|
|
|||
|
77 ۔ انہوں نے کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو اس سے پہلے اس کا بھائی بھی چوری کر چکا ہے (125) ۔ یوسف نے بات اپنے دلمیں رکھ لی اور اس کو ان پر ظاہر نہیں ہونے دیا ۔(یعنی اس نے دل ہی دل میں ) کہا تم بہت برے لوگ ہو (126) اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اللہ اس کی حقیقت خوب جانتا ہے ۔ 78 ۔ کہنے لگے اے عزیز !(127) اس کے والد بہت بوڑھے ہو گئے ہیں (128) لہٰذا اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجئے ہم دیکھتے ہیں آپ بڑے نیک ہیں ۔ 79 ۔ اس نے کہا اللہ کی پناہ اس بات سے کہ ہم اس کو چھوڑ کر جس کے پاس ہماری چیز نکلی ہے کسی اور کو پکڑ لیں (129) ۔ اگر ہم ایسا کریں تو ظالم ہوں گے ۔
|
|
(#23)
|
|
|||
|
80 ۔ جب وہ اس سے مایوس ہو گئے تو الگ ہو کر مشورہ کرنے لگے ۔ ان میں جو بڑا تھا اس نے کہا کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارے والد تم سے اللہ کے نام پر عہد لے چکے یں اور اس سے پہلے یوسف کے معاملہ میں بھی تم سے تقصیر ہوچکی ہے ۔ میں تو اب اس ملک سے جانے والا نہیں جب گی کہ میرے والد مجھے حکم نہ دیں یا اللہ میرے حق میں کوئی فیصلہ نہ فراۓ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے (130) ۔ 81 ۔ تملوگ اپنے والد کے پاس جاؤ اور کہو ! ابا جان آپ کے بیٹے نے چوری کی (131) اور ہم نے وہی بات بیان کیجو ہمارے علم میں آئی ۔ غیب کے نگہبان تو ہم تھے نہیں ۔
|
|
(#24)
|
|
|||
|
82 ۔ آپ اس بستی کے لوگوں سے پوچھ لیجئے جہاں ہم ٹھہرے تھے اور اس قافلہ والوں سے دریافت کر لیجئے جس کے ساتھ ہم آۓ ہیں (132) ۔ ہم (اپنے بیان میں ) بالکل سچے ہیں ۔ 83 ۔ اس نے کہا نہیں بلکہ تمہارے جفس نے ایک بات گڑھ لی ہے (133) تو مجھے اب بخوبی صبر سے کام لینا ہوگا ۔ عجب نہیں کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آۓ ۔(134) ۔ بلا شبہ وہ سب کچھ جاننے والا اور صاحب حکمت ہے (135) ۔ 84 ۔ اور اس نے ان کی طرف سے رخ پھیر لیا اور پکار اٹھا ہاۓ یوسف! گم سے اس کی آنکھیں سفیش پڑ گئیں اور وہ گھٹا گھٹا رہنے لگا (136) ۔
|
|
(#25)
|
|
|||
|
85 ۔ وہ کہنے لگ واللہ آپ ہمیشہ یوسف ہی کی یاد میں رہیں گے یہاں تک کہ اپنے کو گھلا دیں گے یا ہلاک ہوجائیں گے ۔ 86 ۔ اس نے کہا میں اپنی پریشانی اور اپنے غم کی فریاد (شکوہ) اللہ ہی سے کرتا ہوں (137) اور میں الہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے (138) ۔ 87 ۔ بیٹو ! جاؤ اور یوسف اور اس کے بھائی سراغ لگاؤ اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ۔ اس کی رحمت سے تو کافر ہی مایوس ہوتے ہیں ۔
|
|
(#26)
|
|
|||
|
کافر ہی مایوس ہوتے ہیں ۔ 88 ۔ جب وہ اس کے پاس پہنچے تو کہا اے عزیز ! (139) ہم اور ہمارے گھر کے لوگ بڑی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔اور ہم تھوڑی سی پونجی لے کر آۓ ہیں تو آپ ہمیں غلہ پورا دیجیے اور صدقہ بھی عنایت فرمایے ۔ اللہ صدقہ کرنے والوں کی جزا دیتا ہے ۔ 89 ۔ اس نے کہا تمہیں معلوم ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا جبکہ تم جہالت میں مبتلا تھے ؟ 90 ۔ انہوں نے کہا کیا واقعی آپ یوسف ہیں ؟ اس نے کہا ہاں میں یوسف ہوں (140) اور یہ میرا بھائی ہے ۔ اللہ نے ہم پر احسان فرمایا ۔اور حقیقت یہ ہے کہ جو کوئی تقوا اختیار کرتا ہے اور صبر سے کام لیتا ہے تو اللہ ایسے نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ (141)
|
|
(#27)
