نماز کے آداب - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » نماز کے آداب
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default نماز کے آداب - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-08-2011, 06:18 PM

نماز کے آداب
نماز کيلئے طہارت اور پاکي کو پورا پورا خيال رکھيں، وضو کريں، تو مسواک کا بھي اہتمام کيجئے، نبي کريم نے فرمايا :
قيامت ميں ميري امت کي علامت يہ ہوگي کہ ان کي پيشاني اور اعضا وضوئے نور سے چمک رہے ہونگے، پس جو شخص اپنے نور کو بڑھانا چاہے بڑھائے۔
صاف ستھرے، سنجيدہ، مہذب اور سليقے کے کپڑے پہن کر نماز ادا کريں، قرآن مجيد ميں ہے۔
اے آدم کے بيٹو ہر نماز کے موقع پر اپني زينت سے آراستہ ہوجايا کرو۔
وقت کي پابندي سے نماز ادا کيجئے :
مومنوں پر وقت وقت کي پابندي نماز کي طرح فرض ہے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود نے ايک بار نبي کريم سے فرمايا يا رسول اللہ خڈا کے نزديک کون سا عمل سب سے زيادہ محبوب ہے، آپ نے فرمايا ہماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا اور بني نے فرمايا خڈا نے پانچ نمازيں فرض کي ہيں، جس شخص نے ان نمازوں کو ان کے مقررہ وقت پر ادا کيا اور اچھي طرح وضو کيا تو خدا پر اس کا يہ حق ہے کہ وہ اس کو بخش د اور جس نے ان نمازوں ميں کوتاہي کي تو خڈا پر اسکي مغفرت و نجات کي کوئي ذمہ داري نہیں ہے چاہے تو عذاب دے چاہے تو بخش دے۔
نماز ہميشہ باجماعت پڑھني چاہے۔
اگر کبھي جماعت نہ ملے تب بھي فرض نماز مسجد ميں ہي پڑھيں، البتہ سنتين گھر پر پڑھنا بھي اچھا ہے، نبي کريم نے فرمايا جو شخص چاليس دن تکبير اولي کے ساتھ باجماعت نماز پڑھے وہ دوزخ اور نفاق دونوں سے محفوظ کرديا جاتا ہے اور نبي کريم نے فرمايا اگر لوگوں کو نماز باجماعت کا اجر و ثواب معلوم ہوجائے تو وہ ہزاروں مجبوريوں کے باوجود بھي باجماعت نماز پڑھيں، جماعت کي پہلي صف ايس ہے جيسے فرشتوں کي صف، تنہا نماز پڑھنے سے دو آدميوں کي جماعت بہتر ہے، پھر جتنے آدمي ہونگے اتني ہي يہ جماعت خڈا کو زيادہ محبوب ہوگي۔
نماز سکون کے ساتھ پڑھيں، اور رکوع اوع سجود ميں اطميان سے جائيں، رکوع سے اٹھنے کے بعد اطمينان کے ساتھ سيدھے کھڑے ہوجائيں، پھر سجدے ميں جائيے، اسي طرح دونوں سجدوں کے درميان مناسب وقفہ ديں۔
بني کريم نے فرمايا:
کہ جو شخص نماز کو اچھي طرح ادا کرتا ہے، نماز اس کو دعائيں ديتي ہے کہ خدا اسي طرح تيري بھي خفاظت کرے جس طرح تو نے ميري کي۔
بني کريم نے فرمايا:
بدترين چوري نماز کي چوري ہے، لوگوں نے پوچھا يار سول اللہ نماز ميں کوئي کيسے چوري کرتا ہے،فرمايا رکوع اور سجدے ادھورے ادھورے کرنا۔
اذان کي آواز سنتے ہي نماز کي تياري کرنا، وضو کرنے سے پہلے مسجد ميں پہنچ جائيں، اور خاموشي کے ساتھ صف ميں جماعت کا انتظار کريں، اذان سننے کے سستي اور تاخير کا مظاہرہ نہ کيجے اور کسمساتے ہوئے نماز کيلئے جانا منافقوں کي نشاني ہے۔
اذان بھي ذوق و شوق سے پڑھا کيجئے، نبي کريم سے ايک شخص نے پوچھا مجھے کوئي ايسا کام بتاديجئے، جو مجھے جنت ميں لے جائے، آپ نے فرمايا نماز کيلئے اذان ديا کرو، آپ نے يہ بھي فرمايا موذن کي آواز جہاں تک پہنچي ہے جو اس کي آواز کو سنتا ہے، وہ قيامت ميں موذن کے حق ميں گواہي دے گا، جو شخص جنگل ميں بکرياں چراتا ہو، اور اذان کا وقت آنے پر انچي آواز ميں آذان کہے تو جہاں تک اس کي آواز جائے گي قيامت کے دن وہ ساري چيزيں اس کے حق ميں گواہي ديں گي۔
اگر آپ امام ہيں تو تمام آداب و شرائط کا اہتمام کجيئے، اور مقتديوں کي سہولت کا لحاظ کرتے ہوئے اچھي طرح امامت کيجئے۔نبي کريم نے فرمايا امام پنے مقتديوں کو اچھي طرح نماز پڑھائے اور سمجھ کر پڑھائے کہ ہم اپنے مقتديوں کي نماز کے ضامن ہيں ان کو اپنے مقتديوں کي نماز کا اجر بھي ملتا ہے، جتنا ثواب مقتديوں کو ملتا ہے، اتنا ہي امام کو بھي ملتا ہے مقتديوں کے اجر و ثواب ميں کوئي کمي نہيں کي جاتي ہے۔
نماز اس طرح خوش و خضوع سے پڑھئيے کہ دل پر خدا کي عظمت و جلال کي ہيبت طاري اور خوف و سکون چھايا ہوا ہو۔نماز ميں بلاوجہ ہاتھ پير ہلانا، بدن کھجانا، داڑھي ميں خلال کرنا ناک ميں انگلي ڈالنا، کپڑے سنبھالنا سخت بے ادبي ہے، ان سے سختي کے ساتھ پرہيز کريں۔
نماز کے ذريعہ خدا سے قرب حاصل کيجئے، نماز اس طرح پڑھيئں، کہ گويا آپ خدا کو ديکھ رہے ہوں، کم از کم يہ احساس رکھيئے کہ خدا آپ کو ديکھ رہا ہے۔
بني کريم نے فرمايا:
بندہ اپنے رب سے سب سے زيادہ قريب اس وقت ہوتا ہے، جب وہ اسکي حضور سجدہ کرتا ہے، پس تم جب سجدہ کرو تو سجدے ميں خوب دعا کيا کرو۔
نماز ذوق و شوق کے ساتھ پڑھيں، مارے باندھے کي رسمي نماز اور حقيقت نماز نہيں ہے ، ايک وقت کي نماز پڑھنے کے بعد دوسري نماز کا کا بے چيني سے انتظار کريں، ايک دن مغرب کي نماز کے بعد کچھ لوگ عشا کي نماز کا انتظار کررہے تھے، نبيي کريم اس قدر تيز چل کر آئے کے آپ کا سانس پھول گيا، آپ نے فرمايا لوگو خوش ہوجائوں ديکھو ميرے رب نے آسمان کا ايک دروازہ کھول کر تمہيں فرشتوں کے سامنے کيا اور فخر کرتے ہوئے فرمايا : ديکھو ميرے بندے ايک نماز ادا کرچکے اور دوسري نماز کا انتظار ہے۔
غافلوں اور لاپرواہوں کي طرح جلدي جلدي نماز پڑھ کر سے بوجھ نہ اتارئيے بلکہ حضور قلب کے ساتھ خدا کو ياد کيجئے اور دل دماغ احساسات جذبات، اور افکار و خيالات ہر چيز سے پوري طرح خدا کي طرف رجوع ہو کر پوري سوئي اور دھيان کے ساتھ نماز پڑھيئے، نماز وہي نماز ہے جس ميں خدا کي طرف رجوع ہوکر پوري يکسوئي اور دھيان کے ساتھ نماز پڑھي جائے، نماز وہي ہے ہس ميں خدا کو ياد کيا جائے، منافقوں کي نماز خدا کي ياد سے خالي ہوتي ہے۔
نماز کے باہر بھي نماز کا حق ادا کريں اور پوري زندگي کو نماز کا آئينہ بنائيے، قرآن ميں ہے نماز بے حيائي سے روکتي ہے، نبي کريم نے فرمايا ايک انتہائي اثر انگيز تمثيل ميں اسطرح اس کو پيش کيا، آپ نے ايک سوکھي ٹحني کو زور زور سے ہلايا، ٹہني ميں لگے ہوئے پتے ہلانے سے جھڑگئے، پھر آپ نے فرمايا نماز پڑھنے والوں کے گناہ اسي طرح جھڑ جاتے ہيں، جس طرح اس سوکھي ٹہني کےپتے جھڑ گئے۔
نماز ميں ٹہر ٹہر کر دن کے دونوں کناروں پر يعني فجر اور مغرن اور کچھ رات گئے پر بلا شبہ نيکياں برائيوں کو مٹا ديتي ہيں، يہ نصيحت حاصل کرنے والوں کيلئے۔۔
