اللہ رب العزت کو یہ انسان بڑا پیارا ھے..! - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » اللہ رب العزت کو یہ انسان بڑا پیارا ھے..!
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New اللہ رب العزت کو یہ انسان بڑا پیارا ھے..! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-10-2014, 09:54 AM

اللہ رب العزت کو یہ انسان بڑا پیارا ھے..!

اچھائی اور برائی کا تعین کروا دینے کے باوجود بھی جب انسان گمراھی کی جانب جانے لگتا ھے تو رب العزت اپنی قدرت کاملہ کی نشانیاں دکھا کر اسے تنبیہ کرتا ھے تاکہ میرا یہ انسان شیطان کے چکر میں آ کر کہیں میرے غصے اور ناراضگی کا شکار نہ ھوجاۓ.. آپ نے خود ان نشانیوں کو محسوس یا بعض اوقات دیکھا بھی ھو گا.. ایک چھوٹی سی مثال دیتا ھوں..

جب بھی آپ گناہ کرنے لگتے ھیں تو آپ نے دیکھا ھوگا کہ آپ کا دل زور زور سے دھڑکنا شروع ھو جاتا ھے.. یہ خالق کل کی طرف سے دیا گیا ایک "سگنل" ھوتا ھے کہ "اے میرے بندے ! یہ کام غلط ھے.. اس سے باز آجا.." یہ الگ بات ھے کہ ھمارے دل گناہ کر کرکے اتنے سیاہ ھوچکے ھیں کہ ھم ایسے "سگنلز" کو اپنی کمزوری یا ایک فطری عمل سمجھ کر ایک اور گناہ کر ڈالتے ھیں..

ایک رات ھم سب کمرے والے کافی دیر تک اللہ رب العزت اور اس کے پاک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح بیان کرتے رھے.. اسی دوران ایک دوست کہنے لگا.. "مجھے کافی مرتبہ میت کے لیے قبر کھودنے کا اتفاق ھوا ھے.. ایک مرتبہ ھم چار دوست قبر کھود رھے تھے..

جب قبر کی کھدائی مکمل ھو چکی تو ھم میں سے ایک دوست نے کہا کہ میں اس قبر میں لیٹ کے چیک کرتا ھوں کہ اگر بڑی چھوٹی ھوئی تو ٹھیک کر لیں گے.. ھم نے کہا کہ ٹھیک ھے.. تم اندر لیٹ کے چیک کرلو..

وہ قبر کے اندر داخل ھوا اور لیٹ گیا.. جیسے ھی وہ لیٹا ' قبر کی دونوں دیواریں بیٹھ گئیں اور قبر بند سی ھو گئی.. اندر سے اس کے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگیں.. ھم نے جلدی سے اوپر سے مٹی ھٹائی اور اسے باھر نکالا.. اس کی آنکھیں خوف سے باھر آنے کو تھیں اور اپنی پسلیوں پہ ھاتھ رکھے کراہ رھا تھا.. ھم نے گاڑی منگوائی اور اسے جلدی جلدی ھسپتال لے گۓ.. وھاں جا کے پتہ چلا کہ اس کی کچھ پسلیاں ٹوٹ گئ ھیں..

اس واقعے نے ھمیں کافی خوفزدہ کر دیا تھا کہ قبر کا عذاب واقعی بڑا سخت ھے.. جب ھمارا وہ دوست کچھ بہتر ھوا تو ھمیں کہنے لگا.. "یہ مجھے میرے گناھوں کی سزا اور رب العزت کی جانب سے راہ راست بر آنے کا اشارہ ملا ھے.. میں شراب اور دوسرے بہت سے گناھوں میں مبتلا ھو چکا تھا.. اس لیے شاید مجھے دنیا میں ھی قبر کی ھولناکیاں دکھائی گئی ھیں تاکہ راہ راست پر آجاؤں_____!!"

موت ایک کڑوا سچ ھے جسے ھر ذی نفس نے برداشت کرنا ھے.. اور اس "کڑوے سچ" کا پہلا مرحلہ قبر ھے جہاں نہ بجلی ھے کہ کوئی بلب جلا کے روشنی مل جاۓ گی اور نہ پانی ھے کہ گھبراھٹ میں بندہ دو گھونٹ پی کے تھوڑا حوصلے میں آجاتا ھے.. وہ ایک اوپر نیچے ' دائیں بائیں سے بند گڑھا ھے جس میں نہ کوئی روشنی کا ذریعہ ھے اور نہ کوئی ھوا کا.. اوپر منوں مٹی_____ نہ کوئی فریاد سن سکتا ھے نہ کوئی وھاں آپ کی حالت دیکھ سکتا ھے.. وھاں اللہ کی رحمت اور دنیا میں کیے گئے نیک اعمال ھی ھیں جو آپ کی تسکین کا ذریعہ بن سکتے ھیں..

آپ سب سے التجا کروں گا کہ دیکھیں ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا.. ابھی بھی وقت ھے.. آئیں توبہ کر لیتے ھیں.. ھمارا کریم اللہ تو ھماری بخشش کے بہانے تلاش کرتا ھے.. اس نے ایک بار پھر ھمیں بخشش کا موقع دیا ھے.. اسے ضائع نہ ھونے دیں.. رحمت ' مغفرت اور دوزخ سے آزادی کا ھمیں آج سے پھر ایک بار سنہری موقع مل رھا ھے..

کتنے ھی ھم میں سے ایسے تھے جو پچھلے رمضان میں ھمارے ساتھ تھے مگر اس بار ھمارے ساتھ نہیں ھیں ' لقمئہ اجل بن گۓ ھیں..

خدارا ان ساعتوں کو غنیمت جانیں.. ان میں ھی اپنے رحیم رب کو راضی کر لیں.. اسی میں ھی ھمارا دنیا اور آخرت کا بھلا ھے.. ان بابرکت ساعتوں میں ھم سب کو اور جو جو اسلام کی سر بلندی کے لیے کوشاں ھیں' اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں میں یاد رکھیے گا..

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
اللہ, بڑا, رب, کو, ھے, یہ


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
طالبہ کے پرس میں کیا تھا ؟ "ایک رلا دینے وال PRINCE SHAAN True Story 45 11-28-2014 03:26 PM
کیا آپ نے بیت اللہ شریف کا ایسا ماڈل دیکھا ہ&# bint-e-masroor Islamic Images And Miracle Pics 2 03-03-2014 04:10 PM
ایک بچہ پہلے دن اسکول جارہا تھا، Rania Jokes 8 12-20-2013 09:26 AM
:جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کے ساتھ خیر و ب& ROSE Hadees Shareef 4 07-14-2012 10:00 AM
ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم اللہ تعالٰی اور ا ROSE Islamic Issues And Topics 1 05-06-2011 03:36 PM


All times are GMT +5. The time now is 04:54 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG