دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:35 PM

الاعراف

اللہ رحمن اور رحیم کے نام سے

(۱) الف ،لام ،میم ،صاد۱؂

(۲) یہ کتا ب ہے جو تم پر نازل کی گئی ہے ۲؂تو( دیکھو ) اس کی وجہ سے تمہارے دل میں کوئی تنگی پیدا نہ ہو ۳؂یہ اس لئے نازل کی گئی ہے کہ تم اس کے ذریعہ لوگوں کو ہوشیار کرو۴؂اور ایمان لانے والوں کے لئے یاددہانی ہو ۵؂

(۳) (لوگو!) تمہارے پروردگار کی طرف سے جو کچھ تم پر نازل ہو ا ہے اس کی پیروی کرو اور اس کو چھوڑ کر دوسرے سر پرستوں کی پیروی نہ کرو۶؂تم کم ہی نصیحت قبول کرتے ہو

(۴) اور کتنی ہی آبادیاں ہیں جن کو ہم ہلاک کرچکے ہیں چنانچہ ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت آیا یا دوپہر میں جبکہ وہ آرام کررہے تھے ۷؂

(۵) اور جب ہمار اعذاب آیا تو ان کی پکار اس کے سوا کچھ نہ تھی کہ واقعی ہم ظالم تھے ۸؂

(۶) تو (یادرکھو ) ہم ان لوگوں سے ضرور باز پرس کریں گے جن کی طر ف پیغمبر بھیجے گئے اور یقینا پیغمبروں سے بھی پوچھیں گے ۹؂

(۷) پھر ہم پورے علم کے ساتھ ساری سرگزشت ان کے سامنے بیان کریں گے اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے ۔

(۸) وزن اس روز حق ہو گا تو جن کی میزانیں بھاری ہوں گی وہی کامیاب ہونگے ۱۰؂

(۹) اور جن کی میزانیں ہلکی ہوں گی تو یہ وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا کیونکہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ناانصافی کرتے رہے ۔

(۱۰) اور ہم نے تمہیں زمین میں بااختیار بنا یا ۱۲؂اور تمہارے لئے گزر بسر کا سامان فراہم کیا مگر تم کم ہی شکر گزار ہوتے ہو۔

(۱۱) ہم نے تمہیں پیدا کیا ، پھر تمہاری صورت ۱۳؂بنائی ،پھر فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا ۱۴؂مگر ابلیس ۱۵؂کہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا

(۱۲) فرمایا کہ کس چیز نے تجھے سجدہ کرنے سے روکا جبکہ میں نے تجھے حکم دیا تھا ؟ اس نے کہا میں اس سے بہتر ہوں ، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے ۱۶؂

(۱۳) فرمایا ، یہاں سے اترجا ۔تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں گھمنڈ کرے ۔نکل جا کہ تو ذلیل ہونے والوں میں سے ہے ۱۷؂

(۱۴) بولا مجھے اس دن تک کی مہلت دے جب لوگ ( مرنے کے بعد ) اٹھائے جائیں گے ۔

(۱۵) فرمایا تجھے مہلت دی گئی ۱۸؂

(۱۶) کہا چونکہ تو نے مجھے گمراہ کر دیا ہے ۱۹؂اس لئے میں تیری سیدھی راہ پر ان کی گھات میں بیٹھا رہوں گا ۲۰؂

(۱۷) پھر ان کے آگے سے بھی ان پر حملہ کروں گا اور پیچھے سے بھی ، دائیں سے بھی کروں گا اور بائیں سے بھی ۲۱؂اور تو ان میں سے اکثر کو شکرگزار نہ پائیگا ۔

(۱۸) فرمایا نکل جایہاں سے ذلیل اور ٹھکرایا ہو ا ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے تو میں تم سب سے جہنم کو بھردوں گا ۲۲؂

(۱۹) اور اے آدم !تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں رہو ۲۳؂اور جہاں چاہو کھاؤ مگر اس درخت کے قریب بھی نہ جانا ۲۴؂ورنہ ظالموں میں سے ہوجاؤگے ۔

(۲۰) پھر شیطان نے ان کے دلوں میں وسوسہ ڈالا ۲۵؂تاکہ ان کی شرمگاہیں جو ان سے چھپائی گئی تھیں ان پر کھول دے ۲۶؂اس نے کہا تمہارے رب نے تمہیں اس درخت سے صرف اس لئے روکا ہے کہ تم کہیں فرشتے نہ بن جاؤ یا تمہیں ہمیشگی کی زندگی حاصل نہ ہوجائے ۔

