MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   ے خوابی خودکشی کا سب (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=63331)

ROSE 07-24-2011 06:21 PM

ے خوابی خودکشی کا سب
 
بے خوابی خودکشی کا سبب

--------------------------------------------------------------------------------

ایک امریکی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وہ بالغ افراد جو بے خوابی کے مسائل سے دو چار ہوتے ہیں ان میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں کو ایسے تمام مریضوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے جو کہ نیند میں خلل کی شکایت کرتے ہیں چاہے ان کو اس سے قبل ذہنی مسائل کی کوئی شکایت نہ ہو۔

جن افراد کو نیند میں خلل کی جتنی زیادہ شکایت تھی انہوں نے اتنی زیادہ مرتبہ خودکشی کے بارے میں سوچا یا ایسا کرنے کی کوشش کی۔

اس تحقیق کو نفسیات کے عالمی ادارے میں پیش کیا جائے گا۔

اس تحقیق سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ اچھی نیند جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر نیل سٹینلے
عالمی ادارۂ صحت یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اندازے کے مطابق ہر سال تقریبًا نو لاکھ افراد خودکشی کر لیتے ہیں۔ جب کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے ہر چالیس افراد میں سے ایک کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

اس سے قبل سائنسدان صرف نفسیاتی مسائل اور کم عمری میں نیند میں خلل کو خودکشی کا باعث سمجھتے تھے لیکن بالغ افراد میں اس کے اثرات سے متعلق واضح طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے تھے۔

ا س ریسرچ ٹیم کے سر براہ ڈاکٹرمارسن وجنر کا کہنا ہے کہ ’ہماری تحقیق کے نتائج سے اس بارے میں آگہی بڑھے گی کہ نیند سے متعلق مسائل پر توجہ دے کر خودکشی کے ممکنہ واقعات کو روکا جا سکتا ہے‘۔

نار فوک اینڈ ناروچ یونیورسٹی ہا سپٹل میں نیند کی کمی کے ماہر ڈاکٹر نیل سٹینلے کا کہنا ہے کہ ’اس تحقیق سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ اچھی نیند جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے‘۔
__________________

SHAYAN 07-26-2011 09:44 AM

Re: ے خوابی خودکشی کا سب
 
Gud
T 4 S

ROSE 07-26-2011 03:15 PM

Re: ے خوابی خودکشی کا سب
 
thanks

*NRB* 02-11-2012 05:21 PM

Re: ے خوابی خودکشی کا سب
 
opsss khatrnak he

Abewsha 06-03-2013 11:30 PM

Re: ے خوابی خودکشی کا سب
 
Nice Sharing..................................


All times are GMT +5. The time now is 08:41 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.