دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:50 AM

(11) سورہ ھود


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


نام: آیت نمبر 50 تا 60 میں ہود علیہ السلام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان ہوا ہے ۔اس مناسبت سے اس کا نام سورہ ہود ہے ۔

زمانۂ نزول : مکی ہے ۔اور مضمون پر غور کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ سورہ یونس سے پہلے نازل ہوئی ہو گی۔

مرکزی مضمون : خداۓ واحد کی عبادت و بندگی کی رد کرنے کے ہولناک انجام سے لوگوں کو خبردار کرنا ہے ۔ اس سورہ کا مضمون سورہ یونس سے پوری طرح ہم آہنگ ہے البتہ اس میں انذار (تنبیہ) کا پہلو اس شدت کے ساتھ ابھر کر سامنے آگیا ہے کہ معلوم ہوتا ہے رسول کے مخالفین پر عذاب الٓہی ٹوٹ پڑنے کو ہے ۔

نظم کلام : آیت 1 تا 4 تمہیدی آیات ہیں جن میں دعوت قرآنی کا لب لباب پیش کیا گیا ہے ۔

آیت 5 تا 24 میں معترضین کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوۓ فہمائش کی گئی ہے ۔ آیت 25 تا 99 میں انبیائی تاریخ کے کچھ اوراق پیش کیے گیے ہیں تاکہ نبی صلی اللہ علیہوسلم کے مخاطب ان کے بین السطور اپنا حال بھی پڑھتے جائیں ۔

آیت 100 تا 108 میں ان واقعات سے عبرت دلاتے ہوۓ آخرت کے انجام سے خبردار کر دیا گیا ہے اور ان خوش قسمت لوگوں کو جنہوں نے ایمان لاکر عمل صالح کی روش اختیار کی ابدی جنت کی خوش خبری دی گئی ہے ۔

آیت 109 تا 123 خاتمہ کلام ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کی تسلی دیتے ہوۓ ضروری ہدایتیں دی گئی ہیں ۔

سورہ کی اہم ترین خصوصیت : حدیث میں آتا ہے : قال ابوبکر یا رسول اللہ قد شبت قال شَیّبْنی ھُوْدٌ والْوَاقعہ و المرسلٰتُو عم یتساءَلونَ وَ اِذَاالشَّمسُ کوَّرتْ (الترمذی ابواب فضائل القرآن ) ’’حضرت ابو بکر نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول آپ پر بڑھا پا طاری ہوتا جا رہا ہے آپ نے فرمایا مجھے سورہ ہود، واقعہ ، مرسلات ، عم یتساء لون اور اذالشمس کوّرت نے بوڑھا کر دیا۔ ‘‘

یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ سورہ ہود اور اس جیسی سورتوں میں عذاب الٓہی کی تصویری کشی اس انداز میں کی گئی ہے کہ ان مضامین کو پڑھتے ہوۓ آدمی کا دل دہل جاتا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے اٹر پذیری کا حال یہ تھا کہ آپؐ کے ظاہر قویٰ بھی شدت خوف سے متاثر ہوگۓ تھے ۔


ترجمہ:


1۔ الف ۔ لام ۔ را ۔(1) یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتوں کو پختہ بنایا گیا ہے (2) ۔ پھر ان کو کھول کر بیان کر دیا گیا ہے (3) ۔ اس کی طرف سے جو نہایت حکمت والا اور باخبر ہے (4) ۔

2۔ یہ کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو(5) ۔ میں اس کی طرف سے تمہیں خبردار کرنے والا (6) اور خوش خبری دینے والا ہوں (7)

3۔ اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس کی طرف رجوع کرو (8)۔ وہ تم کو ایک وقتِ مقرر تک اچھا سامانِ زندگی دے گا (9) اور ہر صاحبِ فضل کو اپنے فضل سے نوازے (10)گا ۔ لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو مجھے تمہارے بارے میں ایک بڑے دن(11) کے عذاب کا اندیشہ ہے ۔

4 ۔ تم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

5۔ دیکھو یہ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ اس سے چھپ جائیں (12) ۔ یاد رکھو ! جب یہ اپنے کو کپڑوں سے ڈھانک لیتے ہیں تو وہ جانتا ہے اس کو بھی جو وہ چھپاتے ہیں اور اس کو بھی جو وہ ظاہر کرتے ہیں وہ تو سینوں کے بھید تک سے واقف ہے ۔

6 ۔ زمین پر کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمّہ نہ ہو (13)۔ وہ اس کے ٹھہرنے کی جگہ بھی جانتا ہے اور اس جگہ کو بھی جہاں وہ سونپ دیا جاتا ہے (14)سب کچھ ایک واضح کتاب میں درج ہے (15) ۔

7 ۔ اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا (16) ۔ اور اس کا عرش پانی پر تھا (17) ۔ تاکہ تمہیں آزماۓ کہ کون عمل میں بہتر ہے (18) ۔ اور اگر تم کہتے ہو کہ مرنے کے بعد تم لوگ اٹھاۓ جاؤ گے تو کافر بول اٹھتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو گری ہے (19) ۔

