 |
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
عام طور پر یہ رجحان
پایاجاتاہےکہ پلاسٹک سرجری جدید دور کی
ایجاد ہے اور پچھلے
10سے15سالوں میں بیحد عام
ہوگئی ہے تاہم یہ غلط ہے
کیونکہ16ویں صدی میں بھی
پلاسٹک سرجری کروائے جانے کے
شواہدپائے جاتے ہیں۔ حال ہی
میں ایک ایسی کتاب منظرِ عام
پر آئی ہے جس میں پرانے وقتوں
میں جنگوں میں زخمی ہوجانے
والا افراد کی سرجری کا
تذکرہ کیا گیا ہے اور ایک
ایسے ہی زخمی کی ناک کی سرجری
کی تصاویر موجود ہے۔

1597میں شائع ہونے والی ''دی
سرجری آف ڈیفیکٹس بائی
امپلانٹیشن''نامی اس کتاب
میں یونیورسٹی آف بلوگنا کے
پروفیسر اور سرجن نے گزرے
وقتوں میں سرجری کرنے کے
طریقے اور آلات کے بارے میں
مکمل تفصیلات بیان کی ہیں۔
قدیم دور کے سرجن کی پلاسٹک
سرجری سے متعلق یہ مفصل کتاب
جدید دور کے ایک سرجن نے
گیارہ ہزار پا ونڈ میں خریدی
ہے
|