Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
21 ۔ ان کا رب انہیں خوش خبری دیتا ہے اپنی رحمت اور خوشنودی کی اور ایسے باغوں کی جہاں ان کے لیے ابدی نعمت ہو گی(41)۔ 22۔ وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے (42)۔ یقیناً اللہ کے پاس (دینے کے لیے ) بہت بڑا اجر ہے (43)۔ 23 ۔ اے ایمان والو! اگر تمہارے باپ اور تمہارے بھائی ایمان کے مقابلہ میں کفرکو عزیز رکھیں توان کو اپنا دوست نہ بناؤ(44) اور تم میں سے جو لوگ ان کو دوست بنائیں گے تو (یاد رکھو) ایسے ہی لوگ ظالم ہیں ۔ 24۔ کہو اگر تمہارے باپ ، تمہارے بیٹے ، تمہارے بھائی تمہارے بیویاں ، تمہارا خاندان اور وہمال جو تم نے حاصل کیا ہے اور وہ تجارت جس کے مندا پڑ جانے کا تم کو اندیشہ ہے اور وہ گھر جو تم کو پسند ہیں تمہیں اللہ سے ، اس کے رسول سے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ عزیز ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ صادر فرماۓ (45)۔ اور اللہ نافرمانوں پر راہ نہیں کھولتا (46)۔ 25 ۔ اللہ بہت سے موقعوں پر تمہارے مدد کر چکا ہے (47)۔ اور حنین(48) کے دن بھی جب کہ تمہیں اپنی کثرت کا غرہ تھا مگر وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی اور تم پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوۓ۔(49)۔ 26 ۔ پھر اللہ نے اپنی رسول پر اور مومنوں پر اپنی سکنیت نازل فرمائی اور ایسی فوجیں اتاریں جو تم کو نظر نہیں آئیں (50) ۔ اور کفروں کو سزا دی اور یہی بدلہ ہے کافروں کا (51)۔
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
27 ۔ پھر اسکے بعد اللہ جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق دیتا ہے (52)اور اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔ 28 ۔ اے ایمان والو ! مشرکین بالکل نجس ہیں (53) لہٰذا اس سال کے بعد (54) یہ مسجد حرام کے پاس آنے نہ پائیں (55)۔ اور اگر تمہیں معاشی تنگی کا اندیشہ ہے تو اللہ چاہے گا تو اپنے فضل سے تمہیں غنی کر دے گا (56)۔ اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ۔ 29 ۔ اہل کتاب میں سے جو لوگ اللہ اور روز آخر پر ایمان نہیں رکھتے اور جو کچھ اللہ اور اس کے رسول نے حرام ٹھہرایا ہے اسے حرام نہیں ٹھہراتے اور دین حق کو اپنا دین نہیں بناتے ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ وہ مغلوب ہو کر جزیہ دیں اور چھوٹے بن کر رہیں (57)۔ 30 ۔ یہود کہتے ہیں عُزَیر اللہ کا بیٹا ہے (58) اور نصاریٰ کہتے ہیں مسیح اللہ کابیٹا ہے (59)۔ یہ محض باتیں ہیں جو وہ اپنے منھ سے نکال رہے ہیں ان لوگوں کی باتوں کی نقل اتارتے ہوۓ جو ان سے پہلے کافر ہوۓ(60) ۔ اللہان کو غارت کرے ۔ یہ کس طرح باطل کا شکار ہو رہے ہیں ! 31۔ انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علماء اور مشائخ کو رب (خدا ) بنا لیا ہے ۔(61)۔ اور مسیح ابن مریم کو بھی (62)۔ حالانکہ انہیں صرف ایک معبود کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا ۔ (63)۔ وہ جس کے سوا کوئی خدانہیں ۔ پاک ہے وہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں ۔ 32۔ یہ لوگ اللہکی روشنی (نور) کو اپنی پھونکوں سے بجھا دینا چاہتے ہیں حالانکہ اللہ اپنی روشنی پوری کیے بغیر رہنے والا نہیں ہے اگرچہ کافروں کو ناگوار ہو (64)
|
(#3)
![]() |
|
|||
33 ۔ وہی ہے جسنے اپنی رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ اس کو تمام دینوں پر غالب کر دے اگرچہ مشرکوں کو ناگوار ہو(65)۔ 34۔ اے ایمان ولو ! اہل کتاب کے علماء اور مشائخ میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو لوگوں کا مال باطل طریقہ سے کھاتے ہیں اور (66) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں (67)۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی کو خزانہ بنا کر رکھتے ہیں اور اس کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ان کو درد ناک عذاب کی خوش خبری دے دو (68) 35۔ جس دن جہنم کی آگ میں اسے تپایا جاۓ گا اور اس سے ان کی پیشانیوں ، پہلوؤں ، اور پیٹھوں کو داغا جاۓ گا (69)۔ یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ۔ تو چکھو اب اپنے خزانہ جمع کرنے کا مزہ ۔
|
(#4)
![]() |
|
|||
35۔ جس دن جہنم کی آگ میں اسے تپایا جاۓ گا اور اس سے ان کی پیشانیوں ، پہلوؤں ، اور پیٹھوں کو داغا جاۓ گا (69)۔ یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ۔ تو چکھو اب اپنے خزانہ جمع کرنے کا مزہ ۔ 36 ۔ مہینوں کی صحیح تعداد اللہ کے نزدیک بارہ ہے جو اللہ کے نوشتہ میں جس روز کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا لکھی ہوئی ہے (70) جن میں چار مہینے حرمت والے ہیں (71)۔ یہی سیدھا دین ہے (72) ۔ لہٰذا ان میں اپنے نفس پر ظلم نہ کرو (73)۔اور مشرکوں سے سب مل کر لڑو جس طرح وہ سب مل کر تم سے لڑتے ہیں ۔ اور جان رکھو کہ اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں 37 ۔ نَسِی (مہینہ کو اس کی جگہ سے پیچھے ہٹا دینا ) کفر میں سراسر زیادتی ہے ۔ جس کے ذریعہ کافروں کو گمراہ کیا جاتا ہے ۔ کسی سال اس (مہینہ) کو حلال کر لیتے ہیں اور کسی سال حرام تا کہ اللہ کے حرام کیے ہوۓ مہینوں کو تعداد پوری کر لیں اور ساتھ ہی اللہ کے حرام ٹھہراۓ ہوۓ مہینوں کو حلال کر لیں (74)۔ ان کے برے اعمال ان کی نگاہوں میں خود نما بنا دیۓ گۓ ہیں اور اللہ کافروں کی رہنمائی نہیں کرتا۔ ہیں اور اللہ کافروں کی رہنمائی نہیں کرتا۔
|
(#5)
![]() |
|
|||
38 ۔ اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا گیا کہ اللہکی راہمیں نکلو تو زمین سے چمٹ کر رہ گۓ(75) ؟ کیا تم نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگیکو پسند کر لیا ؟(76) دنیوی زندگی کا سامان تو آخرت کے مقابلہ میں بہت تھوڑا ہے ۔ 39 ۔ اگر تم جہاد کے لیے نہ نکلو گے تو وہ تمہیں درد ناک سزا دے گا (77) ۔ اور تمہاری جگہ کسی دوسرے گروہ کو لاکھڑا کر ے گا (78)اور تم اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے (79)۔ اللہ ہر بات پر قادر ہے ۔ 40۔ اگر تم اس کی (80) مدد نہ کروگے تو (کچھ پرواہنہیں ) اللہ اس کی مدد ایسے وقت کر چکا ہے جب کافروں نے اسے نکال دیا تھا (81) اور وہ دو میں کا دوسرا تھا، جب وہ دونوں غار میں تھے ۔ جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔ اس وقت اللہ نے اس پر اپنی سکنیت نازل کی (82) اور ایسے لشکروں سے اس کی مدد کی جو تم کو نظر نہ آۓ (83)۔اور کافوں کا بول پست کر دیا اوراللہ کا بول بالا رہا ۔ اللہ غالب اور حکمت والا ہے (64)۔
|
(#6)
![]() |
|
|||
41 ۔ نکل کھڑے ہو خواہ ہلکے ہو یابوجھل (85) اور جہاد کرو اللہکی راہ میں اپنے مال اور جان کے ساتھ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم جانو (86)۔ 42 ۔ اگر فائدہ فوری ہوتا اور سفر بھی سہل ہوتا تو یہ ضرور تمہارے پیچھ ہولیتے لیکن انہیں یہ مسافت دراز معلوم ہوئی(87)۔ اب یہ قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ اگر ہمارے بس میں ہوتا تو ہم ضرور تمہارے ساتھ نکلتے یہ اپنے کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں (88) اور اللہ جانتا ہے یہ بالکل جھوٹے ہیں ۔ 43 ۔ (اے نبی !) اللہ نے تمہیں معاف کر دیا، تم نے انہیں کیوں اجازت دے دی ؟ (تم اجازت نہ دیتے ) جب تک کہ تم پر یہ کھل نہ جاتا کہ کون لوگ سچے ہیں اور یہ معلوم نہ کر لیتے کہ کون لوگ جھوٹے ہیں (89)
|
(#7)
![]() |
|
|||
44 ۔ جو لوگ اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہیں وہ اپنے مال اور جان سے جہاد نہ کرنے کی رخصت تم سے کبھی نہ طلب کریں گے ۔اور اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے (90)۔ 45 ۔ رخصت تو وہی لوگ طلب کرتے ہیں جو اللہ اور روز آخر پر ایمان نہیں رکھتے اور جن کے دل شک مٰن پڑے ہوۓ ہوۓ ہیں ۔ اور وہ اپن شک میں ڈانواں ڈول ہیں (91)۔ 46 ۔ اگر ان کا ارادہ نکلنے کا ہوتا تو اس کے لیے کچھ سامان ضرور کر لیتے لیکن اللہ کو ان کا اٹھنا ناپسند ہوا ااس لیے ان کو اس سے باز رکھا(92) اور کہہ دیا گیا کہ بیٹھے رہو بیٹھنے والوں کے ساتھ ۔
|
(#8)
![]() |
|
