|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
پالک اورآلُو کے پکوڑے

اشياء
بيسن :ايک پاؤ
نمک اور لال مرچ :حسبِ ذائقہ
ہری مرچ :دو سے تين
اجوائين :ايک چاۓ کا چمچہ
آلُو :ايک ذرا بڑے سائز کا
پالک کے پتے:تقريبا آدھی گٹھی جو قريب قريب ايک پاؤ بنتی ہو
پياز:ايک بڑے سائز کا
کھانے کا سوڈا: آدھا چاۓ کا چمچ
ترکيب:
پالک کو کاٹ کر پتے اچھی طرح دھو کر چھاننے ميں رکھ ديں تا کہ پانی اچھی طرح نکل جاۓ ،پياز کو بھی چھيل کر ثابت کو ہی دھو ليں اور باريک باريک کاٹ ليں آلُو کو بھی چھيل کر ثابت دھو کر چِپس کی طرح کاٹ ليں يا چوکور چوکور چھوٹے چھوٹے کاٹيں ہری مرچ بھی باريک کاٹ ليں اب بيسن ميں دُھلي ہُوئ پالک ، بارک کٹے ہُوۓ آلُو پياز اور ہري مرچ ملا ديں نمک مرچ بھي ساتھ ہي شامل کريں اور بيسن کو تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر مکس کريں جب سب کُچھ مِکس کر ليں تو اب اُس ميں کھانے کا سوڈا بھی شامل کرديں اور ملا ليں کڑاہی ميں آئل يقينی گرم ہو گيا ہوگا ايک چھوٹا سا آميزہ ڈال کر ديکھيں اگر وُہ پيندے کے ساتھ نہيں لگ رہا تو ہاتھوں يا چمچ کی مدد سے ايک ايک کرکے پکوڑے ڈالتی جائيں براؤن ہو جانے پر اُتار ليں اور کيچپ يا املی والی پودينے کی چٹنی کے ساتھ يا دہی کی چٹنی کے ساتھ کھائيں انتہائ لزيز پکوڑے تيّار ہيں
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|