(۲۱) اور اس نے قسم کھا کر ان سے کہا کہ میں تمہارا خیر خواہ ہوں ۲۷؂

(۲۲) اس طرح وہ ان کو اپنے فریب میں لے آیا ۲۸؂پھر جب انہو ں نے اس درخت کا مزاچکھا تو ان کی شرمگاہیں ان پر کھل گئیں ۲۹؂او روہ اپنے کو جنت کے پتوں سے ڈھانکنے لگے ۳۰؂اور ان کے رب نے انہیں پکار ا ’’ کیا میں نے تمہیں اس درخت سے روکا نہ تھا او ریہ کہا نہ تھا ک شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے ؟ ‘‘

(۲۳) انہو ں نے عرض کیا اے ہمارے رب !ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا او راگر تو نے ہمیں نہیں بخشا اور رحم نہیں فرمایا تو ہم تباہ ہوجائیں گے ۳۱؂

(۲۴) فرمایا اترجاؤ ۳۲؂تم ایک دوسرے کے دشمن ہو ۳۳؂اورتمہارے لئے ایک خاص وقت تک ز مین میں ٹھکانا اور گذربسر کا سامان ہے ۳۴؂

(۲۵) اور فرمایا : اسی میں تم جیوگے ، اسی میں مروگے اور اسی میں سے تم نکالے جاؤگے ۳۵؂

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:36 PM

(۲۶) اے اولادِ آدم !ہم نے تم پر لباس اتار ا ہے ۳۶؂کہ تمہاری ستر پوشی بھی کرے اور زینت کا ذریعہ بھی ہو ۳۷؂اور تقویٰ کا لباس تو بہترین لبا س ہے ۳۸؂یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ لوگ یاددہانی حاصل کریں ۳۹؂

(۲۷) اے اولاد آدم !ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں بہکادے ۴۰؂جس طرح اس نے تمہارے والدین کو (بہکاکر) جنت سے نکلوایا تھا اور ان کے لباس اتروادئے تھے تاکہ ان کے ستر انہیں دکھادے ۴۱؂وہ اور اس کا گروہ تمہیں وہاں سے دیکھتا ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ۴۲؂ہم نے شیطانوں کو ان کا سرپرست بنا یا ہے جو ایمان نہیں لاتے

(۲۸) اور یہ لوگ جب بے حیائی کا کوئی کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اسی طریقہ پر اپنے باپ دادا کو پایا ہے اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے کہو اللہ کبھی بے حیائی کا حکم نہیں دیتا کیا تم اللہ کی نسبت ایسی بات کہتے ہو جس کا تمہیں کوئی علم نہیں ۴۳؂

(۲۹) کہو ، میرے رب نے عدل کا حکم دیا ہے ۴۴؂اور یہ کہ اپنا رخ ( اس کی طرف ) سیدھا رکھو ہر عبادت گاہ میں ۴۵؂اور اسی کو پکارو دین (اطاعت ) کو اس کے لئے خالص کرکے ۴۶؂جس طرح اس نے تمہاری پیدائش کی ابتدا کی اسی طرح تم لوٹو گے ۔

(۳۰) ایک گروہ کو اس نے ہدایت دی اور دوسرے گروہ پر گمراہی مسلط ہو گئی ۔انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو اپنا رفیق بنا لیا ہے اور سمجھتے ہیں کہ راہِ راست پر ہیں ۔

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:36 PM

(۳۱) اے اولادِ آدم !ہر مسجد کی حاضری کے وقت اپنے کو لباس سے آراستہ کرو ۴۷؂اور کھاؤ اور پیو ۴۸؂اور اسراف نہ کرو کہ اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

(۳۲) کہو کس نے حرام کیا ہے اللہ کی اس زینت کو جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیداکی ہے اور رزق کی پاکیزہ چیزوں کو ۴۹؂؟کہو یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ایمان والوں کے لئے ہیں اور قیامت کے دن تو خالصۃً انہی کے لئے ہوں گی ۵۰؂اس طرح ہم اپنے احکام کھول کھول کر بیان کر تے ہیں ان لوگوں کے لئے جو جاننے والے ہیں ۵۱؂

