Great Urdu Poets&Poetry Share All Great Urdu Poets Poetry Here |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
اندھی شبو ؛ بے قرار راتو ؛ اب تو کوئی جگمگاتا جگنو اب کوئی تمتماتا مہتاب اب تو کوئی مہرباں ستارہ گلیوں میں قریب شام ہر روز لگتا ہے جو صورتوں کا میلہ آتا ہے جو قامتوں کا ریلا کہتی ہیں حیرتی نگاہیں کس کس کو ہجوم میں سے چاہیں لیکن یہ تمام لوگ کیا ہیں ا پنے سے دور ہیں جدا ہیں ہم نے بھی تو جی کو خاک کر کے دامان شکیب چاک کر کے وحشت ہی کا آسرا لیا تھا جینے کو جنوں بنا لیا تھا اچھا نہ کیا۔۔۔۔مگر کیا تو اندھی شبو ، بے قرار راتو کب تک یونہی محفلوں کے پھرے اچھے نہیں جی کے یہ اندھیرے اب تو کوئی بھی دید نہیں ہے ہونے کی بھی امید نہیں ہے ہم بھی تو عہد پاستاں ہیں ماضی کے ہزار داستاں ہیں پیماں کے ہزار باغ توڑے دامان وفا پہ داغ چھوڑے دیکھیں جو انا کے روزنوں سے پیچھے کہیں دور دور مدھم پراں ہیں خلا کی وسعتوں میں اب بھی کئی ٹمٹماتے جگنو اب بھی کئی ڈبڈباتے مہتاب اب بھی کئی دستاں ستارے آزردہ بحال ، طپاں ستارے پیچھے کو نظر ہزار بھاگے لوگو رہ زندگی ہے آگے جتنے یہاں راز دار غم ہیں تارے ہیں کہ چاند ہے کہ ہم ہیں ا ن کا تو اصول ہے یہ بانکے اس دل میں نہ اور کوئی جھانکے خالی ہوئے جام عاشقی کے اکھڑے ہیں خیام عاشقی کے قصے ہیں تمام عاشقی کے (Ibn-E-Insha ابن انشاء)
![]() نیلگوں فضاؤں میں شور ہے بپا دل میں شدتوں کے موسم کی چاہتیں سوا دل میں حبس ہے بھرا دل میں میں اداس گلیوں کی اک اداس باسی ہوں بادلوں کے پردے سے واہموں کو ڈھکتی ہوں خوشبوئیں گلابوں کے جسم سے نکلتی ہیں روشنی کی امیدیں کونپلوں پہ چلتی ہیں پھر بہار آنے سے پہلے ٹوٹ جاتی ہیں چوڑیاں بھی ہاتھوں میں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں جسم کے شگوفوں میں رنگ چھوڑ جاتی ہیں بس سنہرے لہجےکی روشنی ہے لو جیسی ہونٹ سے پرے دل میں کام کی دعا ایسی کس کو یہ خبر لیکن اِس سنہرے لہجے میں کھارے کھارے پانی سا بدگمانیوں سے پُر |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
؛, بے, راتو, شبو, قرار |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
زیتون کے بےشمار خواص اور فوائد | ROSE | Health & Care | 4 | 06-03-2013 11:39 PM |
دھرتی نوں اسمان بناوے عشق دی ایہہ تاثیر | ROSE | Punjabi Poetry | 8 | 08-27-2011 04:39 AM |
ابھی کچھ دیر رونا ہے ابھی تو رات باقی ہے | life | Ghamgheen/Sad shayari | 9 | 08-11-2011 06:53 AM |
میرے شوق دا نیں اعتبار تینوں، آ جا ویکھ میر | ROSE | Punjabi Poetry | 2 | 07-15-2011 01:47 AM |
دھرتی نوں اسمان بناوے عشق دی ایہہ تاثیر | ROSE | Punjabi Poetry | 12 | 05-28-2011 03:43 PM |