|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
کراچی (کاروان ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کو فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف محمد کو کراچی میں آج صبح فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حنیف محمد کے بیٹے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے والد کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ قوم سے اپیل پے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔
اس سے پہلے گزشتہ سال لٹل ماسٹر حنیف محمد برطانیہ سے جگر کے کینسر کا علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوسکے۔ ایک ہفتہ قبل وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے حنیف محمد کی رہائش گاہ پر ان ملاقات کی اور حکومت کی طرف سے علاج معالجے کے لئے 50 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔
Pakistan news karwan.no
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 03:13 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.