Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
اس کی عمر یہی کوئی چوبیس یا پچیس سال ہوگی، اس کی نظریں مسلسل ریل کی کھڑکی کے باہر گردش کر رہی تھیں۔ اچانک وہ چیخا: ابو دیکھیں!!! درخت پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ اس کا باپ جو اس کے ساتھ بیٹھا تھا، مسکرا دیا۔ سامنے ہی ایک نو بیاہتا جوڑا بیٹھا ہوا تھا جو باپ کے ساتھ چوبیس سالہ لڑکے کے اس بچکانہ رویے کو دیکھ رہا تھا۔ اچانک وہ دوبارہ چیخا: ابو دیکھیں!! بادل ہمارے ساتھ بھاگ رہے ہیں!! اب کی بار اس نو بیاہتا جوڑے سے صبر نہ ہوسکا اور اُن میں سے مرد بول اٹھا: "آپ اپنے بچے کو کسی اچھے ڈاکٹر کو کیوں نہیں دکھاتے؟" بوڑھا باپ مسکرا دیا اور کہنے لگا: "ڈاکٹر کو ہی دکھایا تھا، اور ہم ابھی ہسپتال ہی سے آ رہے ہیں۔ میرا بچہ بچپن سے نابینا تھا، آج ہی اس کو نئی آنکھیں ملی ہیں۔" سبق: دنیا مین موجود ہر انسان اپنے اندر کوئی نہ کوئی کہانی رکھتا ہے۔ کسی کے بارے میں کوئی بھی حتمی رائے نہ دیا کریں جب تک کہ اسکو مکمل طور پر جان نہ لیا کریں، عین ممکن ہے کہ وہ آپ کو حیرت میں ڈال دے۔
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
آپ, حیرت, دے۔, ممکن, میں, وہ, ڈال, کو, کہ, ہے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
آنکھیں ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ | Rania | General Discussion | 7 | 01-02-2014 01:12 PM |
کوئی مصیبت اللہ کے حکم کے بغير نہیں پہنچتی | ROSE | Quran | 3 | 07-06-2012 10:35 PM |
کوئی مصیبت اللہ کے حکم کے بغير نہیں پہنچتی | ROSE | Quran | 2 | 07-06-2012 08:53 PM |
وہ سب گزرے ہوئے لمحے مجھ کو یاد آتے ہیں | life | Urdu Writing Poetry | 3 | 08-12-2011 04:24 AM |
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے آپ م | ROSE | Beauty Tips | 6 | 08-02-2011 04:52 PM |