Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
(8) ۔ سورہ الانفال
نام: سورہ کا آغاز انفال یعنی اموال غنیمت کے مسئلے سے ہو ا ہے اس مناسبت سے اس کا نام "الاانفال"ہے ۔ زمانۂ نزول : یہ وہ مدنی ہے اور جنگ بدر کے بعد یعنی رمضان 2 ھ میں نازل ہوئی۔ مرکزی مضمون : جہاد ہے اور جو مسائل جنگ بدر کے مسلمانوں کی صحیح رہنمائ کرنا ہے نیز منکرین پر نبی ﷺ کی صداقت کا نشان واضح کرنا ہے جو حق و باطل کی اس جنگ نے تاریخ کے اور اخ پر ثبت کر دیا ۔ سورہ اعراف میں وہ تاریخی واقعات پیش کۓ گۓ جن سے ان رسولوں کی صداقت ظاہر ہوتی ہے جو مختلف قوموں کی طرف بھجیے گۓ تھے اس سورہ میں جنگ بدر میں اہل ایمان کی کامیابی کو نبی ﷺ کی صداقت کا نشان ٹھر ر ا گیا ہے ، کیونکہ یہ جنگ عام لڑا ئیوں سے بالکل مختلف حق و باطل میں امتیاز کرنے والی جنگ تھی۔ نظم کلام : آیات 1ؔ تا چار میں مال غنیمت کی تقسیم کے سلسہ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوۓ اہل ایمان کی وہ خصوصیات بیان کی گئی ہیں جو ان کے ایمان کی سچا ئی ا و ر پختگی پر دلالت کرتی ہیں اور جن کے پیدا ہونے کی صورت میں آدمی ہر معاملہ میں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کا رویہ اختیار کرتا ہے آیات 5 تا 8 میں مسلمانوں کی اس کمزوری پر گرفت جو جنگ سے پہلے ان سے ظاہر ہوئی آیات 9 تا 19 میں نصرت الہی کا ذکر جو جنگ کے موقع پر ظاہر ہوئی اور ضمناً مسلمانوں کو ہدایت کی یہ وہ مقابلہ کے وقت پیٹھ نہ پھیر یں ۔ آیت 20 تا 29 میں مسلمانوں کو ہدایت کہ وہ نازک لمحات میں اللہ اور اس کے رسول سے وفا داری کا ثبوت دیں ۔ آ یت 30 تا 40 میں اس بات کا اظہار کہ رسولﷺ کے خلاف کافروں نے جو چالیں چلی تھیں وہ نا کام ہوئیں اور اللہ کی تدبیر کامیاب رہی لیکن اگر اب بھی ان کو اپنے موقوف کے غلط ہونے کا احساس نہیں ہوا ہے اور اپنی کافرانہ رو ش سے باز نہیں آ رہے ہیں تو مسلمانوں کو چاہیے کہ ہو سلسلہ جنگ جاری رکھیں تاکہ اس مقدس سر زمین پر دین حق کا غلبہ ہو۔ آیت 41 تا 49 میں مال غنیمت کی تقسیم کا اصول اور اسلامی جنگ کو غیر اسلامی جنگ سے ممتاز کرنے والی باتیں اور مسلمانوں کو ہدایت کہ ان کو سختی کے ساتھ ملحوظ رکھیں ۔ آیت 50 تا 54 میں اس عذاب الہی کا ذکر جس نے مدد کے موقع پر کافر و ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آیات 55 تا 66 میں جنگ و صلح کے تعلق سے اہم ہدایت دی گئی ہیں ۔ آیت 67تا 71 میں جنگی قیدیوں اور ان سے لۓ گۓ فدیہ پر تبصرہ ہے ۔
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
دعوت |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ | life | Quran | 98 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف | life | Quran | 10 | 08-13-2012 02:12 AM |
اورجو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردا | ROSE | Quran | 2 | 07-06-2012 09:21 PM |
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق | -|A|- | Computer and Information Technology | 5 | 01-28-2011 11:39 AM |