|
|
|||
|
91 ۔ انہوں نے کہ بخدا اللہ نے آپ کوہم پر برتری دی اور واقعی ہم قصور وار تھے (142) ۔ 92 ۔ اس نے کہا آض کے دن تم سے کوئی مواخذہ نہیں ( 143) اللہ تمہیں معاف کرے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔ 93 ۔ میرا یہ کرتہ لے جاؤ اور میرے والد کے چہرے پر ڈال دو ۔ ان کی بینائی لوٹ آۓ گی (144) اور اپنے تمام گھر والوں کو لے کر میرے پاس آ جاؤ (145) ۔ 94 ۔ پھر جب قافلہ روانہ ہو تو ان کے والد کہنے لگے ۔ اگر تم لوگ یہ نہ کہو کہ میں سٹھیا گیا ہوں تو میں کہوں گا مجھے یوسف کی مہک آرہی ہے ۔ (146)۔
|
|
(#28)
|
|
|||
|
95 ۔ لوگوں نے کہا واللہ آپ اپنے پرانے خیال خام ہی میں مبتلا ہیں (147) ۔ 96 ۔ پھر جب خوش خبری دینے والا آیا تو اس نے کرتا اس کے چہرہ پر ڈال دیا او اس کی بینائی لوٹ آئی (148) ۔ اس نے کہا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہمیں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔ (149) 97 ۔ وہ کہنے لگے ابا جان ہمارے گناہوں کی مغفرت کے لیے دعا کیجیۓ ۔واقعی ہم خطا کارتھے (150) ۔ 98 ۔ اس نے کہا میں اپنے رب سے تمہارے لیے معافی کی دعا کروں گا (151) ۔ بلاشبہ وہ بڑا معاف کرنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔
|
|
(#29)
|
|
|||
|
99 ۔ پھر جب یہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو اس نے اپنے والدین کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا مصر میں داخل ہو جاؤ انشاء اللہ امن و چین کے ساتھ (152) ۔ 100 ۔ اور اپنے والدین کو تخت پر اونچا بٹھا یا اور اس کے آگے جھک گۓ (153)۔ اس نے کہا ابا جان ! یہ ہے تعبیر میرے اس خواب کی جو میں نے پہلے دیکھا تھا ۔میرے رب نے اسے سچ کر دکھا یا ۔یہ اسی کا احسان ہے کہ مجھے قید خانہ سے نکالا اور آپ لوگوں کو صحرا سے (میرے پاس ) لایا بعد اس کے کہ شیطان میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان فتنہ اندازی کر چکا تھا ۔ بلاشبہ میرا رب جو کچھ چاہتا ہے اس کے یے لطیف تدبیریں کرتا ہے وہ صاحب علم بھی ہے اور صاحب حکم بھی ٕ(154) ۔
|
|
(#30)
|
|
|||
|
101 ۔ اے میرے رب ! تو نے مجھے حکومت عطا فرمائی اور باتوں کی تعبیر کرنا دکھا یا آسمانوں اور زمین کے پیدا کرے والے ! تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کار ساز ہے ۔ مجھے اس حالت میں وفات دے کہ مسلم ہو ں اور مجھے نیک لوگو ں کے زمرے میں شامل کر (155) ۔ 102 ۔ یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم تم پر وحی کر رہے ہیں ورنہ تم اس وقت ان کے پاس موجود نہ تھے جب انہوں نے آپس میں ایک بات طے کر کے سازش کی تھی ۔(156)۔ 104 ۔ حالانکہ تم اس پر ان سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کر رہے ہو (158) ۔ یہ تو ایک یا ددہانی ہے تمام دنیا والوں کے لیے (159)۔
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| دعوت |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود | life | Quran | 99 | 08-13-2012 03:58 AM |
| دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 03:23 AM |
| دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف | life | Quran | 10 | 08-13-2012 03:12 AM |
| دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ | life | Quran | 180 | 08-13-2012 03:11 AM |
| دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس | life | Quran | 93 | 08-13-2012 03:07 AM |