Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
۱۶۔اَلنَّحْل اللہ رحمن و رحیم کے نام سے نام:۔ آیت ۶۸ میں اللہ کی ربوبیت کی نشانی کے طور پر نحل‘ یعنی شہد کی مکھی کا ذکر ہوا ہے ۔ اسی مناسبت سے اس سورہ کا نام النحل قرار پایا ہے ۔ زمانۂ نزول:۔ مکی ہے اور مضامین سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکہ کے وسطی دور میں ہجرت حبشہ کے بعد نازل ہوئی ہوگی۔ مرکزی مضمون:۔ شرک کے باطل اور توحید کے برحق ہونے کو واضح کرنا اور اس سلسلہ میں اللہ کی نعمتوں کا احساس دلانا ہے تاکہ وہ اپنے حقیقی رب اور محسن کو پہچانے ۔ سورہ کا مرکزی مضمون یہی ہے البتہ اس وقت کے حالات اور ضرورت کے پیش نظر دوسری باتیں بھی بیان ہوئی ہیں ‘ مثلاً عذاب کیلئے جلدی مچانے پر تنبیہ کی گئی ہے اور ان شبہات کا جواب دیا گیا ہے جو منکرین پیش کررہے تھے ۔ نظم کلام:۔ آیات ۱ تا ۳ تمہیدی ہیں جن میں مشرکوں کو جھنجھوڑتے ہوئے وحی کی غرض اور کائنات کی تخلیق کی مقصدیت کو واضح کیاگیا ہے ۔ آیت ۴ تا ۱۸ میں اللہ کی نعمتوں کا ذکر ہوا ہے جو انسان کو غور فکر کی دعوت دیتے ہیں اور اپنے محسن حقیقی کا احساس دل میں پیدا کرتے ہیں ۔آیت ۱۹ تا ۳۲ میں شرک کی تردید کرتے ہوئے مشرکین کے انجام بد کو اور متقین کے انجام خیر کوپیش کیاگیا ہے ۔ آیت ۳۳ تا ۴۰ میں منکرین کے بعض اعتراضات کا جواب دیاگیا ہے ۔آیت ۴۱ اور ۴۲ میں اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے ۔آیت ۴۳ تا ۴۷ میں نبوت کے تعلق سے ضروری وضاحت اور منکرین کو تنبیہ۔آیت ۴۸ تا ۶۰ توحید کے دلائل اور شرک کی تردید۔ آیت ۶۱ تا ۶۵ میں منکرین کے بعض شبہات کی تردید کی گئی ہے ۔ آیت ۶۶ تا ۸۳ میں اللہ کی نعمتوں کا ذکر کر کے مشرکین کے ضمیر کو بیدار کرنے کا سامان کیاگیا ہے ۔ آیت ۸۴ تا۸۹ میں آگاہ کیاگیا ہے کہ قیامت کے دن جب مشرکوں اور کافروں کی پیشی ہوگی تو ان کا کیا حال ہوگا۔ آیت ۹۰ تا ۹۷ میں بندوں کے حقوق کی ادائیگی‘ برائیوں سے پرہیز اور پاکیزہ زندگی گذارنے کی ترغیب دی گئی ہے آیت ۹۸ تا ۱۰۵ میں شیطان سے پناہ مانگنے کی ہدایت ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ لوگ قرآن کو صحیح طریقہ پر سمجھیں اس لئے وہ شکوک و شبہات پیدا کرتا رہتا ہے ۔ منکرین کے شبہات دراصل شیطان ہی کی وسوسہ اندازی کا نتیجہ ہیں ۔آیت۱۰۶ تا ۱۱۱ میں مظلوم اہلِ ایمان کو تسلی اور ان پر ظلم ڈھانے والوں کو وعید۔آیت ۱۱۲ تا ۱۱۴ میں اہل مکہ کے لیے ایک بستی کی مثال جس نے ناشکری کی اور الہ کا شکر گزار بننے کی ہدایت ۔آیت ۱۱۵ تا۱۱۹ میں یہ ہدایت کہ مشرک اور وہم پرستی میں مبتلا ہوکر اللہ کی حلال ٹھہرائی ہوئی چیزوں کو حرام نہ ٹھہراؤ۔آیت۱۲۰ تا ۱۲۳ میں ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کے اس پہلو کو پیش کیاگیا ہے کہ وہ موحد اور شکر گزار تھے ۔مشرک ہرگز نہ تھے ۔آیت ۱۲۴ میں وضاحت کی گئی ہے کہ سبت منانے کا حکم صرف یہود کو ان کے اختلاف میں پڑنے کی وجہ سے دیاگیا تھا۔آیت ۱۲۵ تا ۱۲۸ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل ایمان کو کچھ ہدایتیں دی گئی ہیں ۔ ترجمہ:
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
ترجمہ: (۱)آگیا اللہ کا حکم اس کے لیے جلدی نہ مچاؤ۔۱ وہ پاک اور بلند ہے اس سے جس کو یہ اس کا شرے ٹھہراتے ہیں ۔۲ (۲)وہ فرشتوں کو روح کے ساتھ اپنے حکم سے اپنے جن بندوں پر چاہتا ہے نازل فرماتا ہے ۳ کہ لوگوں کو خبردار کرو کہ میرے سوا کوئی الٰہ(خدا ۔معبود) نہیں ہے لہٰذا مجھ سے ڈرو۔۴ (۳)اس نے آسمانوں اور زمینوں کو حق کی بنیاد پر پیدا کیا ہے ۔۵ وہ برتر ہے اس سے جس کو یہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔ (۴)اس نے انسان کو پانی کی ایک بوند سے پیدا کیا پھر دیکھو وہ صریح جھگڑالو بن گیا۔۶ (۵)اس نے تمہارے لیے چوپائے پیدا کئے جن میں تمہارے لیے گرم پوشاک بھی ہے ۷ اور دوسرے فائدے بھی۸ نیز ان سے تم غذا بھی حاصل کرتے ہو۔۹
