دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - Page 2 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:15 AM

۷؂ یعنی حجت قائم ہوجانے کے بعد قبولِ ہدایت کی توفیق ان ہی لوگوں کو نصیب ہوگی جو اللہ کی مشیت کے مطابق اس کے مستحق ٹھہریں گے ۔

۸؂ مراد وہ تاریخی دن ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عبرتناک واقعات ظہور میں آئے ۔کسی قوم پر عذاب کا کوڑا برسا اور کسی گروہ کو انعام سے سرفراز کیاگیا۔

۹؂ یعنی ان واقعات میں قوموں کے عروج وزوال کے تعلق سے رہنمائی کا کافی سامان موجود ہے مگر اس رہنائی سے وہی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں جن کے اندر صبر و شکر کا مادہ ہوتا ہے صبر یہ کہ اللہ سے اجر ملنے کی امید میں اس کی راہ میں پہنچنے والی تکلیفوں کو آدمی برداشت کرے اور شکر یہ کہ اس نے دین کی جو نعمت عطا فرمائی ہے اور اس کے روحانی سکون کا جو سامان کیا ہے اس کی وہ پوری پوری قدر کرے

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:15 AM

ہے اور اس کے روحانی سکون کا جو سامان کیا ہے اس کی وہ پوری پوری قدر کرے ۔

۱۰؂ یعنی بنی اسرائیل سے کہا۔

۱۱؂ اس کی تشریح سورئہ اعراف نوٹ ۲۰۵؂ میں گزرچکی بائبل میں ہے کہ مصر کے بادشاہ نے اس اندیشہ کے پیش نظر کہ اسرائیلی تعداد میں زیادہ نہ ہوجائیں دائیوں کو حکم دیا تھا کہ عبرانی عورتوں کی جب وہ زچگی کریں تو:

’’اگر بیٹا ہو تو اسے مارڈالنا اور اگر بیٹی ہو تو وہ جیتی رہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور فرعون نے اپنی قوم کے سب لوگوں کو تاکیداً کہا کہ ان میں جو بیٹا پیدا ہو تم اسے دریا میں ڈال دینا اور جو بیٹی ہو اُسے جیتی چھوڑنا۔‘‘ (خروج ۱:۱۶‘۲۲)

۱۲؂ شکر میں تین باتیں لازماً شامل ہیں ۔ ایک یہ کہ بندہ ہر اس نعمت کو جو اسے ملی اللہ کی نوازش سمجھے کسی اور کی نہیں ۔ دوسری یہ کہ اس کے دل میں جذبۂ شکر پیدا ہو اور تیسری بات یہ کہ وہ اپنے محسن حقیقی کے ساتھ وفاداری اور عبادت و اطاعت کا طریقہ اختیار کرے ۔

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:15 AM

بندہ جب شکر گزاری کا طریقہ اختیار کرتا ہے تو وہ مزید انعام کا مستحق قرار پاتا ہے ۔

۱۳؂ تورات میں یہ بات اس طرح موجود ہے : ’’ لیکن اگر تو ایسا نہ کرے کہ خداوند اپنے خدا کی بات سنکر اس کے سب احکام اور آئین پر جو آج کے دن میں تجھکو دیتا ہوں احتیاط سے عمل کرے تو یہ سب لعنتیں تجھ پر نازل ہونگی اور تجھکو لگیں گی۔ شہر میں بھی تو لعنتی ہوگا اور کھیت میں بھی لعنتی ہوگا۔‘‘(اسثناء ۲۸:۱۵۔۱۶)

۱۴؂ حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ’’ اے میرے بندو! اگرتمہارے اگلے پچھلے سب انس و جن سب سے زیادہ فاجر‘ شخص کے برابر ہوجائیں تو اس سے میری سلطنت میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی۔‘‘(صحیح مسلم کتاب البر)

۱۵؂ اوپر موسیٰ علیہ السلام کا بیان ختم ہوا۔ یہاں خطاب قرآن کے مخاطبین سے ہے ۔

۱۶؂ اشارہ ہے قوموں کی تاریخ کے اس جزء کی طرف جو پردئہ غیب میں چلاگیا ہے ۔ قوم ثمود کا زمانہ غالباً ڈھائی ہزار سال قبل مسیح کا ہے ۔ اس کے بعد موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ تک کتنی ہی قومیں ایسی ہوئیں جن میں رسول مبعوث ہوئے اور ان کے انکار و سرکشی کے نتیجہ میں عذاب الٰہی کا کوڑا ان پر برسا۔ یہ تمام واقعات تاریخ کے اوراق میں آج محفوظ نہیں ہیں لیکن اللہ کے علم میں ضرور ہیں ۔

