| Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
| Advertisement |
![]() |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
|
(#1)
|
|
|||
|
65 ۔ مگر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں (93) ۔ تب اس نے کہا اپنے گھروں میں تین دن اور بسر کر لو ۔ یہ وعدہ ہے جو جھوٹا ثابت نہ ہو گا ۔ 66 ۔ پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لاۓ تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے نجات دے دی ۔ یقیناً تمہارا رب ہی طاقتور اور غالب ہے ۔ 67 ۔ اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک زبردست چنگھاڑ نے پکڑ لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گۓ (94) ۔ 68 ۔ گویا ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے (95) ۔ سنو ! ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا ۔ سنو! محرومی ہوئی ثمود کے لیے !
|
| Sponsored Links |
|
|
|
(#2)
|
|
|||
|
69 ۔ اور ہمارے فرستادے ابراہیمؑ کے پاس خوش خبری لیے ہوۓ پہنچے (96) انہوں نے کہا سلام ہو تم پر ۔ اس نے جواب دیا تم پر بھی سلام ہو (97) ۔ پھر بِلا تاخیر ایک بھُنا ہوا بچھڑا لے آیا (98) ۔ 70 ۔ مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں تو ان کو اجنبی سمجھا اور ان کی طرف سے اندیشہ محسوس کیا (99) ۔ انہوں نے کہا اندیشہ نہ کرو ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گۓ ہیں (100)۔ 71 ۔ اور اس (ابراہیم ) کی بیوی بھی کھڑی تھی ۔ وہ ہنس پڑی ۔ تو ہم نے اس کو اسحاقؑ کی اور اسحاقؑ کے بعد یعقوبؑ کی خوش خبری دی ۔ (101) ۔ 72 ۔ وہ بولی ہاۓ ! میرے اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا ہو گئی ہوں اور میرے شوہر بھی بوڑھے ہو چکے ہیں یہ تو بڑی عجیب بات ہے ! (103) ۔
|
|
(#3)
|
|
|||
|
73 ۔ انہوں نے (فرستادوں نے ) کہا تم اللہ کے حکم پر تعجّب کرتی ہو ۔ اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہو تم پر اے اہل بیت ! بے شک وہ حمد کا مستحق اور بڑی شان والا ہے (104) ۔ 74 ۔ پھر جب ابراہیمؑ کی تشویش دور ہو گئی اور اسے خوش خبری ملی؟؟ قوم لوط کے بارے میں ہم سے حجّت کرنے لگا(105) 75 ۔ در حقیقت ابراہیمؑ بڑا ہی برد بار ، درد مند اور (اللہ کی طرف )رجوع ہونے والا تھا ۔ (106)۔ 76 ۔ اے ابراہیمؑ ! یہ بات چھوڑ دو ۔ رمہارے رب کا حکم ہو چکا ہے اور ان لوگوں پر ایسا عذاب آنے کو ہے جو کسی طرح ٹل نہیں سکتا ۔ 77 ۔ اور جب ہمارے فرستادے لوطؑ(107) کے پاس پہنچے تو وہ ان کے آنے سے تشویش میں پڑ گیا اور دل تنگ ہوا اور کہنے لگا آج تو بڑی مصیبت کا دن ہے (108) ۔
|
|
(#4)
|
|
|||
|
78 ۔ اور اس کی قوم کے لوگ دوڑتے ہوۓ اس کے پاس آۓ۔ وہ پہلے سے بد کاریوں میں مبتلا تھے (109) ۔ اس نے کہا لوگو ! یہ میری بیٹیاں ہیں ۔ یہ تمہارے لیے نہایت پاکیزہ ہیں تو اللہ سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے معاملہ میں مجھے رسوا نہ کرو (110) ۔ کیا تم میں کوئی آدمی بھی سمجھدار نہیں ؟ 79 ۔ انہوں نے کہا تمہیں معلوم ہی ہے کہ تمہاری بیٹیوں سے ہمیں کوئی غرض نہیں (111) اور تم یہ بھی جانتے ہو کہ ہم کیا چاہتے ہیں (112) ۔ 80 ۔ اس نے کہا کاش تمہارے مقابلہ کی مجھے طاقت ہوتی یا کوئی مضبوط سہارا ہوتا جس کی میں پناہ لیتا(113) ۔ 81 ۔ تب فرشتوں نے کہا اے لوطؑ ! ہم تمہارے رب کے بھیجے ہوۓ ہیں (114) ۔ یہ ہر گز تم تک پہنچ نہ سکیں گے ۔ (115) تم رات کے تاریک حصہ میں اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور تم میں سے کوئی پلٹ کر بھی نہ دیکھے (116)۔ مگر تمہاری بیوی کہ اس پر بھی وہی کچھ گزرنا ہے جو ان پر گزرے گا (117)۔ ان (کے عذاب) کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے ۔ کیا صبح قریب نہیں !(118)
