دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:27 AM

۱۳۔سورۃُ الرَّعْد۔(آیت ۴۳)

اللہ رحمن و رحیم کے نام سے

نام:

آیت ۱۳؂ میں رَعْد یعنی بادل کی گرج کا ذکر ہوا ہے کہ وہ اللہ کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کرتی ہے ۔ اسی مناسبت سے اس سورہ کا نام الرَّعْد قرار دیاگیا ہے ۔

زمانۂ نزول:

مکی ہے اور مضامین سے اندازہ ہوتا ہے کہ سورئہ یوسف کے اخیر میں یہ جو فرمایا تھا قُلْ ھٰذِہٖ سَبِے ْلی۔۔۔۔۔(اے پیغمبر!) کہو یہ ہے میری راہ۔ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں بصیرت کے ساتھ میں بھی اور وہ لوگ بھی جو میری پیروی کررہے ہیں ۔‘‘ تو یہ سورہ دراصل اسی کی توضیح ہے ۔

مرکزی مضمون:

یہ کتاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آسمان سے نازل ہوئی ہے اور اس میں جو دعوت پیش کی گئی ہے وہ بالکل حق ہے ۔ کائنات میں پھیلی ہوئی نشانیوں پر اگر غور کرو تو وہی پکار تمہیں سنائی دے گی جو پیغمبر کی اور اس کتاب کی پکار ہے ۔

نظم کلام:

آیت ۱؂ تمہیدی ہے جس میں فرمایا گیا ہے کہ اس کتاب کا خدا کی طرف سے نازل ہونا ایک امر حق ہے ۔ آیت۲؂ تا ۴؂ میں ان نشانیوں کی طرف متوجہ کیا گیا ہے جن سے آخرت کا یقین پیدا ہوتا ہو۔آیت ۵؂ تا ۷؂ میں منکرین کے شبہات پر انہیں فہمائش کی گئی ہے ۔آیت ۸؂ تا ۱۶؂ میں توحید کا مضمون ہے ۔ آیت ۱۷؂ میں حق اور باطل کے الگ الگ نتائج پر واقعات کی شہادت پیش کی گئی ہے ۔ آیت ۱۸ تا ۲۵؂ میں قرآن کی دعوت کو قبول کرنے والوں کے اوصاف اور ان کا اخروی انجام بیان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اس کی دعوت کو رد کرنے والوں کے برے طرز عمل اور ان کے برے انجام کو بھی پیش کیا گیا ہے ۔آیت ۳۰؂ تا ۲۹؂ میں منکرین کو تنبیہ اور اہل ایمان کو خوشخبری سنائی گئی ہے ۔ آیت ۳۰؂ سے آخر سورہ تک رسالت کے منکرین کو متنبہ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی متقیوں کے حسن انجام کو پیش کیاگیا ہے ۔ تاکہ منکرین کو خدا خوفی اختیار کرنے کی ترغیب ہو۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:28 AM

ترجمہ:


(۱)الف۔لام۔ میم۔ را ۱؂ یہ آیتیں ۲؂ ہیں الکتاب ۳؂ کی۔اورجو چیز تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے وہ بالکل حق ہے مگر اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ۔۴؂

(۲)اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو جیسا کہ تم دیکھتے ہو بغیر ستونوں کے بلند کیا ۵؂ پھر وہ عرش پر بلند ہوا۔۶؂ اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگادیا۔۷؂ ہر ایک ایک مقررہ وقت تک کے لیے چل رہا ہے ۸؂ وہی تمام کاموں کا انتظام فرمارہا ہے ۔ وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو۔۹؂

(۳)اور وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا۱۰؂ اور اس میں ۱۱؂ پہاڑ اور دریابنائے ۱۲؂ اور ہر طرح کے پھلوں کی دو دو قسمیں پیدا کیں ۱۳؂ وہ رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے یقینا اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور کرتے ہیں ۔

(۴)اور( دیکھو) زمین میں ایک دوسرے سے ملے ہوئے خطے ہیں ۱۴؂ انگور کے باغ ہیں کھیتیاں ہیں اور کھجور کے درخت ہیں اکہرے بھی اور جڑ سے ملے ہوئے بھی۱۵؂ سب ایک ہی پانی سے سیراب ہوتے ہیں مگر مزے میں ہم ایک کو دوسرے سے بہتر بناتے ہیں ۔ یقینا اس بات میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں ۱۶

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:28 AM

(۵)اگر تم عجیب بات سننا چاہتے تو ان لوگوں کا یہ قول عجیب ہے کہ کیا جب ہم مٹی ہوجائیں گے تو ہمیں از سر نو پیدا کیا جائے گا۔۱۷؂ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب سے کفر کیا اور یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق پڑے ہوں گے ۔۱۸؂ اور یہی لوگ جہنم والے ہیں ہمیشہ اس میں رہنے والے !