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:15 AM

جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے یہاں بھی ایسے آثار پائے جاتے ہیں جن سے قوموں کی تباہی کا پتہ چلتا ہے مثلاً ہڑپا(Harappa) جو پنجاب میں ہے اور موہن جودارو(Mohonjodaro) جو سندھ میں ہے نیز لوتھل(Lothal) جو گجرات میں ہے یہ سب قدیم بستیاں ہیں جو اپنی پوری تہذیب اور تمدن کے ساتھ زمین میں دفن ہوئی تھیں اور جن کا انکشاف اس دور میں ہوا ہے ۔ ان آثار قدیمہ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ان کی تہذیب مشرکانہ تھی اس لیے عجب نہیں کہ ان قومو ں کی طرف بھی رسول بھیجے گئے ہوں اور ان کی دعوتِ توحید کو رد کر دینے کی پاداش میں اللہ کا عذاب زلزلہ کی صورت میں آیا ہو اور اس نے ان قوموں کو زمین میں دفن کر دیا ہو۔ یہ زمانہ قومِ ثمود کے بعد اور ابراہیم علیہ السلام سے پہلے کا یعنی دو ہزار سال قبل مسیح سے بھی پہلے کا رہا ہوگا۔ تاریخ نے ان قوموں کے نام محفوظ رکھے ہیں اور نہ ان کے رسولوں کے ۔ ان کا علم اللہ ہی کو ہے ۔ البتہ یہ آثار اس بات کی شہادت ضرور دیتے ہیں کہ قدیم ہندستان میں بھی شرک اور کفر کے نتیجہ میں عذاب الٰہی کا کوڑا ضرور برس چکا ہے ۔

۱۷ ؂ ہاتھ منہ میں ٹھونسنا ایک محاورہ ہے جس کا مطلب غیظ و غضب اور تعجب کا اظہار ہے

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:15 AM

؂ یعنی ہم جو دعوت تمہارے سامنے پیش کررہے ہیں وہ توحید خالص کی دعوت ہے جس کی صحت شبہ سے بالاتر ہے ۔ اس میں شک وہی شخص کرسکتا ہے جس کو اس بنادی حقیقت کے بارے میں شک ہو کہ اس کائنات کو ایک خدا نے پیدا کیا ہے ۔ اگر تمہیں یقین ہے کہ اس کائنات کا خالق اللہ ہی ہے تو پھر اس کے الٰہی واحد ہونے اور اس کے مستحق عبادت ہونے میں شک کے لیے کہاں گنجائش ہے ؟

۱۹؂ یعنی توحید کی جو دعوت تمہارے سامنے پیش کی جارہی ہے اس کو اگر تم قبول کرو تو شرک اور معصیت کے جو کام تم اب تک کرچکے ہو ان کو اللہ تعالیٰ معاف فرمائے گا اور تم پر عذاب نازل کرنے کے بجائے تم کو وقتِ مقررہ تک زندگی گذارنے کے لیے مہلت دے گا۔

۲۰؂ یعنی ہم نے یہ کب دعویٰ کیا کہ ہم انسان نہیں بلکہ کوئی اور مخلوق ہیں ؟ ہم ہیں تو تم جیسے انسان ہی لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل خاص سے نواز کر رسالت کے منصب پر فائز کیا ہے ۔ واضح ہوا کہ رسالت کا منصب ایسا نہیں ہے کہ انسان اپنی کوششوں سے اس کو حاصل کرسکے بلکہ یہ اللہ کا عطیہ اور فضل خاص ہے جسے چاہے اس سے نوازے ۔

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:16 AM

۲۱؂ انسان جب پورے شعور کے ساتھ اللہ پر ایمان لاتا ہے تو خدا اور مذہب کے تعلق سے اس کی ساری الجھنیں ختم ہوجاتی ہیں اور اس کے لیے زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے اور کامیابی کی منزل تک پہنچنے کی راہیں کھل جاتی ہیں ۔

۲۲؂ یہ کافروں کا قول ہے ۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا صحیح نہ ہوگا کہ انبیاء علیہم السلام نبوت سے پہلے ان کے مذہب پر ہو گئے تھے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام نبوت سے پہلے دین فطرت یعنی توحید ہی پر قائم رہے ہیں لیکن چونکہ وہ رسالت کے دعوے کے ساتھ توحید کا پرچار کرتے نظر نہ آتے تھے اس لیے اختلافِ عقیدہ کے باوجود ہم قوم ہونے کی بنا پر کافر ان کو اپنا ہم مذہب خیال کرتے تھے ۔انہوں نے جو دھمکی دی اس کا مطلب یہ ہے کہ تم توحید اوررسالت کا یہ پرچار چھوڑدو اور اپنی سابقہ حالت پر واپس آ جاؤ تو ہم تم سے تعرض نہیں کریں گے ۔

