ایک انڈے بیچنے والی عورت ٹرین میں سفر کر رہی ہوتی ہے کہ اچانک لائیٹ چلی جاتی ہے۔
وہ سوچتی ہے کہ اندھیرے میں جھٹکوں کی وجہ سے انڈے ٹوٹ نہ جائیں تو کیوں نہ زنجیر کھینچ کر ٹرین روک لوں۔
تو وہ جیسے ہی زنجیر کھینچتی ہے۔
چیخ ۔ ۔ کے ساتھ ایک چماٹ پڑتی ہے۔
وہ پھر کھینچتی ہے ۔ ۔ ۔ تو پھر چیخ کے ساتھ ہی زور کی چماٹ پڑتی ہے۔
ابھی وہ حیران پریشان بیٹھی ہی ہوتی ہے کہ اچانک لائیٹ آجاتی ہے۔
وہ اپنے سامنے بیٹھی عورت سے کہتی ہے۔
بہن میں نے ترین روکنے کو زنجیر کھینچی کہ کہیں میرے انڈے نہ ٹوٹ جائیں۔ لیکن جیسے ہی زنجیر کھینچتی کوئی مجھے مارتا تھا۔
اس عورت نے غصے سے کہا: اچھا!۔ ۔ ۔ تو وہ توُ تھی جو اتنی دیر سے میری چٹیا کھینچ رہی تھی۔