|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
اللہ وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے- پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا- ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے- وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو (٢) اور وہ وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا پیدا کئے اور ہر طرح کے میوؤں کی دو دو قسمیں بنائیں- وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے- غور کرنے والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں (٣)
سورة الرعد
آیات: 3-2
|