MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Baat Cheet -----Chat-Room(USERS)
»
Cooking Section
»
سویٹ اینڈ ساور چکن ویجیٹیبل
Cooking Section !!! Cooking tips and cooking recepies !!!
|
 |
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
اشیاء
چکن بون لیس چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کر لیں 2/1 kg
مکس سبزیاں 2/1 kg
(گاجر ،گابھی،آلو ،شملہ مرچ ، بینگن، ٹینڈہ ،مٹر ---- میں نے یہ سبزیاں استعمال کی ھیں آپ اپنی پسند کی کر سکتی ھیں )
یخنی 2 cup
براؤن شکر یا چینی6 Tbsp
سرکہ 4Tbsp
کارن فلور Tbsp 4
سویا سوس 2 Tbsp
ھاٹ سوس یا چلی سوس 1Tbsp
کوکنگ آئل 2/1 cup
ترکیب
کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں چکن کو بھون کر لیں ۔
اس میں تمام سبزیاں کاٹ کر ڈال دیں ۔ ( میں چونکہ منجمد استعمال کرتی ھوں تو وہ جلد گل جاتی ھیں لکن اگر فریش لیں تو جتنی دیر چکن فرائی ساتھ والے چولھے پر ان کو ابال لیں-
سبزیاں اور چکن اچھی طرح بھون لیں
اس مین شکر ، سویا سوس ،ھاٹ سوس اور سرکہ شامل کر دیں ۔
زرا مکس کر کے ساتھ ھی یخنی میں کارن فلور مکس کر کے شامل کر دیں -
اگر آپ کو لگے کہ سبزیان یا چکن ابھی گلا نہیں تو ھلکی آنچ پر ڈھک دٰیں اور گلنے تک پکائیں
۔
یاد رھے میں یخنی بناتے وقت نمک شامل کر دیتی ھوں سو اس میں نہیں ڈالا آپ اپنے ذائقہ کے حساب سے دیکھ لیں
آپ مصالحہ جات اپنے ذائقہ کے حساب سے کم زیادہ کر سکتی ھیں ۔
نہایت آسان سی ڈش ھے اور مزیدار بھی

|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 01:58 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.