(۳۳) کہو میرے رب نے جن چیزوں کو حرام ٹھہرایا ہے وہ تویہ ہیں بے حیائی کی باتیں خواہ وہ کھلی ہوں یا چھپی ۵۲؂اور گناہ ۵۳؂اور ناحق کی زیادتی ۵۴؂اور یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤ جس کے لئے اس نے کوئی سند نہیں اتاری ۵۵؂نیز یہ کہ اللہ کے نام سے ایسی بات کہو جس کا تمہیں کوئی علم نہیں ۵۶؂

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:36 PM

(۳۴) اور ہر امت کے لئے ایک وقت مقرر ہے پھر جب ان کا وقت آگیا تووہ نہ ایک گھڑی پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ ایک گھڑی آگے ۵۷؂

(۳۵) اے اولاد آدم !اگر تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول آئیں جو تمہیں میری آیتیں سنارہے ہوں توجو کوئی اللہ سے ڈرے گا اور اپنی اصلاح کر لے گا تو ایسے لوگوں کے لئے نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۵۸؂

(۳۶) اورجو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے اور ان کے مقابلہ میں تکبر کریں گے وہ دوزخ والے ہیں ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ۔

(۳۷) پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کو ن ہو گا جو اللہ کے نام سے جھوٹ گھڑے یا اس کی آیتو ں کو جھٹلائے ؟ ایسے لوگ نوشتۂالٰہی کے مطابق اپنا حصہ پاتے رہیں گے ۵۹؂یہاں تک کہ ہمارے فرستادے ان ( کی روحوں ) کو قبض کرنے کے لئے پہنچ جائیں گے ا س وقت وہ ان سے پوچھیں گے کہاں ہیں تمہارے وہ معبود جن کو تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے تھے ؟ وہ کہیں گے کہ وہ ہم سے کھوئے گئے اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ واقعی وہ کافر تھے ۶۰؂

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:36 PM

(۳۸) حکم ہو گا ، تم بھی ان امتوں کے ساتھ جو جنوں اور انسانوں کی تم سے پہلے گزرچکی ہیں آتشِ جہنم میں داخل ہوجاؤ جب بھی کوئی امت اس میں داخل ہو گی اپنی ساتھی امت پر لعنت کرے گی ۶۱؂یہاں تک کہ جب سب وہاں جمع ہوجائیں گے تو پچھلی امت پہلی امت کے بارے میں کہے گی کہ اے ہمارے رب !ان ہی لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا لہذا انہیں آگ کا دوہر ا عذاب دے ارشاد ہو گا ہر ایک کے لئے دوہرا عذاب ہے ۶۲؂لیکن تم جانتے نہیں ہو ۔

(۳۹) اور پہلی امت پچھلی امت سے کہے گی کہ تم کو ہم پر کوئی برتری حاصل نہیں ہوئی لہذا تم بھی اپنی کمائی کے بدلہ میں عذاب کا مزاچکھو ۶۳؂

(۴۰) یقینا جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان کے مقابلہ میں تکبر کیا ان کے لئے آسمان کے دروازے ہرگز نہیں کھولے جائیں گے ۶۴؂اور نہ وہ جنت میں داخل ہوسکیں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے سے نہ گزرجائے ۶۵؂ہم مجرموں کو ایسی ہی سزادیتے ہیں ۔

(۴۱) ان کے لئے جہنم ہی کا بچھونا ہو گا اور اوپر سے اوڑھنا بھی اسی کا ہو گا ہم ظالموں کو اسی طرح کا بدلہ دیتے ہیں ۔

(۴۲) اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے اور ہم کسی نفس پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے ۶۶؂وہ جنت والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:36 PM

(۴۳) ان کے دلوں میں جو کدورت ہو گی وہ ہم نکال لیں گے ۶۷؂ان کے تلے نہریں رواں ہوں گی اور وہ کہیں گے شکر اللہ کا جس نے ہمیں اس کی ہدایت بخشی ۶۸؂اگر اللہ ہمیں ہدایت نہ بخشتا تو ہم کبھی ہدایت نہ پاتے ہمارے رب کے رسول حق لیکر آئے تھے اور ان سے پکار کر کہا جائیگا کہ یہ ہے جنت جس کے تم اپنے اعمال کے بدلہ میں وارث بنائے گئے ہو۔

