MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Quran
»
مام جعفر صادق- نے ایک آدمی کو اس کےضمیر کی خب&
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!
|
 |
|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
امام جعفر صادق- نے ایک آدمی کو اس کےضمیر کی خبر دی
اِسْمَاعِیْلُ ابْنُ عَبْدِ اللّٰہِ الْقَرْشِیْ قَالَ اَتٰی اَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ عَلَیْہِ السَّلااَامُ رَجُلٌ فَقَالَ لَہ یَا بْنَ رَسُوْلَ اللّٰہِ رَأَیْتُ فِیْ مَنَامِیْ کَاَنّٰی خَارِجٌ مِنْ مَدِیْنَةِ اَلْکُوْفَةِ فِیْ مَوْضِعٌ اَعْرِفُہ وَکَانَ شِبْحًا مِنْ خَشَبٍ اَوْ رَجُلااًا مَنْحُوْتًا مِنْ خَشَبٍ عَلٰی فَرَسٍ مِنْ خَشَبٍ یَلَوِّحُ بِسَیْفَہ وَانَا شَاھِدُہ فَزِعًا مَرْعُوْبًا فَقَالَ لَہ عَلَیْہِ السَّلااَامُ اَنْتَ رَجُلٌ تُرِیْدُ اِغْتِیَالَ رَجُلٍ فِیْ مَعِیْشَتِہ فَاتَّقِ اللّٰہَ الَّذِیْ خَلَقَکَ ثُمَّ یُمِیْتُکَ فَقَالَ الرَّجُلُ اَشْھَدُ اَنَّکَ قَدْ اُوْتِیْتَ عِلْمًا وَ اسْتَنْبِطَتْہُ مِنْ مَعْدَنِہ اُخِبْرُکَ یَا بْنَ رَسُوْلَ اللّٰہِ عَمَّا قَدْ فَسَّرْتُ لِیْ اَنَّ رَجُلااًا مِنْ جِیْرَانِیْ جَائَنِیْ وَ عَرَضَ عَلَیَّ ضَعَتَہ فَھَمَمْتُ اَنَّ اَمْلِکَھَا بِوِکْسٍ کَثِیْرٍ لَمَّا عَرَفْتُ لَیْسَ لَھَا طَالِبٌ غَیْرِیْ فَقَالَ اَبُوْ عَبْدِاللّٰہِ عَلَیْہِ السَّلااَامُ وَ صَاحِبُکَ رَجُلٌ یَتَوَلَّانَا وَ یَبْرَءُ مِنْ عَدُوِّنَا؟ فَقَالَ نَعَمْ یَابْنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ رَجُلٌ جَیِّدُ الْبَصِیْرَةِ مُسْتَحْکَمُ الدِّیْنِ وَ اَنَا تَائِبٌ اِلَی اللّٰہِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ اِلَیْکَ مِمَّا ھَمَمْتُ بِہ وَ نَوَیْتُہ فَاَخْبِرْنِیْ یَا بْنَ رَسُوْلِ اللّٰہِ لَوْ کَانَ نَاصِبًا حَلَّ لِیْ اِغْتِیَالُہ؟ فَقَالَ اَدِّ الْاَمَانَةَ لِمَنْ اِئْتَمَنَکَ وَ اَرَادَ مِنْکَ النَّصِحَةَ وَ لَوْ اِلٰی قَاتِلِ الْحُسَیْنِ عَلَیْہِ السَّلااَامُ۔(روضة الکافی ۔ جلد ۸ صفحہ ۲۹۳)
ترجمہ:۔
شیخ کلینی کی روایت ہے کہ ایک مرد امام جعفر-کی خدمت میں آیا عرض کی یابن رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں کوفہ سے باہر نکل کر ایک جگہ آیا وہاں لکڑی کے بنے ہوئے شخص کو دیکھا جو لکٹری کے گھوڑے پر سوار ہے اور اپنی تلوار کو چمکا رہا ہے میں اسے دیکھتے ہوئے دلی طور پر ڈر بھی رہا ہوں اور مرعوب بھی ہوں۔ حضرت- نے فرمایا: تونے ایک مرد کو معاشی طور پر ہلاک کرنے کا ارادہ کیا اور تو یہ چاہتا ہے کہ اس کی زندگی کا سازوسامان اس سے چھین لے اس خدا سے ڈر جس نے تجھے پیدا کیا ہے اور تجھے موت دے گا۔ اس مرد نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کو علم عطا ہوا ہے اور آپ نے علم کو اس کے معدن سے نکالا ہے۔ اے فرزند رسول- میرا ہمسایہ میرے پاس آیا اور اپنی تمام املاک بیچنے کا ارادہ ظاہر کیا، میں نے چاہا کہ کم قیمت پر میں ان املاک کا مالک بن جاؤں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے علاوہ کوئی خریدار نہیں ہے۔
حضرت- نے فرمایا کیا وہ آدمی ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہمارے دشمنوں سے بیزار ہے؟
میں نے عرض کیا: ہاں اے فرزند رسول اس شخص کی بصیرت اچھی ہے اور دین مستحکم ہے میں اللہ تعالیٰ اور آپ- کے حضور اس ارادہ اور نیت سے توبہ کرتا ہوں۔ پھر اس مرد نے کہا کہ اے فرزند رسول- فرمائیے کہ اگر یہ آدمی ناصبی (آپ- کا دشمن ) ہوتا تو اس کے ساتھ دھوکا فریب کرنا جائز تھا؟حضرت- نے فرمایا کہ " جو تجھے امین سمجھے اور تجھ سے نصیحت چاہے اس کی امانت ادا کر اگر چہ امام حسین- کا قاتل ہی کیوں نہ ہو"۔
|
|
|
Posts: 14,313
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 6,984
Country:
Star Sign:
Join Date: Oct 2009
Location: *CITY OF KINGS*
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 19,769
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender:
|
|
|