8 ۔ اور اگر ہم ایک مقرّرہ مدت کے لیے عذاب کو مؤخّر کر دیتے ہیں تو وہ کہنے لگتے ہیں کہ کیا چیز ہے جو اسے روک رہی ہے ؟ سنو جس دن وہ آۓ گا تو پھر ٹالا نہ جا سکے گا اور جس چیز کا وہ مذاق اڑا رہے ہیں وہی ان کو آ گھیرے گی (20) ۔

9 ۔ اور اگر ہم انسان کو اپنی رحمت سے نواز نے کے بعد اس سے محروم کر دیتے ہیں تو وہ مایوس اور ناشکرا ہو جاتا ہے ۔

10۔ اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد اسے ہم راحت کا مزا چکھاتے ہیں تو کہتا ہے میری ساری کلفتیں دور ہو گئیں وہ اکڑنے اور ڈینگیں مارنے لگتا ہے ۔ (21) ۔

11 ۔ البتہ جو صبر کرتے والے اور نیک عمل کرتے والے ہیں ۔ ان کا حال ایسا نہیں ہے ۔ ان کے لیے بخشش ہے اور بہت بڑا اجر ۔

12 ۔ کہیں ایس نہ لو کہ جو وحی تمہاری طرف کی جا رہی ہے اس کا ایک حصہ تم چھوڑ دو (22) اور اس بات پر دل تنگ ہو کہ وہ کہیں گے اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اتارا گیا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔ دراصل تمہارا کام محض خبردار کرنا ہے اور نگراں تو ہر چیز پر اللہ ہی ہے ۔

13۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) نے اس کو خود گھڑ لیا ہے ؟ کہا اگر تم سچے ہو تو اس جیسی دس سورتیں تم بھی بنا کر لاؤ اور اللہ سوا جن کو تم (مدد کے لیے ) بلا سکتے ہو بلا لو۔

14 ۔ لیکن اگر وہ تمہاری پکار کا جواب نہ دیں تو جان لو کہ کوئی خدا نہیں ہے ۔ پھر کیا تم اسلام قبول کرتے ہو ؟ (23) ۔

15 ۔ جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی آسائش کے طالب ہوتے ہیں ہم ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ انہیں یہیں چکا دیتے ہیں اور اس میں ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتی (24) ۔

16 ۔ لیکن ایسے لوگوں کے لیے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں ۔ ان کا کیا کرایا سب اکارت جاۓ گا اور ان کے سارے اعمال باطل ٹھہریں گے ۔

17 ۔ کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل رکھتا تھا پھر ایک گواہ بھی اس کی طرف سے آ گیا اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت کی حیثیت سے موجود تھی (وہ قبول حق سے انکار کر سکتا ہے ؟) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے (25) ۔ اور جو گروہ(26) بھی اس کا انکار کرے گا تو دوزخ وہ ٹھکانا ہے جس کا اس سے وعدہ ہے ۔ لہٰذا تم اس کے بارے میں کسی شک میں نہ پڑو (27) ۔ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ۔

18 ۔ اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو جھوٹ گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کرے (28) ۔ ایسے لوگ اپنے رب کے حضور پیش کیے جائیں گے اور گواہ گواہی دیں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا۔ سنو اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر ۔

19 ۔ ان پر جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس کو ٹیڑھا کر نا چاہتے ہیں (29) ۔ اور جو آخرت کے بالکل منکر ہیں ۔

20 ۔ یہ لوگ زمین میں (اللہ کے ) قابو سے نکل جانے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے سوا کوئی ان کا مدد گار تھا (30) ۔ انہیں دہرا عذاب دیا جاۓ گا (31) یہ نہ تو سن سکتے تھے اور نہ دیکھ سکتے تھے (32)۔

21 ۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے کو تباہی میں ڈالا اور جو کچھ انہوں نے گھڑ رکھا تھا وہ سب ان سے کھویا گیا (33) ۔

22 ۔ لازماً یہ لوگ آخرت میں سب سے زیادہ تباہ حال ہوں گے ۔

23 ۔ بے شک جو لوگ ایمان لاۓ اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اپنے رب کے آگے فروتنی اختیار کی (34) وہ جنّت والے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

24 ۔ ان دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا بہرا (35) اور دوسرا دیکھنے اور سننے والا (36) کیا دونوں کاحال یکساں ہو سکتا ہے ؟ پھر تم لوگ سمجھتے کیوں نہیں ؟ (37)

25 ۔ اور ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا (38) ۔ اس نے کہا میں تمہیں صاف صاف خبردار کرتے والا ہوں ۔

26 ۔ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو (39) ۔ مجھے تمہاری نسبت ایک درد ناک دن کے عذاب کا اندیشہ ہے (40) ۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
دعوت, ہود

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM
دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس life Quran 93 08-13-2012 02:07 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:53 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG