Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
۶۔سُوْرَۃُاَلْاَنْعَام اللہ رحمٰن ورحیم کے نام سے ( ۱)حمد ۱اللہ ہی کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ۲اور تاریکیاں اور روشنی بنائی ۳پھر بھی کفر کرنے والے اپنے رب کا ہمسر ٹھہراتے ہیں ۴ (۲)وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ۵پھر ( زندگی کی ) ایک مدت مقرر کی ۶اور اس کے ہا ں ایک دوسری مد ت بھی مقررہے ۷پھربھی تم لوگ ہو کہ شک کرتے ہو ۸ (۳)اور وہی اللہ آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی ۹تمہاری چھپی اور کھلی سب باتوں کو جانتا ہے اور جو ( اچھی بری ) کمائی تم کرتے ہو وہ بھی سب اسے معلوم ہے۱۰۔ (۴)ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں جو ان کے پاس آئی ہوں اور انہوں نے اس سے بے رخی نہ کر لی ہو ۱۱۔ (۵)چنانچہ جب حق ان کے پاس آیا تو اس کو انہوں نے جھٹلادیا ۱۲تو جن باتوں کا وہ مذاق اڑاتے رہے ہیں ان کی خبریں عنقریب ان کے پاس پہنچ جائیں گی ۱۳ (۶)کیا انہو ں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے ہم کتنی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کو ہم نے زمین میں وہ قوت بخشی تھی جو تم کو نہیں بخشی ۱۴ہم نے ان پر خوب برسنے والی بارش بھیج دی تھی اور ان کے نیچے نہریں جاری کر دیں تھیں ۱۵پھر ہم نے ان کے گناہوں کی پاداش میں انہیں ہلاک کر دیا اور ان کے بعد دوسری قوموں کو اٹھاکھڑا کیا ۔ (۷)( اے پیغمبر ) اگر ہم تم پر کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب ناز ل کرتے اور یہ اسے اپنے ہاتھوں سے چھوبھی لیتے تب بھی جنہوں نے کفر کیا ہے یہی کہتے کہ یہ تو صریح جادوگری ہے ۱۶۔ (۸)اور کہتے ہیں کہ اس پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں اتا را گیا اگر ہم کوئی فرشتہ اتار تے تو معاملہ کا فیصلہ ہی ہوجاتا پھر انہیں مہلت نہ دی جاتی ۱۷ (۹)اوراگر ہم فرشتہ کو پیغمبر بناکر بھیجتے تو انسانی شکل ہی میں بھیجتے اور انہیں ویسے ہی شبہہ میں ڈال دیتے جیسا شبہہ یہ اب کررہے ہیں ۱۸ (۱۰)اور (اے پیغمبر ) تم سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا جاچکا ہے تو جن لوگوں نے مذاق اڑایا تھا ان کو اس چیز نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے ۱۹ (۱۱)کہو زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ۲۰ (۱۲)ان سے پوچھو آسمانوں او ر زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے ؟ کہو اللہ ہی کا ہے ۲۱اس نے اپنے اوپر رحمت لازم کر لی ہے ۲۲وہ تمہیں ضرور قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں ۲۳جن لوگوں نے اپنے کو گھاٹے میں ڈالدیا ہے وہی ایمان نہیں لاتے ۲۴ (۱۳)اور اس کے لئے ہے جو کچھ ٹھہرا ہوا ہے رات او ردن میں ۲۵او روہ سب کچھ سننے والا او ر جاننے والا ہے ۔ (۱۴)کہو ۔کیا میں اللہ کو چھوڑکر جو آسمانوں او ر زمین کا خالق ہے اور ( سب کو ) کھلاتا ہے اور کوئی نہیں جو اس کو کھلاتا ہو ۲۶کسی او ر کو ولی (حاجت روا) بنالوں ۲۷کہو ،مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلے اپنے کو اس کے حوالہ کرنے والا بنوں ۲۸اور ( اے پیغمبر !) تم ہرگز مشر کوں میں سے نہ ہوجاؤ۲۹۔ (۱۵)کہو ، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑ ے دن کے عذاب کا ڈر ہے ۳۰ (۱۶)اس دن جس کو اس سے بچا لیا گیا اس پر اللہ نے رحم کیا اور یہ کھلی کامیابی ہے ۳۱ (۱۷)اور اگر اللہ تمہیں کسی تکلیف میں مبتلا کرے تو اس کو دور کرنے والا اس کے سوا کوئی نہیں اور اگرکوئی بھلائی پہنچائے تووہ ہر چیز پر قادرہے ۳۲ (۱۸)اور وہ اپنے بندوں کے اوپر زور وغلبہ رکھنے والا ہے ۳۳اور وہ حکیم بھی ہے اور باخبر بھی ۳۴۔ (۱۹)(ان سے )پوچھو سب سے بڑھ کر گو اہی کس کی ہے ؟ کہو اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے ۳۵اور یہ قرآن میری طرف وحی کیا گیا ہے تاکہ میں اس کے ذریعہ تم کو متنبّہ کروں ۳۶اور ان کو بھی جن کو یہ پہنچے ۳۷کیا تم گواہی دیتے ہوکہ اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہیں ؟ کہو میں تو اس کی گواہی نہیں دیتا کہو ، صرف وہی ایک خدا ہے ۳۸اور تم جو شریک ٹھہراتے ہو ان سے میں بالکل بیزار ہوں ۔ (۲۰)جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ۳۹(لیکن ) جن لوگوں نے اپنے کو گھاٹے میں ڈالدیا ہے وہ ایمان نہیں لاتے ۔ (۲۱)اور اس سے بڑھکر ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اسکی آیتوں کو جھٹلائے ۴۰؟ یقینا ظالم کبھی فلاح نہیں پائینگے ۔ (۲۲)او رجس ۴۱دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر شریک ٹھہرانے والوں سے پوچھیں گے کہ تمہارے وہ شریک کہا ں ہیں جس کو تم ( خدا کا ) شریک سمجھتے تھے ؟ (۲۳)پھر وہ اس کے سوا کوئی اور بات بنا نہ سکیں گے کہ اللہ ہمارے رب کی قسم ہم مشرک نہ تھے ۴۲ (۲۴)دیکھو یہ کس طرح اپنے اوپر جھوٹ بولیں گے اور جو کچھ انہوں نے گڑھ لیا تھا وہ سب ان سے گم ہو جائے گا ۴۳ (۲۵)ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں مگر ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں کہ کچھ نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ڈال دی ہے ۴۴وہ ہر قسم کی نشانیاں دیکھ لیں جب بھی ان پر ایمان لانے والے نہیں ۔یہاں تک کہ جب تمہارے پاس آ کر تم سے جھگڑتے ہیں تویہ کافر کہنے لگتے ہیں کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں ۴۵۔ (۲۶)وہ دوسروں کو بھی اس سے روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دوررہتے ہیں ( ایسا کرکے ) وہ اپنے ہی کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں مگر ان کو اس کا شعور نہیں ۔ (۲۷)اگر تم اس وقت کی حالت دیکھ لیتے جب وہ دوزخ کے کنارے کھڑے کر دئیے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کا ش ہم پھر (دنیا میں ) واپس بھیج دئیے جائیں اور اپنے رب کی آیتیں نہ جھٹلائیں اور ایمان والوں میں شامل ہوجائیں ۴۶ (۲۸)(یہ حسرت اس لئے نہیں ہو گی کہ حق ان پر واضح نہیں ہوا تھا ) بلکہ( اس لئے ہو گی کہ )جس بات کو وہ اس سے پہلے چھپا یا کرتے تھے وہ کھل کر ان کے سامنے آگئی ہو گی ۴۷اگر انہیں ( دنیا کی طرف )واپس بھیج دیا جائے تو پھر وہی کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا ۴۸یقینا یہ بالکل جھوٹے ہیں ۔ (۲۹)وہ کہتے ہیں زندگی تو بس یہی دنیا کی زندگی ہے اور ہمیں ( مرنے کے بعد ) اٹھایا نہیں جائے گا ۔۴۹ (۳۰)اور اگر تم ان کی اس وقت کی حالت دیکھ لیتے جب یہ اپنے رب کے حضور کھڑے کئے جائیں گے اس وقت وہ ان سے پوچھے گا کیا یہ حقیقت نہیں ہے ۵۰؟ وہ کہیں گے ہاں ہمارے رب کی قسم !وہ فرمائیگا تو اب اپنے کفر کی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو۔ (۳۱)تباہی میں پڑگئے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا یہاں تک کہ جب وہ گھڑی۵۱ اچانک آنمودار ہو گی ۵۲تو کہیں گے افسوس !اس معاملہ میں ہم سے کیسی کوتاہی ہوئی !اور وہ اپنے بوجھ ۵۳اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے ہونگے ۔تو کیا ہی برا بوجھ ہے جو یہ اٹھارہے ہوں گے !
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
سورۃ |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 02:23 AM |
پاؤں کا کانٹا .احمد ندیم قاسمی کا معرکۃ الآ | life | Urdu Literature | 12 | 08-23-2011 12:01 AM |
ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم اللہ تعالٰی اور ا | ROSE | Islamic Issues And Topics | 1 | 05-06-2011 03:36 PM |
تمام عالم ِ اسلام کو رمضان مبارک ہو | RAJA_PAKIBOY | Islamic Issues And Topics | 4 | 08-17-2010 04:41 AM |
اللہ کا انعامات اور ہمارے اعمال اور دعائی¬ | ~ABDULLAH~ | Islamic Issues And Topics | 6 | 07-19-2010 01:49 PM |