|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
69 ۔ اللہ تعالیٰ کے متنبہ کرنے پر جب نوح علیہ السلام کو یہ احساس ہوا کہ ان کا سوال مناسب نہیں تھا تو انہوں نے فوراً معافی اور رحم کی درخواست کی اور جس انداز سے کی وہ ان کے خلوص اور ان کی راست بازی کا ثبوت ہے ۔
70 ۔ سلامتی یعنی امن و امان اور برکت یعنی وہ خیر جو جاری رہے ۔
71 ۔ نوح علیہ السلام کے ساتھ کشتی میں جو لوگ سوار ہوۓ تھے وہ تعداد میں اگر چہ تھوڑے تھے مگر پوری انسانی سوسائٹی کا یہ مکھن تھا جو چھٹ کر آگیا تھا اور دنیا کی نسلیں اور قومیں انہی سے وجود میں آنے والی تھیں ۔ گویا کشتی کے یہ سوار بالقوہ اپنے اندر قوموں اور ملتوں کو لئے ہوئے تھے ۔ اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ فرمایا گیا ہے کہ جو امتیں تمہارے ساستھ ہیں ان پر بھی سلامتی اور برکتیں ہوں لیکن کتنی ہی اُمتیں ایسی بھی ہوں گی جو سلامتی کی مستحق نہیں ٹھہریں گی۔ انہیں دنیا کا مال و متاع تو دیا جاۓ گا ، لیکن بالا آخر انہیں پاداش عمل میں عذاب بھگتنا ہو گا۔
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 02:32 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.