دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:09 PM

(10) سورہ یونس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نام :

آیت 98 میں یونس علیہ السلام کو ذکر ہوا ہے اس مناسبت سے اس سورہ کا نام یونس ہے ۔ زمانہ نزول: مکی ہے اور سورہ کے مضامین سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکہ کے وسطی دور میں نازل ہوئی ہو گی۔ مرکزی مضمون :

وحی اور رسالت کے منکرین کے شبہات کا ازالہ کرتے ہوۓ یہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن اور پیغمبر کی اصل دعوت کیا ہے اور وہ کیوں حق ہے ۔

یہ سورہ انذار و تبشیر دونوں پلوؤں کے لیے ہوۓ ہے ۔

نظم کلام :

سورہ کا آغاز (آیت 1 اور 2) اس بات سے ہوا ہے کہ قرآن ایک حکیمانہ کتاب ہے جو ایک شخص پر اس لیے اتاری گئی ہے تاکہ وہ لوگوں کو ان کے طرز عمل کے بارے میں اس بات سے آگاہ کرے کہ دوسری زندگی میں کسی طرح کے نتائج رو نما ہونے والے ہیں ۔

آیت 3 تا 70 میں وضاحت کے ساتھ قرآن کی دعوت پیش کی گئی ہے اس طور سے کہ اللہ واحد الٰہٰ اور رب ہونے پر ان نشانیوں کی طرف متوجہ کیا گیا ہے جو نہ صرف عقل کی صحیح رہنمائی کرنے والی ہیں بلکہ دلوں کو بھی مس کرتی ہیں ۔ اور ان نشانیوں پر غور کرنے سے آخرت کا تصور بھی ابھرتا ہے اور قرآن کے بیان اور وحی الہٰی کی تصدیق بھی ہوتی ہے ۔

دعوت کے اس مثبت پہلو کو ساتھ اس کے منفی پہلو یعنی شرک، انکار آخرت اور انکار رسالت کی بھی پر زور طریقہ پر تردید کی گئی ہے ۔

آیت 71 تا 93 میں دعوت قرآنی کی صداقت پر پچھلی آیتوں کی تاریخ کو شہادت میں پیش کیا گیا ہے اور منکرین کے بدترین انجام سے عبرت دلائی گئی ہے ۔

آیت 94 تا 103 میں ان واقعات و حقائق کی روشنی میں منکرین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ قرآن کا نزول شبہ سے بالاتر ہے لہٰذا قبل اس کے کہ مہلت عمل ختم ہو جاۓ ایمان لے آؤ ورنہ اس کی ختم ہونے اور عذاب کے نمودار ہو جانے پر ایمان لانا کچھ بھی مفید نہ ہو گا ۔

آیت 104 تا 109 خاتمۂ کلام ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے دو ٹوک انداز میں یہ اعلان کرا دیا کیا ہے کہ میرا دین دین توحید ہے اور حق و صداقت کی راہ یہی ہے ۔ جو اس راہ کو اختیار کریں گے وہ اپنا ہی بھلا کریں گے اور جو انحراف کریں گے ان کی گمراہی ان ہی کے لیے وبال کا باعث ہو گی۔



ترجمہ:


اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے

1۔ الف ۔ لام ۔ را ۔(1) یہ آیتیں ہیں حکمت بھری کتاب کی (2) ۔

2۔ کیا لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ہم نے ان ہی میں سے ایک شخص پر وحی کی (3) کہ لوگوں کو خبردار کر دے اور ایمان لانے والوں کو خوش خبری دے دے کہ ان کے لیے ان کے رب کے پاس سچائی کا مقام ہے ۔ (اس بات پر ) کافروں نے کہا یہ کھلا جادو گر ہے (4)۔

3 ۔ بلا شبہ تمہارا رب اللہ ہی ے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا (5) ۔ پھر عرش پر بلند ہوا(6) ۔ اور تمام معاملات کا انتظام کر رہا ہے (اس کے حضور) کوئی سفارش کرنے والانہیں مگر اس کی اجازت کے بعد (7) ۔ یہی اللہ تمہارا رب ہے (8) ۔ لہٰذا اسی کی عبادت کرو ۔ (9) پھر کیا تم نصیحت قبول نہ کرو گے ۔

4 ۔ اسی کے حضور تم سب کو لوٹ کر جانا ہے ۔ یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے ۔ بے شک وہی پیدائش کا آغاز کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا تا کہ جو لوگ ایمان لاۓ اور جنہوں نے نیک کام کیے ان کو انصاف کے ساتھ جزا دے (10)۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا (11) تو ان کے پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ہوگا اور ان کو درد ناک عذاب بھگتنا ہوگا اس کفر کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے ۔

5 ۔ وہی ہے جس نے سورج کو تابناک بنایا اور چاند کو روشن (12) اور اس کی منزلیں مقرر کر دیں (13) تاکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب معلوم کر سکو (14)۔ اللہ نے یہ سب بامقصد بنایا ہے (15)۔ وہ اپنی نشانیوں کو کھول کر بیان کرتا ہے ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں (16) ۔10:يونس

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
دعوت


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال life Quran 90 08-13-2012 02:11 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM


All times are GMT +5. The time now is 01:59 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG