Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
ایچ پی کے 14 انچ اینڈرائیڈ لیپ ٹاپ کی تفصیلات انٹرنیٹ پر لیک
![]() انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی ایچ پی (ہیولٹ پیکارڈ) جلد اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے مزین ایک 14 انچ لیپ ٹاپ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گو کہ اس سے قبل ایچ پی ایک اینڈرائیڈ ٹیبلٹ اور کی بورڈ سے مزین سلیٹ بک بھی متعارف کروا چکی ہے، لیکن اب کی بار ایک مکمل لیپ ٹاپ پیش کیا جائے گا، جو ونڈوز یا لینکس کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔ ![]() آن لائن جریدے NotebookItalia کے مطابق ویڈیو ایچ پی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی گئی تاہم اسی فوری طور پر وہاں سے حذف کر دیا گیا۔ 14 انچ سکرین کا حامل یہ لیپ ٹاپ پولی کاربونیٹ پلاسٹک باڈی کا حامل ہے اور اسکی موٹائی بہت ہی کم ہے۔ مختلف اطلاعات کے مطابق لیپ ٹاپ Nvidia Tegra 4 پراسیسر، 2 گیگا بائیٹ ریم اور 16 گیگا بائیٹ سٹوریج کے ساتھ ساتھ 128گیگا بائیٹ میموری کارڈ لگانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس لیپ ٹاپ میں یو ایس بی پورٹ، ایک HDMI, وائی فائی اور بلیوٹوتھ بھی شامل ہے۔ لیپ ٹاپ میں سم کارڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جسکی بدولت شاید صارفین تھری جی نیٹورک کا بھی استعمال کر سکیں۔ آواز کو بہتر بنانے کے لیے اس میں beatsaudio ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ![]() امید کی جارہی ہے کہ کمپنی یہ لیپ ٹاپ اگلے چند ماہ کے دوران متعارف کروا دے گی۔ آپ کے خیال میں کیا اینڈرائیڈ سے مزین لیپ ٹاپ صارفین کی توجہ حاصل کرپائے گا، یا پھر ٹیبلیٹس کے سامنے اسکی دال نہ گلے گی؟
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ ![]() ![]() ![]() ![]() |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
android, laptop |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Free Download Android Appl, Android Games and P.C software, P.C Games. | UACPK | Share Good Websites | 1 | 02-24-2016 10:54 AM |
Android VS Apple | easytvshop | Pics And Images | 1 | 09-11-2013 10:08 PM |
Android Vs Symbian | Morash | MobiLe Zone | 9 | 08-26-2012 03:28 PM |
Android on Your PC | SALMAN | Computer and Information Technology | 9 | 08-04-2011 09:20 PM |
Android on PC | SALMAN | MobiLe Zone | 5 | 08-04-2011 09:19 PM |