|||
47 ۔ اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہارے لیے خرابی ہی کا باعث بنتے اور تمہارے درمیان ان کی دوڑ دھوپ فتنہ انگیزی کے لیے ہوتی اور تم میں ایسے لوگ موجود ہیں جو ان کی بات پر کان دھرنے والے ہیں (93)۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔ 48 ۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے فتنہ برپا کرنے کی کوشش کی تھی ۔ اور تمہارے خلاف ہر طرح کی تدبیریں کرتے رہے ہیں (94) یہاں تک کہ حق آگیا اور اللہ کا حکم غالب ہوا ۔ اور جب کہ ایسا ہونا ان کو ناگوار تھا ۔ 49 ۔ ان میں کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے مجھے رخصت دے دیجیے اور فتنہ میں نہ ڈالیے (95)۔ سن لو یہ فتنہ میں گرچکے (96) اور جہنم کافروں کو گھیرے ہوۓ ہے ۔ 50 ۔ اگر تمہیں بھلائی پہنچتی ہے تو انہیں بری لگتی ہے اور اگر تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں اچھا ہوا ہم نے پہلے ہی احتیاط سے کام لیا اور وہ اس طرح پلٹتے ہیں کہ خوشی سے پھولے نہیں سما تے (97)۔
|
(#9)
![]() |
|
|||
51 ۔ کہو، ہمیں وہی کچھ پیش آۓ گا جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے ۔ وہی ہمارا مولیٰ ہے اور مومنوں کو چاہیے کہ اسی پر بھروسہ کریں ۔ 52 ۔ کہو، تم ہمارے لیے جس بات کا انتظار کرتے ہو وہ اس کے سوا کیا کہ دوبھلائیوں میں سے ایک بھلائی ہے (98)۔ اور ہم تمہرے لیے جس بات کے منتظر ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ یا تو اپنے پاس سے کو ئی عذاب بھیج دے یا یاہمارے ہاتھوں تمہیں سزا دلواۓ(99)۔ اب تم بھی انتظار کرو،ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں ۔ 53۔ کہو، خوشی سے خرچ کرو یا ناگواری کے ساتھ انفاق قبول نہیں کیا جاۓ گا کیونکہ تم فاسق لوگ ہو(100)۔ 54 ۔ ان کے انفاق قبول نہ کیے جانے کی وجہ اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہانہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا اور رماز کے لیے آتے ہیں تو کاہلی کے ساتھ آتے ہیں (101) اور خرچ کرنے ہیں تو ناگواری کے ساتھ خرچ کرتے ہیں (102) 55 ۔ تم ان کے مال اور اولاد کو دیکھ کر تعجب نہ کرو، اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ ان کے ذریعے ان کو دنیا کی زندگی میں عذاب دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں (103)
|
(#10)
![]() |
|
|||
56 ۔ وہ اللہ کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں بلکہ وہ گھبراۓ ہوۓ لوگ ہیں (104)۔ 57۔ اگر وہ کوئی پناہ کی جگہ یا کوئی غار یاکوئی چھپنے کی جگہ پالیں تو پوری سرکشی کے ساتھ اس کی طرف بھاگ کھڑے ہوں (105) 58اور ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جوصدقات کے معاملہ میں تم پر طعنہ زنی کرتے ہیں ۔ اگر ان کو اس میں سے کچھ دیا جاۓ تو خود ہوتے ہیں اور نہ دیا جاۓ تو ناراض ہوتے ہیں (106)۔ 59 ۔ اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللہ اور اس کے رسول نے انہیں دیا اورکہتے کہ ’’ہمارے لیے اللہ کافی ہے وہ ہمیں اپنے فضل سے عطا فرماۓ گااور اس کا رسول بھی 107)۔ ہم اللہ ہی کی طرف راغب ہیں (108)‘‘ تو ان کے حق میں بہتر ہوتا ۔ 60 ۔ صدقات(109) تو صرف محتاجوں اور مسکینوں کے لیے ہیں اور (110) ان کے لیے ہیں جو صدقات کے کام پر مامور ہوں (111) اور وہ جن کے دلوں میں (اسلام)کی انسیت پیدا کرنا(112) ہو نیز اس لیے ہیں کہ گردنیں چھڑانے میں (113) اور قرض داروں کا بوجھ ہلکا کرنے میں (114) اور اللہ کی راہ میں (115) اور مسافوں پر خرچ کیے جائیں (116)
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
دعوت |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ | life | Quran | 98 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف | life | Quran | 10 | 08-13-2012 02:12 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال | life | Quran | 90 | 08-13-2012 02:11 AM |
سورۃ الملک کی تلاوت عذاب قبر سے بچاتی ہے | ROSE | Quran | 4 | 07-06-2012 08:38 PM |