|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
امّ المؤمنین حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا
حفصہ نام، قریش کے خاندان عدی سے تھیں۔ نسب نامہ یہ ہے۔
حفصہ بنت عمر فاروق بن خطّاب بن نفیل بن عبدالعزّیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرطہ بن زراح بن عدی بن کعب بن لُوَئ۔
والدہ حضرت زینب بن مظعون رضی اللہ عنہا تھیں، جو بڑی جلیل القدر صحابیہ تھیں۔ عظیم المرتبت صحابی حضرت عثمان بن مظعون کی حضرت حفصہ کے ماموں اور فقیہ اسلام حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ انکے حقیقی بھائی تھے۔ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بعثت نبوی سے پانچ سال قبل پیدا ہوئیں۔
پہلا نکاح حضرت خنیس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ بن قیس بن عدی سے ہوا جو بنو سہم سے تھے، وہ دعوت حق کی ابتدا میں شرف اسلام سے بہرور ہوگئے اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بھی انکے ساتھ ہی سعادت اندوز اسلام ہو گئیں۔ حضرت خنیس رضی اللہ عنہ سنہ ۶ بعد بعثت میں ہجرت کرکے حبشہ چلے گئے۔ ہجرت نبوی سے کچھ عرصہ پہلے مکہ واپس آئے اور پھر حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ تشریف لے گئے۔ وہ راہ حق کے جانباز سپاہی تھے، سنہ ۲ ہجری میں غزوہ بدرپیش آیا تووہ اس میں بڑے جوش وجذبے کے ساتھ شریک ہوئے، پھر سنہ ۳ ہجری میں غزوہ اُحد میں اپنی شجاعت کے جوہر دکھائے اور مردانہ وار لڑتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے۔ اسی حالت میں انہیں مدینہ لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیوہ ہو گئیں۔ جب ان کی عدت کا زمانہ پورا ہو گیا تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ان کے نکاح ثانی کی فکر ہوئی۔ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تخلیہ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے حضرت حفصہ کا ذکر کیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کا علم نہ تھا۔ چنانچہ انہوں نے حضرت ابوبکر کو حفصہ سے نکاح کر لینے کیلئے کہا وہ خاموش رہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ناگوار گزرا۔ پھر وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، اسی زمانے میں حضرت رقیّہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اپنی لخت جگر سے نکاح نکاح کر لینے کیلئے کہا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں ابھی نکاح نہیں کرنا چاہتا۔ اب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تمام حالات بیان کئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ حفصہ کا نکاح ایسے شخص سے کیوں نہ ہوجائے جو ابوبکر اور عثمان دونوں سے بہتر ہے۔‘‘
ایک روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ حفصہ کی شادی اس شخص سے ہوگی جو عثمان سے بہتر ہے اور عثمان کا نکاح اس سے ہوگا جو حفصہ سے بہتر ہے۔‘‘
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 12:37 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.