Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#11)
![]() |
|
|||
پھینکی (23) اور یہ اس لیے ہوا کہ اللہ مومنوں کو ایک بہترین آزمائش سے گذار دے ۔ یقیناً اللہ سننے اور جاننے والا ہے ۔ 18 ۔ یہ تو ہوچکا اور اللہ کافروں کی چالوں کو کمزور کرنے والا ہے (24)، 19۔ اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو لو فیصلہ تمہرے سامنے آگیا(25)۔ اب باز آ جاؤ تو تمہارے حق میں بہت ہے اور اگر تم نے پھر وہی کیا تو ہم بھی وہی کریں گے (26) اور تمہارا جتھا خواہ کتناہی زیادہ ہو تمہارے کچھ کام نہ آۓ گا اور اللہ ونوں کے ساتھ ہے (27)۔ 20۔ اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اس سے منھ نہ موڑو جب کہ تم سن رہے ہو(28)۔ 21۔ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے کہا ہم نے سنا حالانکہ وہ سنتے کچھ نہیں ہیں (29) 22۔ اللہ کے نزدیک بد ترین جانور وہ بہرے اور گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے (30)۔ 23۔ اگر اللہ دیکھتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور انہیں سننے کی توفیق دیتا ۔ لیکن اگر (اس کے بغیر) انہیں سنواتا تو وہاس سے بے
|
Sponsored Links |
|
(#12)
![]() |
|
|||
22۔ اللہ کے نزدیک بد ترین جانور وہ بہرے اور گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے (30)۔ 23۔ اگر اللہ دیکھتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور انہیں سننے کی توفیق دیتا ۔ لیکن اگر (اس کے بغیر) انہیں سنواتا تو وہاس سے بے رخی کے ساتھ منہ پھیر لیتے (31)۔ 24 ۔ اے ایمان والو ! اللہ اور رسول کی پکار پر لبیک کہا جب رسول تمہیں ایسی چیز کی طرف بلاۓ جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے (32) اور یہ بھی جان لو کہ تم اسی کے حضور اکٹھے کیے جاؤگے 25۔ اور بچو اس فتنہ سے جس کی زد میں صرف وہی لوگ نہیں آئیں گے جنہوں نے تم میں سے ظلم کیا ہو گا (34)اور یہ بھی جان رکھو کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے ۔ 26 ۔ اور یاد کرو وہ وقت جب تم تھوڑے تھے اور زمین میں کمزور سمجھ جاتے تھے ۔ تم ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں کہیں اچک نہ لئے جائیں (35)۔ پھر اللہ نے تمہیں پناہ دی (36) اور اپنی نصرت سے تمہیں قوت بخشی اور اچھا رزق دیا تاکہ تم شکر گذار بنو۔
|
(#13)
![]() |
|
|||
27۔ اۓ ایمان والو! اللہ اور رسول کے ساتھ خیانت (37) نہ کرو اور نہ اپنی امانتوں میں جانتے بوجھتے خیانت کرنے لگو(38)۔ 28۔ اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں (39) اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے ۔ 29۔ اے ایمان والو ! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہے تو وہ تمہیں فرقان (حق و باطل میں امتیاز کی قوت )بخشے گا (40) اور تمہاری برائیوں کو تم سے دور کرے گا اور تمہیں معاف کر دے گا (41)۔ اللہ بڑے فضل والا ہے ۔ 30۔ اور (اے پیغمبر وہ وقت یاد کرو) جب کافر تمہارے خلاف شازشیں کر رہے تھے کہ تمہیں قید کریں یا قتل کر ڈالیں یا جلا وطن کر دیں (42)۔ وہ اپنی چالیں چل رہے تھے اور اللہ ان کا توڑ کر رہا تھا اور اللہ بہتر تدبیریں کرنے والا ہے (43)۔ 31۔ اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاری تھیں تو کہتے تھے ہم نے سن لیا ۔ اگر ہم چاہیں تو ایسا کلام ہم بھی پیش کر سکتے ہیں ۔ یہ تو بس گزرے ہوۓ لوگوں کی داستانیں ہیں ۔ 32۔ اور جب انہوں نے کہا تھا کہ اے اللہ ! اگر یہ واقعی حق ہے تیری جانب سے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسادے یا ہم پر کوئی اور درد ناک عذاب نازل کر (44)
|
(#14)
![]() |
|
|||