۲۳؂ یعنی دنیا ہی میں ان کا فیصلہ چکا دیاگیا اور اس کی صورت یہ ہوئی کہ اللہ کے عذاب نے رسولوں کے مخالفین کو ہلاک کر دیا اور ان کی دعوت قبول کرنے والوں کو بچالیا گیا۔

 

(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:16 AM

۲۴؂ یعنی دنیا میں عذاب بھگتنے کے بعد انہیں آخرت میں جہنم سے واسطہ ہے ۔

۲۵؂ عذاب کے اس تصور ہی سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اگر انسان اس پر غور کرے تو اس کے دل میں رقت پیدا ہوجائے اور جہنم کے عذاب سے بچنے کی فکر اسے دامنگیر ہو:

موقع کلام کے لحاظ سے یہ وعید ان لوگوں کو سنائی گئی جو رسول کی مخالفت میں پیش پیش تھے اور اس کی پیروی کرنے والوں پر شدید مظالم ڈھارہے تھے ۔ گویا ان سے کہا گیا کہ تم سرکشی اور ظلم کی جیسی چاہو مثالیں قائم کرو آگے تمہارے لیے طرح طرح کے عذاب تیار ہیں ۔

واضح رہے کہ سزا جنسِعمل سے ہوتی ہے ۔ ان کے عقائد خبیث تھے ، ان کے اعمال خبیث تھے اور وہ خبیث غذائیں اور خبیث مال کھاتے رہے اس لیے وہ اس سزا کے مستحق ٹھہرے کہ پیپ جیسی خبیث چیز ان کو پینے کے لیے دی جائے ۔

 

(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:16 AM

۲۶؂ یعنی کفر تمام اعمال کو بے حقیقت اور بے وزن بنادیتا ہے خواہ وہ اعمال مذہبی مراسم ہوں ، ظاہری نیکیاں ہوں یا خیراتی و رفاہی کام۔ جن لوگوں نے کفر کی اساس پر نیکی کے کام انجام دے ئے ہوں گے ان کو کفر کی آگ جلاکر راکھ کر دے گی اس لیے ان کے سارے مذہبی کارنامے قیامت کے دن راکھ کا ڈھیر ثابت ہوں گے جس کو قیامت کی آندھی لے اڑے گی۔

۲۷؂ یعنی جو شخص بھی کھلی آنکھوں سے اس کائنات کا مشاہدہ کرے گا اسے صاف دکھائی دے گا کہ اس کی تخلیق اور اس کے نظام میں کمال درجہ کی حکمت پائی جاتی ہے ۔ کوئی چیز بھی خالی از مصلحت نہیں ہے پھر انسان کی تخلیق بے مقصد کیسے ہوسکتی ہے جبکہ وہ اس بزم کا رکن رکین ہے ۔ واقعہ یہ ہے کہ انسان کو اس کے خالق نے ایک اعلیٰ مقصد کے لیے پیدا کیا ہے لہٰذا اس کو چاہیے کہ وہ اپنے مقصد وجود کو سمجھے اور اس کے مطابق زندگی گزارے اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اللہ کا کچھ نہیں بگڑتا۔ وہ اپنے ہی کو ناکامابی کے حوالہ کرتا ہے ۔ اللہ تو اس بات پر قادر ہے کہ پوری انسانیت کو صفحۂ ہستی سے مٹادے اور اس کی جگہ کوئی نئی مخلوق لے آئے ۔ انسان کو تو اس کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے اسے یہ موقع عطا کیا ہے کہ دنیا کی امتحان گاہ سے سلامتی کے ساتھ گزر کر اس کی ابدی رحمت اور لازوال نعمتوں کا مستحق بن جائے ۔

 

(#9)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:16 AM

۲۶؂ یعنی کفر تمام اعمال کو بے حقیقت اور بے وزن بنادیتا ہے خواہ وہ اعمال مذہبی مراسم ہوں ، ظاہری نیکیاں ہوں یا خیراتی و رفاہی کام۔ جن لوگوں نے کفر کی اساس پر نیکی کے کام انجام دے ئے ہوں گے ان کو کفر کی آگ جلاکر راکھ کر دے گی اس لیے ان کے سارے مذہبی کارنامے قیامت کے دن راکھ کا ڈھیر ثابت ہوں گے جس کو قیامت کی آندھی لے اڑے گی۔