|
|
(#5)
|
|
|||
|
82 ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچا تو ہم نے اس بستی کو تل پٹ کر دیا اور اس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر لگا تار برساۓ (119) ۔ 83 ۔ جو تمہارے رب کے ہاں نشان کیے ہوۓ تھے (120) ۔ اور ظالموں سے کچھ دور نہیں (121) 84 ۔ اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیبؑ کو بھیجا (122) اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں اور باپ تول میں کمی نہ کرو (123) ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ تم اچھے حال میں ہو مگر مجھے اندیشہ ہے کہ تم پر عذاب کا ایسا دن نہ آ جاۓ جو سب کو گھیر لے گا۔ 85 ۔ اور اے میری قوم کے لوگو ! ناپ تول کو انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو ۔
|
|
(#6)
|
|
|||
|
86 ۔ اللہ کی دی ہوئی بچت تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ایمان لاؤ(124) اور میں تم پر نگراں نہیں ہوں (125)۔ 87۔ انہوں نے کہا اے شعیبؑ کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ ہم اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے رہے ہیں یا ہمیں اس بات کا اختیار نہیں کہ اپنے مال میں جس طرح چاہیں تصرف کریں (126) ۔ بس تم ہی ایک عقلمند اور راست رو رہ گۓ ہو ! (127) 88 ۔ اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ! تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے اپنی طرف سے مجھے اچھا رزق بھی عطا فرمایا (128) ۔ (تو کیا میں راہِ حق اختیار نہ کروں ) اورمیں یہ نہیں چاہتا کہ جن باتوں سے میں تمہیں روکتا ہوں اس کے خلاف چلوں (129) ۔ میں تو اصلاح چاہتا ہوں جہاں تک میرے بس میں ہے اور میرے لیے (اس کام میں ) سازگاری اللہ ہی کی مدد سے ممکن ہے (130) ۔ اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں ۔
|
|
(#7)
|
|
|||
|
89 ۔ اور اے میری قوم کے لوگو ! میری مخالفت تمہارے لیے کہیں اس بات کا باعث نہ بنے کہ تم پر بھی ویسا ہی عذاب آ جاۓ جیسا کہ قوم نوحؑ یا قوم ہودؑ یاقوم صالحؑ پر آیا اور قوم لوطؑ تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے ۔ (131) 90 ۔ اور (دیکھو) اپنے رب سے معافی مانگو اور اس کی طرف رجوع کرو (132) ۔ یقیناً میرا رب بڑا رحیم اور (اپنے بندوں سے ) محبت رکھنے والا ہے ۔ (133) 91 ۔ انہوں نے کہا شعیبؑ ! تمہاری بہت سی باتیں تو ہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں (134) اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم ہمارے درمیان ایک کمزور آدمی ہو (135) اور اگرتم ہماری برادری کے آدمی نہ ہوتے تو ہم تمہیں سنگسار کر دیتے (136) ۔ تم ہمارے مقابلہ میں کچھ زور آور ہو نہیں ۔
|
|
(#8)
|
|
|||
|
