![]() |
HP Android LapToP
ایچ پی کے 14 انچ اینڈرائیڈ لیپ ٹاپ کی تفصیلات انٹرنیٹ پر لیک http://www.itnama.com/wp-content/upl...atebook-14.jpg انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی ایچ پی (ہیولٹ پیکارڈ) جلد اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے مزین ایک 14 انچ لیپ ٹاپ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گو کہ اس سے قبل ایچ پی ایک اینڈرائیڈ ٹیبلٹ اور کی بورڈ سے مزین سلیٹ بک بھی متعارف کروا چکی ہے، لیکن اب کی بار ایک مکمل لیپ ٹاپ پیش کیا جائے گا، جو ونڈوز یا لینکس کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔ http://www.itnama.com/wp-content/upl...op-android.jpg آن لائن جریدے NotebookItalia کے مطابق ویڈیو ایچ پی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی گئی تاہم اسی فوری طور پر وہاں سے حذف کر دیا گیا۔ 14 انچ سکرین کا حامل یہ لیپ ٹاپ پولی کاربونیٹ پلاسٹک باڈی کا حامل ہے اور اسکی موٹائی بہت ہی کم ہے۔ مختلف اطلاعات کے مطابق لیپ ٹاپ Nvidia Tegra 4 پراسیسر، 2 گیگا بائیٹ ریم اور 16 گیگا بائیٹ سٹوریج کے ساتھ ساتھ 128گیگا بائیٹ میموری کارڈ لگانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس لیپ ٹاپ میں یو ایس بی پورٹ، ایک HDMI, وائی فائی اور بلیوٹوتھ بھی شامل ہے۔ لیپ ٹاپ میں سم کارڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جسکی بدولت شاید صارفین تھری جی نیٹورک کا بھی استعمال کر سکیں۔ آواز کو بہتر بنانے کے لیے اس میں beatsaudio ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ http://www.itnama.com/wp-content/upl...eats-audio.jpg امید کی جارہی ہے کہ کمپنی یہ لیپ ٹاپ اگلے چند ماہ کے دوران متعارف کروا دے گی۔ آپ کے خیال میں کیا اینڈرائیڈ سے مزین لیپ ٹاپ صارفین کی توجہ حاصل کرپائے گا، یا پھر ٹیبلیٹس کے سامنے اسکی دال نہ گلے گی؟ |
Re: HP Android LapToP
Very nice sharing................
|
Re: HP Android LapToP
Thanks
|
Re: HP Android LapToP
Thanks for the sharing.
|
Re: HP Android LapToP
Nice sharing
|
Re: HP Android LapToP
Thanks
|
All times are GMT +5. The time now is 02:08 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.