۲۷؂ یعنی جو شخص بھی کھلی آنکھوں سے اس کائنات کا مشاہدہ کرے گا اسے صاف دکھائی دے گا کہ اس کی تخلیق اور اس کے نظام میں کمال درجہ کی حکمت پائی جاتی ہے ۔ کوئی چیز بھی خالی از مصلحت نہیں ہے پھر انسان کی تخلیق بے مقصد کیسے ہوسکتی ہے جبکہ وہ اس بزم کا رکن رکین ہے ۔ واقعہ یہ ہے کہ انسان کو اس کے خالق نے ایک اعلیٰ مقصد کے لیے پیدا کیا ہے لہٰذا اس کو چاہیے کہ وہ اپنے مقصد وجود کو سمجھے اور اس کے مطابق زندگی گزارے اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اللہ کا کچھ نہیں بگڑتا۔ وہ اپنے ہی کو ناکامابی کے حوالہ کرتا ہے ۔ اللہ تو اس بات پر قادر ہے کہ پوری انسانیت کو صفحۂ ہستی سے مٹادے اور اس کی جگہ کوئی نئی مخلوق لے آئے ۔ انسان کو تو اس کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے اسے یہ موقع عطا کیا ہے کہ دنیا کی امتحان گاہ سے سلامتی کے ساتھ گزر کر اس کی ابدی رحمت اور لازوال نعمتوں کا مستحق بن جائے ۔

۲۸؂ یہ ان لیڈروں اور پیشواؤں کی بے بسی کی تصویر ہے جن کے پیچھے عوام آنکھیں بند کر کے چلتے رہے اور یہ سمجھتے رہے کہ وہ ان کی صحیح رہنمائی کررہ ہیں ۔ قیامت کے دن جب دونوں کو اپنے اپنے جرم کی پاداش میں عذاب کی طرف دھکیلا جائے گا تو ان لیڈروں اور پیشواؤں سے ان کے پیرو یہ درخواست کریں گے کہ ہمارے لیے عذاب سے چھٹارے کی کوئی صورت نکالی جائے مگر وہ اپنی بے بسی کا کھلے طور پر اعتراف کریں گے اس وقت ان کے پیروں کو اس بات کا احساس ہوگا کہ دنیا میں ان کے پیچھے چل کر انہوں نے کیسی زبردست غلطی کی ہے ۔

قرآن قبل اس کے کہ لوگ اس انجام سے دو چار ہوں انہیں متنبہ کررہا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور گمراہ لیڈروں اور پیشواؤں کی باتوں میں نہ آئیں ۔ رسول کی رہنمائی کو قبول کریں اور اپنے کو اس راہ پر ڈال دیں جو قرآن نے کھولی ہے ۔

 

(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:17 AM

۲۹؂ عدالت خداوندی جب یہ فیصلہ چکادے گی کہ کون جزا کا مستحق ہے اور کون سزا کا تو شیطان اپنے تمام پیرووں کے سامنے اعتراف کرے گا کہ اللہ تعالیٰ نے آخرت کا تم سے جو وعدہ کیا تھا وہ بالکل سچا تھا اور اس کے مطابق آج سب کچھ پیش آگیا لیکن میں نے تمہیں جن جن باتوں کا یقین دلایا تھا وہ سب غلط اور جھوٹ ثابت ہوئیں ۔ شیطان کا یہ اعتراف اس کے پیرووں کے لیے زبردست طمانچہ ہوگا جس سے ان کی مایوسی اور ذلت میں اضافہ ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ شیطان کے وعدے وہ خیالات ہوتے ہیں جو انسان کے دل میں وہ ڈالتا ہے مثلاً یہ کہ فلاں اور فلاں کو پکارو تو وہ تمہاری مدد کو پہنچیں گے ۔ یہ اور یہ ہستیاں خدا کے حضور تمہارے سفارشی ہیں ۔ زندگی بس دنیا کی زندگی ہے مرنے کے بعد کوئی زندگی نہیں اس لیے دنیا میں خوب مزے اڑالو۔ یہ اور اس قسم کی دوسری باتیں شیطان ذہن میں ڈالتا ہے اور جب کوئی شخص ان باتوں کو قبول کر لیتا ہے تو وہ اس کی فکر بن جاتی ہیں ۔ موجودہ دور میں شیطان نے انسانی ذہن کو متاثر کرنے کے لیے جدید اسلوب اختیار کیا ہے وہ کہتا ہے ’’ خدا کو انسان نے پیدا کیا ہے ورنہ اس کا کہیں کوئی وجود نہیں ‘‘۔ ’’ مذہب ایک اعصابی خلل ہے ‘‘ ’’ جو ہم نہیں جانتے اس کا قائل ہونا غلط ہے ۔‘‘ ’’ مادہ قائم بالذات ہے اور زندگی ایک جدلیاتی مادیت ہے ۔‘‘ وغیرہ

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف life Quran 155 08-13-2012 02:57 AM
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM


All times are GMT +5. The time now is 11:27 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG