MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
Android Mein Default Application Ko Tabdeel Karein ? -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-03-2014, 11:57 AM
اینڈروئیڈ میں ڈیفالٹ ایپلی کیشن کو تبدیل کیسے کریں؟ سوال: اپنے اینڈروئیڈ فون پر میرے پاس ایک سے زیادہ پی ڈی ایف ریڈر انسٹال ہیں۔ میں نے غلطی سے ایک پی ڈی ایف فائل PDF Reader میں کھول لی جو مجھے سخت نا پسند ہے۔ ساتھ ہی میں نے Always Open بھی منتخب کرلیا۔ جس کی وجہ سے اب میں جو بھی پی ڈی ایف کھولتا ہوں، وہ اُسی پی ڈی ایف ریڈر میں ہی کھلتی ہے۔ جبکہ میں چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایف فائلز ایڈوبی ایکروبیٹ ریڈر میں کھلیں۔ جواب: اینڈروئیڈ فون میں جب ایک ہی فائل ٹائپ سے دو یا دو سے زائد ایپلی کیشنز منسلک ہوتی ہیں تو ہر بار فائل کھولنے پر آپ سے پوچھا جاتا ہے کہ فائل کھولنے کے لئے کون سی ایپلی کیشن چلائی جائے۔ ساتھ ہی Just Once اور Always کے آپشنز بھی مہیا کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ Just Once منتخب کرتے ہیں تو اگلی بار فائل کھولنے پر پھر آپ سے ایپلی کیشن کے متعلق پوچھا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ Always منتخب کرتے ہیں تو اگلی بار فائل براہ راست اسی ایپلی کیشن میں کھل جاتی ہے جسے آپ نے Always کے ساتھ منتخب کیا تھا۔ یہ سہولت اس وقت تو بہت کار آمد ہوتی ہے جب آپ نے درست ایپلی کیشن منتخب کررکھی ہو کیونکہ اس طرح فائل کھولنے کا عمل خاصا تیز رفتار ہوجاتا ہے۔ آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے اور اس مسئلے کا حل زیادہ مشکل نہیں۔ آپ Settings پر تشریف لے جائیں اور پھر یہاں سے Apps کا انتخاب کرلیں۔ آپ کے سامنے فون میں انسٹال تمام ایپلی کیشنز کی فہرست ظاہر ہرجائے گی۔ اس میں سے آپ PDF Reader پر ٹیپ کریں ۔ اس ایپلی کیشنز کی تمام تفصیلات آپ کو دکھائی دیں گی۔ آپ یہاں Clear Default کا بٹن تلاش کریں اور اس پر ٹیپ کریں۔ اب اگلی بار جب بھی آپ کوئی پی ڈی ایف فائل کھولنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو پی ڈی ایف ریڈرز میں سے اپنی پسندیدہ ایپلی کیشنز منتخب کرنے کا آپشن ایک بار پھر نظر آنے لگے گا۔
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
android, application, default, karein, mein, tabdeel |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Android & Windows Phone Mein Jald Hi Kill Switch Mutarif Krwaya Jayega | (‘“*JiĢäR*”’) | MobiLe Zone | 6 | 06-28-2014 02:32 PM |
Video Ko Hath K Ishare Sy Play Karein aur Stop Karein | (‘“*JiĢäR*”’) | Computer and Information Technology | 10 | 03-31-2014 11:48 AM |
Android, Iphone & Ipod K Liye Video Download Karein | (‘“*JiĢäR*”’) | MobiLe Zone | 3 | 03-25-2014 09:52 AM |
Jasosi Sy Nimpatne K Liye New Android Application | (‘“*JiĢäR*”’) | MobiLe Zone | 6 | 03-15-2014 08:39 AM |
Application for Elections 2013 for Android & iOS ohones | Elections2013 | Political Issues Of Pakistan | 5 | 05-29-2013 02:50 PM |