MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Quran
»
دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!
|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
۳۰ شیطان کو اللہ تعالیٰ نے یہ قوت نہیں بخشی ہے کہ وہ انسان کو گمراہی قبول کرنے اور بری باتوں پر عمل کرنے کے لیے مجبور کر دے ۔ وہ جو کچھ کرسکتا ہے وہ صرف یہ ہے کہ انسان کو گمراہی کی طرف بلائے اور بری باتوں کی ترغیب دے اس لیے انسان شیطان کو الزام دیکر بری نہیں ہوسکتا۔ وہ خود اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے ۔
۳۱ شیطان کے یہ کہنے کا مطلب کہ ’’ تم نے اس سے پہلے مجھے شریک ٹھہرایا تھا‘‘ یہ ہے کہ دنیا میں تم میری اطاعت اس طرح کرتے رہے جس طرح کہ اللہ کی اطاعت کی جاتی ہے ۔ میرے کہنے سے تم نے توحید کا انکار کیا‘ غیر اللہ کو معبود ٹھہرایا، رسولوں کو جھٹلایا‘ آخرت کو نہ مانا‘ شریعت کا انکار کرتے رہے اور اپنی زندگی کی باک ڈور میرے ہاتھ میں دیدی کہ میں اپنی مرضی کے مطابق تمہیں چلاؤں ۔ اس طرح تم نے مجھے خدائی کے مقام پر بٹھادیا۔
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 06:30 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.