(۶)اور یہ لوگ بھلائی سے پہلے برائی کے لیے تمہارے پاس جلدی مچارہے ہیں ۔۱۹؂ حالانکہ ان سے پہلے کتنی عبرتناک مثالیں گزر چکی ہیں ۔ بلا شبہ تمہارا رب لوگوں سے باوجود ان کی زیادتیوں کے درگذر کرتا رہتا ہے اور اس میں بھی شک نہیں کہ تمہارا رب سزا دینے میں بڑا سخت ہے ۔۲۰؂

(۷)کافر کہتے ہیں اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری؟۲۱؂ (اے پیغمبر!) تم تو بس خبر دار کرنے والے ہو اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہوا ہے ۔۲۲؂

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:29 AM

(۸)اللہ ہر عورت کے حمل کو جانتا ہے اور جو کچھ رحموں میں گھٹتا اور بڑھتا ہے اس کو بھی ۔۲۳؂ ہرچیز کے لیے اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے ۔۲۴؂

(۹)وہ غیب اور حاضر سب کا جاننے والا ہے ،سب سے بڑا، نہایت بلند مرتبہ۔۲۵؂

(۱۰) تم میں سے کوئی شخص چپکے سے بات کرے یا پکار کر کہے ، رات ( کی تاریکی) میں چھپا ہو یا دن ( کی روشنی) میں چل پھر رہا ہو اس کے لیے سب یکساں ہے ۔

(۱۱)ایک کے بعد ایک آنے والے اس کے آگے اور پیچھے ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔۲۶؂ اللہ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی روش کو نہیں بدلتی۲۷؂ اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت لانا چاہے تو پھر وہ ٹل نہیں سکتی۔ اور کوئی نہیں جو اس کے مقابل ان کا مددگارہو۔

(۱۲) وہی ہے جو تمہیں بجلیاں دکھاتا ہے جو خوف بھی پیدا کرتی ہے اور امید بھی۔۲۸؂ اور وہی بوجھل بادلوں کو اٹھانا ہے ۔۲۹؂

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:29 AM

۲۹؂

(۱۳)اور بادلوں کی گرج اس کی حمد کی ساتھ پاکی بیان کرتی ہے ۳۰؂ اور فرشتے بھی اس کی ہیبت سے لزرتے ہوئے ۔۱۳؂ وہ کڑکتی ہوئی بجلیوں کو بھیجتا ہے اور ان کی زد میں جن کو چاہتا ہے لاتا ہے ۔۳۲؂ مگر لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑتے رہتے ہیں ۔ اور (حقیقت یہ ہے کہ) وہ زبردست قوت والا ہے ۔۳۳؂

(۱۴) اسی کو پکارنا برحق ہے ۔۳۴؂ جو لوگ اس کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں وہ ان کی پکار کا کوئی جواب نہیں دے سکتے ۔۳۵؂( ان کا پکارنا) ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص اپنے ہاتھ پانی کے آگے پھیلائے ہوئے ہو تاکہ اس کے منہ تک پہنچ جائے حالانکہ وہ کبھی اس تک پہنچنے والا نہیں ۳۶؂ اور کافروں کی پکار تو بالکل بے سود ہے ۔۳۷؂

اور آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں سب خوشی سے یا مجبوری سے اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور ان کے سائے بھی صبح و شام۔۳۸؂

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:29 AM

ان سے پوچھو آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے ؟ کہو اللہ۔ ان سے پوچھو پھر کیا تم نے اس کو چھوڑ کر دوسوں کو اپنا کارساز ٹھہرالیا ہے جو خود اپنے لیے بھی نہ کسی نفع کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ نقصان کا؟۳۹؂ کہو کیا اندھا اور دیکھنے والا دونوں برابر ہیں ؟۴۰؂ یا تاریکیاں ( اندھیرا) اور روشنی یکساں ہیں ۴۱؂ یا ان کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں نے اسی طرح پیدا کیا ہے جس طرح اس نے پیدا کیا ہے جس کی وجہ سے پیدا کرنے کا معاملہ ان پر مشتبہ ہوگیا؟۴۲؂ کہو اللہ ہی ہر چیز کا خالق ہے اور وہ یکتا ہے سب کو اپنے قابو میں رکھنے والا۔۴۳؂

(۱۷)اس نے آسمان سے پانی برسایا تو وادیاں اپنی سمائی کے مطابق بہہ نکلیں ۔ پھر سیلاب نے ابھرتے جھاگ کو سطح پر لایا اور اسی طرح کا جھاگ ان چیزوں کے اندر سے بھی ابھرتا ہے جن کو لوگ زیور یا کوئی اور چیز بنانے کے لیے آگ میں تپاتے ہیں ۔اس طرح اللہ حق اور باطل کی وضاحت فرماتا ہے ۔ تو جو جھاگ ہے وہ رائے گاں جاتا ہے اور جو چیز لوگوں کے لیے نفع بخش ہے وہ زمین میں ٹھہرجاتی ہے ۔ اس طرح اللہ مثالیں بیان فرماتا ہے ۴۴؂