92 ۔ اس نے کہا میری قوم کے لوگو ! کیا میری برادری تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے کہ اللہ کو تم نے پس پشت ڈال دیا (137) ۔تم جو کچھ کر رہے ہو میرا رب اس کا احاطہ کیے ہوۓ ہے ۔ 93 ۔ اور اے میری قوم کے لوگو ! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں بھی اپنی جگہ کام کرتا ہوں عن قریب تمہیں معلوم ہو جاۓ گا کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اسے ذلیل کر کے رکھ دے گا اور کون ہے جو جھوٹا ہے ۔ انتظار کرومیں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔ 94 ۔ پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے شعیبؑ اور اس کے ساتھی اہل ایمان کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک ہیبت ناک آواز نے ایسا پکڑ لیا کہ وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گۓ (138)۔ 95 ۔ گویا وہ وہاں کبھی بسے ہی نہ تھے ۔ سنو ! مدین والوں کے لیے بھی محرومی ہوئی (139) جس طرح ثمود کے لیے محرومی ہوئی تھی! (140)
|
|
(#9)
|
|
|||
|
96 ۔ اور ہم نے موسیٰؑ کو اپنی نشانیوں اور صریح حجت قاھرہ (141) کے ساتھ بھیجا تھا ۔ 97 ۔ فرعون اور اس کے امراء کی طرف ، مگر وہ فرعون کے حکم پر چلے حالانکہ فرعون کا حکم درست نہ تھا (142) ۔ 98 ۔ قیامت کے دن وہ اپنی قوم کے آگے آگے ہو گا اور انہیں دوزخ میں لے جاۓ گا (143) کیسی بری جگہ ہے جہاں وہ پہنچ کر رہے ۔ 99۔ اور ان کے پیچھے اس دنیا میں بھی لعنت لگادی گئی اور قیامت کے دن بھی ۔ کیا ہی برا صلہ ہے جو ان کو ملا !(144) 100 ۔ یہ ان آبادیوں کے واقعات ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ تو قائم ہیں اور کچھ اجڑ گئیں (145) ۔ 101 ۔ ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا ۔اور جب تمہارے رب کا حکم آگیا تو ان کے وہ خدا جن کو وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آۓ اور انہوں نے ان کی ہلاکت ہی میں اضافہ کیا (146) ۔
|
|
(#10)
|
|
|||
|
102 ۔ اور تمہارے رب کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے جب وہ آبادیوں کو ان کے ظالم ہونے کی بنا پر پکڑتا ہے ۔ یقیناً اس کی پکڑ بڑی درد ناک اور بڑی ہی سخت ہوتی ہے (147) ۔ 103 ۔ اس میں بڑی نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو عذابِ آخرت سے ڈریں (148) ۔ وہ ایسا دن حاضری کا ہو گا (149) ۔ 104 ۔ اور ہم اس کے لانے میں تاخیر نہیں کر رہے ہیں مگر صرف تھوڑی مدت کے لیے ۔ 105 ۔جب وہ (دن ) آۓ گا تو کوئی نفس اس کی اجازت کے بغیر کلام نہ کر سکے گا (150)۔ پھر کچھ لوگ بدبخت ہوں گے اور کچھ لوگ نیک بخت (151) ۔ 106 ۔ تو جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے جہاں ان کے لیے چیخنا چلّا نا ہو گا (152)۔ 107 ۔ اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ آسمان و زمین قائم ہیں (153) مگر جو تمہارا رب چاہے ۔ بلا شبہ تمہارا رب جو چاہے کر گزرنے والا ہے (154) ۔
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| دعوت, ہود |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ | life | Quran | 98 | 08-13-2012 03:23 AM |
| دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 03:23 AM |
| دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف | life | Quran | 10 | 08-13-2012 03:12 AM |
| دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ | life | Quran | 180 | 08-13-2012 03:11 AM |
| دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس | life | Quran | 93 | 08-13-2012 03:07 AM |