|
(#3)
![]() |
|
|||
(۶)اور ان میں تمہارے لیے رونق ہے جب شام کو انہیں واپس لاتے ہو اور جب صبح کو چرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہو۔۱۰ (۷) وہ تمہارے بوجھ ایسے مقامات تک لے جاتے ہیں جہاں تم سخت مشقت کے بغیر پہنچ نہیں سکتے تھے ۔۱۱ بلاشبہ تمہار رب بڑی شفقت والا رحمت والا ہے ۔۱۲ (۸) اس نے گھوڑے ‘ خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو۱۳ اور وہ تمہارے لیے رونق بنیں ۔ اور وہ ایسی چیزیں بھی پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم نہیں ۔۱۴ (۹) اور اللہ تک سیدھی راہ پہنچتی ہے ۱۵ اور ایسی بھی راہیں ہیں جو ٹیرھی ہیں ۔۱۶ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔۱۷
|
(#4)
![]() |
|
|||
۱۰)وہی ہے جس نے آسمان( اوپر) سے پانی برسایا جو تمہارے پینے کے بھی کام آتا ہے اور اس سے نباتات بھی اگتی ہیں جن میں تم( مویشیوں کو) چراتے ہو۔ (۱۱)وہ اس سے تمہارے لیے کھیتی‘ زیتون‘کھجور‘ انگور اورہر قسم کے پھل پیدا کرتا ہے ۔ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے جو غور و فکر کرنے والے ہیں ۔۱۸ (۱۲)اس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخر کر رکھا ہے ۔۱۹ اور تارے بھی اس کے حکم سے مسخر ہیں ۔۲۰ اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔۲۱ (۱۳) اور زمین میں بھی جو رنگ برنگ کی چیزیں پیدا کیں اس میں بھی ان لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے جو یاد دہانی حاصل کرنے والے ہیں ۔۲۲
|
(#5)
![]() |
|
|||
(۱۴) وہی ہے جس نے سمندر کو مسخر کر دیا تاکہ تم اس سے تازہ گوشت ( نکال کر) کھاؤ۲۳ اس سے زیور نکالو جس کو تم پہنتے ہو۔۲۴ تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں پانی کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں ۔ یہ اس لیے ہے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۲۵ اور اس کے شکر گزار بنو۔ (۱۵)اور اس نے زمین میں پہاڑ قائم کئے کہ وہ تم کو لیکر ڈگمگانے نہ لگے ۔۲۶ اس نے دریا جاری کئے اور راستے نکال دے ئے ۲۷ تاکہ تم راہ پاؤ۔۲۸ (۱۶)اور اس نے دوسری علامتیں بھی رکھیں ۲۹ اور ستاروں سے بھی لوگ راہ پاتے ہیں ۔۳۰ (۱۷) پھر کیا جو پیدا کرتا ہے وہ ان کی طرح ہے جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے ؟۳۱ کیا تم ( اتنی بات بھی) نہیں سمجھتے ۔
|
(#6)
![]() |
|
|||
(۱۸)اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے ۔۳۲ بلا شبہ اللہ بڑا بخشنے والا بڑی رحمت والا ہے ۔۳۳ (۱۹)اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو۔۳۴ (۲۰)اور یہ لوگ اللہ کوچھوڑ کر جن کو پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ خود مخلوق ہیں ۔۳۵ (۲۱)وہ مردہ ہیں نہ کہ زندہ اور انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کب اٹھائے جائیں گے ۔۳۶ (۲۲)تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے ۔ مگر جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل انکار پر مصر ہیں اور وہ گھمنڈ میں پڑگئے ہیں ۔۳۷ (۲۳)یقینا اللہ جانتا ہے جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ یہ ظاہر کرتے ہیں ۔ وہ تکبر کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔
|
(#7)
![]() |
|
|||
(۲۴)اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز اتاری ہے تو کہتے ہیں گزرے ہوئے لوگوں کے فسانے ۔۳۸ (۲۵)تاکہ و ہ قیامت کے دن اپنے بوجھ بھی پورے پورے اٹھائیں اور ان لوگوں کے بوجھ کا بھی ایک حصہ جنہیں یہ علم کے بغیر گمراہ کررہے ہیں ۔۳۹ تو دیکھو کیا ہی برا بوجھ ہے جو یہ اٹھائیں گے ! (۲۶)ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی چالیں چلی تھیں مگر اللہ نے ان کی عمارت بنیاد سے اکھاڑ دی تو چھت اوپر سے ان پر آگری۔۴۰ اور عذاب ان پر اس راہ سے آیا جس کا انہیں گمان بھی نہ تھا۔ (۲۷)پھر قیامت کے دن وہ انہیں رسوا کرے گا اور پوچھے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کے بارے میں تم لڑتے تھے ؟۴۱(اس وقت) وہ لوگ جن کو علم عطا ہوا تھا پکاراٹھیں گے کہ آج رسوائی اور خرابی ہے کافروں کے لیے ۔۴۲ (۲۸)ان کے لیے جنہیں فرشتے اس حال میں وفات دیتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں پر خود ظلم کررہے ہوتے ہیں ۔۴۴ اس وقت وہ عاجزی کرنے لگ جاتے ہیں کہ ہ
|
(#8)
![]() |
|
|||
(۲۸)ان کے لیے جنہیں فرشتے اس حال میں وفات دیتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں پر خود ظلم کررہے ہوتے ہیں ۔۴۴ اس وقت وہ عاجزی کرنے لگ جاتے ہیں کہ ہم تو کوئی برائی نہیں کررہے تھے ۔ کیسے نہیں تم جو کچھ کررہے تھے اللہ اس سے اچھی طرح واقف ہے ۴۵ (۲۹)داخل ہوجاؤ جہنم کے دروازوں میں ۔اسی میں تمہیں ہمیشہ رہنا ہے ۔۴۶ تودیکھو کیا ہی برا ٹھکانا ہے تکبر کرنے والوں کا! (۳۰)اور جب اللہ سے ڈرنے والوں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز اتاری ہے تو کہتے ہیں بہترین چیز اتاری ہے ۔ جن لوگوں نے اس دنیا میں اچھائی کے کام کئے ان کے لیے اچھائی ہی ہے ۔۴۷ اور آخرت کا گھر تو یقینا بہتر ہے اور کیا ہی خوب ہے متقیوں کا گھر!
|
(#9)
![]() |
|
|||
(۳۱) ہمیشگی کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے ۔ ان کے نیچے نہریں رواں ہوں گی۔ وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے ۔۴۸ اس طرح اللہ جزا دے گامتقیوں کو۔ (۳۲) جن کو فرشتے پاکیزگی کی حالت میں ۴۰ وفات دیتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں سلام ہو تم پر۔ داخل ہو جاؤ جنت میں اپنے اعمال کے بدلے ۔۵۰ (۳۳) یہ لوگ اس کے سوا کس بات کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے پاس آ جائیں ۔۵۱ یا تمہارے رب کا حکم(فیصلہ) آ جائے ۔۵۲ ایسا ہی ان لوگوں نے بھی کیا تھا جو ان سے پہلے گزرچکے ۔ اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود اپنے اوپر ظلم کرتے تھے ۔
|
(#10)
![]() |
|
|||
(۳۴) تو ان کے کرتوتوں کی سزا ان کو مل کر رہی اور جس چیز کا وہ مذاق اڑاتے تھے اسی نے ان کو لپیٹ میں لے لیا۔۵۳ (۳۵)مشرکین کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اس کے سوا کسی کی پرستش نہ کرتے نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم اس کے ( حکم کے ) بغیر کسی چیز کی کوحرام ٹھہراتے ۔ ایسا ہی رویہ ان لوگوں نے بھی اختیار کیا تھاجوان سے پہلے گزرچکے ۔۵۴ تو کیا رسولوں پر صاف صاف پیغام پہنچادینے کے علاوہ کوئی اور ذمہ داری ہے ؟ (۳۶) ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا(اس ہدایت کے ساتھ) کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔۵۵ پھر بعض کو اس نے ہدایت دی اور بعض پر گمراہی مسلط ہوئی۵۶ تو زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
دعوت |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ | life | Quran | 98 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال | life | Quran | 90 | 08-13-2012 02:11 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ | life | Quran | 180 | 08-13-2012 02:11 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر | life | Quran | 61 | 08-13-2012 02:08 AM |