نماز ميں ٹھر ٹھر کر قرآن شريف پڑھيں اور نماز کے دوسرے ازکار بھي ٹہر ٹہر کر توجہ دل کي آمادگي اور طبعيت کي حاضري کے ساتھ پڑھيں، سمجھ سمجھ کر پڑھنے سے شوق ميں اضافہ ہوتا ہے اور واقعي ون نماز نماز بن جاتي ہے۔
نماز پابنديوں سے پڑھئيے اور کبھي ناغہ نہ کيجئے، مومنوں کي خوبي ہي يہ ہے کہ وہ پابندي کے ساتھ بلا ناغا نماز پڑھتے ہيں۔
فرض نمازوں کي پابندي کے ساتھ ساتھ نفل نمازوں کا بھي اہتمام کيجئے اور کثرت سے نوفل پڑھيئے، نبي کريم نے فرمايا : جو شخص نمازروں کے علاوہ دن رات ميں بارہ رکعتيں پڑھتا ہے، اس کيلئے ايک گھر جنت ميں بناديا جاتاہے۔
سنت اور نوافل کبھي کبھي گھر ميں بھي پڑھ ليا کريں، نبي کريم نے فرمايا مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد کچھ نماز گھر ميں بھي پڑھا کرو، خدا اس نماز کے طفيل تمہارے گھروں ميں خير فرمائے گا۔
فجر کي نماز سے فارغ ہوکر گفتگو کرنے سے پہلے سات بار يہ دعا پڑھ ليں۔
الھم اجرني من النار: خدايا مجھے جہنم کي آگ سے پناہ دے۔
فجر و مغرب کي نماز کے بعد کسي سے بات کرنے سے پہلے سات بار يہ دعا پڑھ ليا کرو، اگہر اس دن يا اس ميں مر جائو گےتو جہنم سے ضرور نجات پائو گے۔
حضرت ثوبان فرماتے ہيں نبي کريم جب نماز پڑھتے اور سلام پھير ليتے تو تين بار استغفر اللہ کہتے ۔
باجماعت نماز ميں صفوں کودرست رکھنے کا پوارا اہتمام کيا جائے، صفيں بالکل سيدھي رکھئيے اور کھڑے ہونے ميں اس طرح کندھے سے کندھا ملائے کہ بييج ميں خالي جگہ نہ رہے اور جب تک آگے کي صفيں نہ بھر جائيں دوسري سفيں نہ بنائيے، ايک بار جماعت کي نماز ميں ايک شخص اس طرح کھڑا ہوا تھا کہ اس سينہ باہر نکلا ہوا تھا، رسول اللہ نے ديکھا تو تنبہيہ فرمائي۔
خدا کے بندوں اپني صفوں کو سيدھا اور درست رکھنے کا لازما اہتمام کرو ورنہ خدا تمہارے رخ ايک دوسرے کے خلاف کردے گا۔
ايک موقع پر آپ نے فرمايا۔
جو شخص نماز کي کسي صف کو جوڑے گا اسے خدا جوڑے گا اور جو کسي صف کو کاٹۓ گا اسے خدا کاٹۓ گا۔
بچوں کي صف لازما مردوں سے پيچھے بنائيے، بڑوں کے ساتھ کھڑا نہ کيجئے،البتہ عيد گاہ وغيرہ ميں جہاں الگ کرنے ميں زحمتيں پيش آئيں يا بچوں کے گم ہونے کا انديشا ہو تو وہاں بچوں کو پيچھے بھيجنے کي ضرورت نہيں۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
آداب, نماز, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
جس نے قرآن کوناپسند کيا اﷲ نے ان کے اعمال بر& ROSE Quran 3 07-07-2012 01:26 AM
جس نے قرآن کوناپسند کيا اﷲ نے ان کے اعمال بر& ROSE Quran 2 07-06-2012 08:53 PM
مام جعفر صادق- نے ایک آدمی کو اس کےضمیر کی خب& ROSE Quran 4 07-04-2012 03:10 PM
نماز کے حوالے سے چند اہم باتیں ROSE Islamic Issues And Topics 1 05-18-2011 08:39 PM
تربیت کے بعد پنجابی طالبان اب سامنےآ گئے:و -|A|- Political Issues Of Pakistan 5 07-25-2010 10:33 AM


All times are GMT +5. The time now is 09:46 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG