![]() |
امریکہ:اسلحہ پاکستان کو دینے پر بھارتی اع
اسلام آباد، واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کوافغانستان میں استعمال ہونے والا اسلحہ دیے جانے کے مجوزہ منصوبے پراعتراضات کو غیر ضروری قرار دیتے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان افغانستان میں استعمال اسلحہ پربات چیت کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیاروں کا احاطہ نہیں کرتی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے افغانستان میں زیر استعمال اسلحہ پاکستان کو دینے کی مخالفت کی تھی تاہم اس بات کے امکانات کم ہیں کہ بھارتی اعتراضات سے یہ منصوبہ متاثر ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے امریکہ اورپاکستان کے درمیان افغانستان میں استعمال اسلحہ پربات چیت کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیاروں کااحاطہ نہیں کرتی بلکہ یہ دیگرفوجی سازوسامان کے حوالے سے ہورہی ہے جن میں سرفہرست بارودی سرنگیں صاف کرنے والی جدیدگاڑیاں ’’ایم آراے پی‘‘ شامل ہیں۔ دیگرسازوسامان جوپاکستان کو فراہم کیاجاسکتا ہے اس میں رات کے وقت استعمال ہونیوالے ایسے آلات شامل ہیں جن سے تاریکی میں بھی دشمن کی نقل وحرکت پرنظررکھی جاسکتی ہے۔ ان کو’’نائٹ وڑن ایکوپمنٹ‘‘ کہاجاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اس سے قبل بھی پاکستان کوامریکی اسلحہ کی فراہمی کا مخالف رہاہے اوراس نے ہمیشہ الزام عائد کیا کہ پاکستان یہ اسلحہ انسداد دہشت گردی کے بجائے بھارت کے خلاف استعمال کرے گا لیکن بھارت کے اس استدلال کوہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے |
Re: امریکہ:اسلحہ پاکستان کو دینے پر بھارتی اع&
Thanks for sharing
|
Re: امریکہ:اسلحہ پاکستان کو دینے پر بھارتی اع&
thanxx for sharing
|
Re: امریکہ:اسلحہ پاکستان کو دینے پر بھارتی اع&
nice....
|
All times are GMT +5. The time now is 11:26 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.