33۔ اور اللہ ان پرعذاب نازل کرنے والا نہ تھا جب کہ تم (اے پیغمبر )ان کے درمیان موجود تھے (45)۔ اور نہ اللہ اس صورت میں انہیں عذاب دینے والا ہے جب کہ وہ استغفار (معافہ طلب) کر رہے ہوں (46) 34۔ لیکن اب کیوں نہ اللہ انہیں عذاب دے جب کہ وہ مسجد حرام سے روک رہے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ہیں ۔ اس کے متولی تو متقی ہی ہوسکتے ہیں (47)۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔ 35 ۔بیت اللہ کے پاس ان کی نماز سیٹیاں بچانے اور تالیاں پیٹنے کے سوا کچھ نہیں (48)۔ تو اب چکھو عذاب کا مزہ اس کچر کی پاداش میں جو تم کرتے رہے ہو(49)۔ 36 ۔کافر اپنا مال اللہ کی راہ سے روکنے کے لیے خرچ کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ خرچ کریں گے پھر ان کے لیے یہ سامان حسرت بنے گا پھر یہ مغلوب ہوں گے (50)۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے (51)، 37 ۔ تاکہ اللہ ناپاک کو پاک سے الگ کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے سے ملا کر اکٹھا کرے اور پھر سب کو جہنم میں ڈال د ے (52)۔ یہی لوگ تباہ ہونے والے ہیں ۔
|
(#15)
![]() |
|
|||
38۔ ان کافروں سے کہو اگر باز آ جائیں تو جو کچھ پہلے ہو چکا اس کے لیے انہیں معاف کر دیا جاۓ گا (53)۔ لیکن اگر انہوں نے پھر وہی روش اختیار کی تو گذشتہ قوموں کے واقعات گذر چکے ہیں (54) 39 ۔ اور ان سے لڑو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین تمام تر اللہ کے لیے ہوجاۓ (56)۔ پھر اگر وہ باز آ جائیں تو اللہ ان کے اعمال کو دیکھنے والا ہ (57)۔ 40 ۔ اور اگر وہ منہ موڑیں تو جان رکھو اللہ تمہارا مولیٰ ہے ۔ بہترین مولیٰ اور بہترین مدد گار ! 41۔ اور جان لو کہ جو کچھ مال غنیمت (58) تم نے حاصل کیا ہو اس کا پنچواں حصہ اللہ کے لیے اور رسول کے لیے اور (رسول) کے قرابت داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے (59)۔ اگر توم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور اس چیز پر جو ہم نے فیصلہ کے دن(60) جس دن دونوں گروہ ایک دوسرے کے مقابل ہوۓ تھے اپنے بندہ پر نازل کی (61) اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے (62)۔
|
(#16)
![]() |
|
|||
42۔ اس وقت تم وادی کے قریبی کنارہ پر تھے اور وہ دور کے کنارہ پر اور قافلہ تم سے نیچے کی طرف تھا ۔ اگر تم باہم مقابلہ کی بات طے کرکے نکلتے تو تم میعاد پر پہنچ نہ پاتے (63) لیکن جو بات ہونے والی تھی اس کو اللہ پورا کرنا چاہتے تھا (64) ۔ تا کہ جسے ہلاک ہونا ہے وہ حجت دیکھ کر ہلاک ہو اور جسے زندہ رہنا ہے وہ حجت دیکھ کر زندہ رہے (65)۔ یقیناً اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔ 43 ۔ اس وقت (اے پیغمبر !) اللہ تمہیں خواب میں ان کو کم دکھا رہا تھا (66) ۔ اگر انہیں زیادہ دکھاتا تو تم لوگ ہمت ہار جاتے اور جنگ کے معاملہ میں باہم جھگڑ نے لگتے ۔ لیکن اللہ نے تمہیں اس سے بچالیا یقیناً وہ ان باتوں کو جانتا ہے جو سینوں میں پوشیدہ ہوتے ہیں ۔ 44۔ اور جب تم ایک دوسرے کے مقابل ہوۓ تو اس نے تمہاری نظروں میں ان کو تھوڑا دکھایا اور ان کی نظروں میں تم کو کم کر کے دکھایا (67) تا کہ جو بات ہونے والی تھی اسے وہ کر دکھاۓ اور سارے امور پیش تو اللہ ہی کے حضور ہوتے ہیں
|
(#17)
![]() |
|
|||
45 ۔ اۓ ایمان والو ! جب کسی گروہ سے تمہارا مقابلہ ہوجاۓ تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو زیادہ سے زیادہ یاد کرو تا کہ تم کامیاب ہو(69)۔ 46۔ اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپ سمیں اختلاف نہ کرو(70) ورنہ تمہارے اندر کمزوری پیدا ہوجاۓ گی اور تمہاری ہوا اکھڑ جاۓ گی ۔ (71) صبر کرو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ 47 ۔ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوۓ اور لوگو ں کے لیے دکھاوا کرتے ہوۓ نکلے اور جن کا حال یہ ہے کہ (بندگان خدا کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں (72)۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اللہ اس کا احاطہ کیے ہوۓ ہے ۔ 48۔ اور (وہ وقت سخت امتحان کا تھا )جب کہ شیطان نے ان کے کام ان کی نگاہوں میں کھبا دیۓ تھے اور ان سے کہا تھا کہ آج لوگوں میں کوئی نہیں جو تم پر غالب آ سکے اور میں تمہارا حامی ہوں ۔ مگر جب دونوں گروہ ایک دوسرے کے مقابل ہوۓ تو وہ الٹے پاؤں پھر گیا اور کہنے لگا میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں ۔ میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے ، میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ سخت سزا دینے والا ہے (73)۔ 49 ۔ جب منافقین اور وہ لوگ جب کے دلوں میں روگ ہے کہہ رہے تھے کہ ان لوگوں کو ان کے دین نے دھوکہ میں ڈال رکھا ہے (75)۔ اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے گا تو اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
