Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
بے خوابی خودکشی کا سبب -------------------------------------------------------------------------------- ایک امریکی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وہ بالغ افراد جو بے خوابی کے مسائل سے دو چار ہوتے ہیں ان میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کو ایسے تمام مریضوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے جو کہ نیند میں خلل کی شکایت کرتے ہیں چاہے ان کو اس سے قبل ذہنی مسائل کی کوئی شکایت نہ ہو۔ جن افراد کو نیند میں خلل کی جتنی زیادہ شکایت تھی انہوں نے اتنی زیادہ مرتبہ خودکشی کے بارے میں سوچا یا ایسا کرنے کی کوشش کی۔ اس تحقیق کو نفسیات کے عالمی ادارے میں پیش کیا جائے گا۔ اس تحقیق سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ اچھی نیند جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ڈاکٹر نیل سٹینلے عالمی ادارۂ صحت یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اندازے کے مطابق ہر سال تقریبًا نو لاکھ افراد خودکشی کر لیتے ہیں۔ جب کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے ہر چالیس افراد میں سے ایک کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ اس سے قبل سائنسدان صرف نفسیاتی مسائل اور کم عمری میں نیند میں خلل کو خودکشی کا باعث سمجھتے تھے لیکن بالغ افراد میں اس کے اثرات سے متعلق واضح طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے تھے۔ ا س ریسرچ ٹیم کے سر براہ ڈاکٹرمارسن وجنر کا کہنا ہے کہ ’ہماری تحقیق کے نتائج سے اس بارے میں آگہی بڑھے گی کہ نیند سے متعلق مسائل پر توجہ دے کر خودکشی کے ممکنہ واقعات کو روکا جا سکتا ہے‘۔ نار فوک اینڈ ناروچ یونیورسٹی ہا سپٹل میں نیند کی کمی کے ماہر ڈاکٹر نیل سٹینلے کا کہنا ہے کہ ’اس تحقیق سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ اچھی نیند جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے‘۔ __________________
![]() Kabhi zindagi me kisik liay mut rona** q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga'' or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''***** |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
سب, کا, ے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahle Dozak se Shaitan ka khetab اہل دوزخ سے شیطان کا خطاب | ROSE | Quran | 5 | 07-06-2012 08:38 PM |
شادی کے بعد حسن کا نکھار ختم ہو گیا | ROSE | Funny Poetry | 6 | 08-24-2011 04:29 PM |
یاد رکھو خواب کبھی سچ نہیں ہوتے ۔ | ROSE | Urdu Literature | 5 | 08-05-2011 02:26 PM |
غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں | Shaam | Miscellaneous/Mix Poetry | 2 | 07-02-2011 06:53 AM |
اس کو احساس کی خوشبو سےرہا کرنا تھا | !«╬Ĵamil Malik╬«! | Miscellaneous/Mix Poetry | 11 | 11-04-2010 10:38 AM |