 

(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:30 AM

(۱۸) جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ان کے لیے انجام کار کی بھلائی ہے اور جنہوں نے اس کی دعوت قبول نہیں کی اگر انہیں زمین کی ساری دولت حاصل ہوجائے اور اسی کے برابر مزید تو وہ فدیہ میں دینا چاہیں گے ۔۴۵؂ ایسے لوگوں کو برے حساب سے سابقہ پیش آئے گا۔۴۶؂ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا۔ بہت برا ٹھکانا۔

(۱۹) کیا وہ شخص جو جانتا ہے کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے حق ہے اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اندھا ہے ؟ ہوش میں تو دانشمند لوگ ہی آتے ہیں ۔۴۷؂

(۲۰) جو اللہ سے کئے ہوئے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اپنے قول و قرار کو توڑتے نہیں ہیں ۔۴۸؂

(۲۱)اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے انہیں وہ جوڑتے ہیں ۔۴۹؂ اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیں اور برے حساب کا اندیشہ رکھتے ہیں ۵۰؂

 

(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:30 AM

۵۰؂

(۲۲) اور جنہوں نے اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کے لیے صبر کیا،۵۱؂ نماز قائم کی اور ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے کھلے اور چھپے خرچ کیا۔۵۲؂ اور برائی کو بھلائی سے دور کرتے رہے ۵۳؂ تو یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے ۔۵۴؂

(۲۳) ہمیشگی کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور وہ بھی جو ان کے والدین ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے صالح ہوں گے ۔۵۵؂ اور فرشتے ہر دروازہ سے ان کے پاس آئیں گے ۔

(۲۴)( اور کہیں گے ) تم پر سلامتی ہو اس لیے کہ تم نے صبر کیا۔۵۶؂ تو کیا ہی اچھا ہے عاقبت کا گھر!

(۲۵) اور جو لوگ اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے توڑدیتے ہیں اور ان رشتوں کو کاٹ ڈالتے ہیں جن کو جوڑنے کا حکم اللہ نے دیا ہے اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں ۵۷؂ ان کے لیے لعنت ہے اور ان کے لیے بہت برا ٹھکانا

 

(#9)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:33 AM

۶۲؂

(۲۹) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لیے مبارکباد ہے ۶۳؂ اور بہترین انجام ۔

(۳۰) اس طرح ہم نے تم کو ایک ایسی امت میں رسول بناکر بھیجا ہے جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں تاکہ تم انہیں وہ بات سناؤ جو ہم نے تم پر ناز ل کی ہے ۔۶۴؂ کہو وہی میرا رب ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔

(۳۱)اور اگر کوئی ایسا قرآن نازل ہوتا جس سے پہاڑ چلنے لگتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتی یا مردے بولنے لگتے ۶۶؂( تب بھی یہ ایمان نہ لاتے ۔ اور نہ تمہارے بس میں ہے کہ ایسا کر دکھاؤ) بلکہ سارا اختیار اللہ ہی کو ہے ۔۶۷؂ پھر کیا اہل ایمان یہ جان کر کہ اگر اللہ چاہتا تو تمام لوگوں کو ہدایت دے دیتا ( ان ہٹ دھرموں کے ایمان لانے سے ) مایوس نہیں ہوئیے ؟۶۸؂ اور کافروں پر ان کی کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہے گی یا ان کی آبادیوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ ظہور میں آئے ۶۹؂ اللہ کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

 

(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 13:الرعد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2011, 02:33 AM

۶۲؂

(۲۹) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لیے مبارکباد ہے ۶۳؂ اور بہترین انجام ۔

(۳۰) اس طرح ہم نے تم کو ایک ایسی امت میں رسول بناکر بھیجا ہے جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں تاکہ تم انہیں وہ بات سناؤ جو ہم نے تم پر ناز ل کی ہے ۔۶۴؂ کہو وہی میرا رب ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔

(۳۱)اور اگر کوئی ایسا قرآن نازل ہوتا جس سے پہاڑ چلنے لگتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتی یا مردے بولنے لگتے ۶۶؂( تب بھی یہ ایمان نہ لاتے ۔ اور نہ تمہارے بس میں ہے کہ ایسا کر دکھاؤ) بلکہ سارا اختیار اللہ ہی کو ہے ۔۶۷؂ پھر کیا اہل ایمان یہ جان کر کہ اگر اللہ چاہتا تو تمام لوگوں کو ہدایت دے دیتا ( ان ہٹ دھرموں کے ایمان لانے سے ) مایوس نہیں ہوئیے ؟۶۸؂ اور کافروں پر ان کی کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہے گی یا ان کی آبادیوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ ظہور میں آئے ۶۹؂ اللہ کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود life Quran 99 08-13-2012 02:58 AM
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM


All times are GMT +5. The time now is 05:22 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG