MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
امریکہ:اسلحہ پاکستان کو دینے پر بھارتی اع
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
 |
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
اسلام آباد، واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کوافغانستان میں استعمال ہونے والا اسلحہ دیے جانے کے مجوزہ منصوبے پراعتراضات کو غیر ضروری قرار دیتے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان افغانستان میں استعمال اسلحہ پربات چیت کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیاروں کا احاطہ نہیں کرتی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے افغانستان میں زیر استعمال اسلحہ پاکستان کو دینے کی مخالفت کی تھی تاہم اس بات کے امکانات کم ہیں کہ بھارتی اعتراضات سے یہ منصوبہ متاثر ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے امریکہ اورپاکستان کے درمیان افغانستان میں استعمال اسلحہ پربات چیت کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیاروں کااحاطہ نہیں کرتی بلکہ یہ دیگرفوجی سازوسامان کے حوالے سے ہورہی ہے جن میں سرفہرست بارودی سرنگیں صاف کرنے والی جدیدگاڑیاں ’’ایم آراے پی‘‘ شامل ہیں۔ دیگرسازوسامان جوپاکستان کو فراہم کیاجاسکتا ہے اس میں رات کے وقت استعمال ہونیوالے ایسے آلات شامل ہیں جن سے تاریکی میں بھی دشمن کی نقل وحرکت پرنظررکھی جاسکتی ہے۔ ان کو’’نائٹ وڑن ایکوپمنٹ‘‘ کہاجاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت اس سے قبل بھی پاکستان کوامریکی اسلحہ کی فراہمی کا مخالف رہاہے اوراس نے ہمیشہ الزام عائد کیا کہ پاکستان یہ اسلحہ انسداد دہشت گردی کے بجائے بھارت کے خلاف استعمال کرے گا لیکن بھارت کے اس استدلال کوہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے
Pakistan news karwan.no
|
 |
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 8,345
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender:
|
|
|