|
(#18)
![]() |
|
|||
50 ۔ اور اگر تم اس حالت کو دیکھ سکتے جب کہ فرشتے کافروں کی روحوں کو قبض کرتے ہیں ۔ وہ ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ضربیں لگاتے ہیں (76) اور کہتے ہیں چکھو جلنے کے عذاب کا مزا۔ 51 ۔ یہ تمہارے اپنے کرتوتوں کابدلہ ہے ورنہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے ۔ 52 ۔ ان کا حال وہی ہوا جو فرعون والوں اور ان سے پہلے کے لوگوں کا ہوا تھا (77) انہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا تو اللہ نے ان کے گناہوں کی وجہ وے ان کو پکڑ لیا اللہ نہایت قوی اور سخت سزا دینے والا ہے ۔ 53۔ یہ اس (78) لیے ہوا کہ اللہ اس نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اپنی حالت نہ بدل دے (79)۔ اور اس لیے بھی کہ اللہ سننے اور جاننے والا ہے (80)۔
|
(#19)
![]() |
|
|||
54 ۔ ان کا معاملہ بھی آک فرعون اور ان سے پہلے کے لوگوں ہی کی طرح ہے (81)۔ انہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کے گناہوں کی وجہ سے ان کو ہلاک کیا اور آل فرعون کو غرق کر دیا یہ بس ظالم لوگ تھے ۔ 55 ۔ یقیناً اللہ کے نزدیک بد ترین جانور وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور وہ ایمان نہیں لاتے (82)۔ 56 ۔ جن لوگوں سے تم نے معاہدہ کیا پھر وہ اپنا عہد ہر مرتبہ توڑتے رہے اور وہ (اللہ سے )ڈرتے نہیں (83)۔ 57 ۔ ایسے لوگوں کو اگر تم لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پیچھے ہیں ان کے قدم اکھڑ جائیں اور وہ سبق لیں (84)۔ 58 ۔ اور اگر تمہیں کسی قوم سے بد عہدی کا اندیشہ ہو تو ان کا عہد سیدھے طریقہ پر ان کے آگے پھینک دو(85)۔ اللہ بد عہدی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
|
(#20)
![]() |
|
|||
59 ۔ کافر یہ خیال نہ کرین کہ وہ بازی لے جائیں گے (86) وہ ہمارے قابو سے ہر گز باہر نہیں جاسکتے ۔ 60 ۔ اور ان کے مقابلہ کے لیے (87)جہاں تک تم سے ہو سکے طاقت مہیا کیے رہو(88) اور بندھے ہوۓ گھوڑے تیار رکھو (89)تاکہ اس کے ذریعے تم اللہ کے اور اپنے دشمنوں کو نیز ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کوبھی جن کو تم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے (90) ہیبت زدہ کر سکو۔ اور اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے (91) وہ تمہیں پورا پورا لوٹا دیا جاۓ گا اور تمہارے ساتھ ہر گز نا انصافی نہ ہو گی (92)۔ 61 ۔ اور اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی اس کے لیے جھک جاؤ (93) اور اللہ پر بھروسہ کرو ۔ یقیناً وہ سننے اور جاننے والا ہے ۔ 62 ۔ اور (اے پیغمبر ) اگر وہ تمہیں دھوکہ دینے کا ارادہ رکھتے ہو تو اللہ تمہارے لیے کافی ہے (94)۔ وہی ہے جس نے اپنی نفرت سے اور مومنوں کے ذریعہ تمہاری تائید کی ۔ 63 ۔ اور اسی نے ان کے دلوں کو باہم جوڑ گیا۔ اگر تم زمین کے سارے وسائل صرف کر دیتے تو ان کے دلوں کو جوڑ نہیں سکتے تھے لیکن وہ اللہ ہے جس نے ان کے دلوں میں باہم الفت پیدا کر دی(95)۔ بلا شبہ وہ غالب اور حکمت والا ہے (96)۔ 64 ۔ اے نبی تمہارے لیے اللہ کافی ہے اور ان مومنوں کے لیے بھی جنہوں نے تمہاری پیروی اختیار ک
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
دعوت |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ | life | Quran | 98 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف | life | Quran | 10 | 08-13-2012 02:12 AM |
اورجو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردا | ROSE | Quran | 2 | 07-06-2012 09:21 PM |
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق | -|A|- | Computer and Information Technology | 5 | 01-28-2011 11:39 AM |