لندن: ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں دنیا بھر میں ہونے والی ایک تہائی طلاقوں کا سبب کسی نہ کسی طرح فیس بک رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ میں فائل کیے گئے پانچ ہزار طلاق کے کیسوں میں سے تینتیس فیصد میں فیس بک کا ذکر موجود ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق فیس بک پر ہونے والی دوستیاں اور تعلقات شادی شدہ جوڑوں کی زندگی میں تلخی بڑھانے کا سبب بنتے ہیں اور بعض اوقات اس کے ذریعے شوہر یا بیویاں اپنے ساتھی کی ایسی مصروفیت کے بارے میں بھی جان لیتے ہیں جن سے وہ عموما بے خبر ہوتے ہیں اور یوں نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