(۴۴) او ر جنت والے دوزخ والوں کو پکار کر کہیں گے کہ ہمارے رب نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا اس کو ہم نے سچا پایا پھر کیا تم نے بھی اس وعدہ کو سچا پایا جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا ؟ وہ جواب دینگے ،ہاں ۔اس وقت ایک پکارنے والا ان کے درمیان پکارے گا کہ اللہ کی لعنت ہو ظالموں پر ۶۹؂

(۴۵) جو اللہ کے راستہ سے روکتے تھے اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے تھے ۷۰؂اور آخر ت کے منکر تھے

(۴۶) اور دونوں کے درمیان ایک اوٹ ہو گی ۷۱؂اور اعراف (باندیوں ) پر کچھ لوگ ہو ں گے جو ہر ایک کو اس کی علامت سے پہچان لیں گے ۷۲؂وہ جنت والوں کو پکارکر کہیں گے سلامتی ہو تم پر ۷۳؂وہ ابھی اس میں داخل نہیں ہوئے مگر اس کی امید رکھتے ہوں گے ۷۴؂

(۴۷) اور جب ان کی نگاہیں دوزخ والوں کی طر ف پھیردی جائیں گی تو کہیں گے اے ہمارے رب ہمیں ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کر ۔

(۴۸) اور اعراف والے کچھ اشخاص کو ان کی علامتوں سے پہچان کر پکاریں گے کہ نہ تو تمہارے جتھے تمہارے کام آئے اور نہ وہ چیزیں جن پر تمہیں گھمنڈتھا ۷۵؂

 

(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:36 PM

(۴۹) اور کیا یہ ( اہل ایمان) وہی لوگ نہیں ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھاکھا کر کہتے تھے کہ انہیں اللہ کبھی اپنی رحمت سے نہیں نوازے گا ؟(لیکن آج ان سے کہا گیا کہ ) داخل ہوجاؤ جنت میں تمہارے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ کسی طرح کا کوئی غم۷۶؂

(۵۰) اور دوزخ والے جنت والوں کو پکار یں گے کہ تھوڑا سا پانی ہم پر ڈال دو یا جو رزق اللہ نے تمہیں دیا ہے اس میں سے کچھ دیدو ۔وہ لوگ جواب دیں گے یہ چیزیں اللہ نے کافروں پر حرام کر دی ہیں ۷۷؂

(۵۱) جنہو ں نے اپنے دین کو کھیل تماشہ بنایا تھا ۷۸؂اور جن کو دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں ڈال رکھاتھا تو آج ہم بھی انہیں اسی طرح بھلادینگے ۷۹؂جس طرح انہوں نے اس دن کی ملاقا ت کو بھلادیا تھا او رہماری آیتوں کا انکارکرتے رہے ۔

(۵۲) اور ہم ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس میں ہم نے علم کی بنیاد پر کھول کھول کر باتیں بیا ن کر دی ہیں ۸۰؂اور جو ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائیں

 

(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:37 PM

(۵۳) کیا یہ لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ ا سکی حقیقت وقوع میں آ جائے جس دن اس کی حقیقت وقوع میں آئے گی تووہ لوگ جو اسے پہلے بھلا بیٹھے تھے بول اٹھیں گے کہ بلاشبہ ہمارے رب کے رسول حق لیکر آئے تھے ۸۱؂پھر کیا اب کوئی سفارشی ہیں جو ہماری سفارش کریں یا ( ہے کوئی صور ت کہ دنیا میں ہمیں ) واپس بھیج دیا جائے تاکہ جو کام ہم کرتے رہے ہیں اس سے مختلف کام کریں انہوں نے اپنے کو تباہی میں ڈالا اور جو باتیں وہ گھڑا کرتے تھے وہ سب ان سے گم ہو گئیں ۔

(۵۴) بے شک تمہارار ب اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں او ر زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ۸۲؂پھر وہ عرش پر متمکن ہوا ۸۳؂وہ رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے جو اس کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے او راس نے سورج اور چاند اور ستارے پیدا کئے جو اس کے حکم سے مسخر ہیں ۸۴؂یا درکھو پیدا کرنا بھی اس کے لئے خاص ہے اور حکم دینا بھی ۸۵؂بڑا بابرکت ہے اللہ ۸۶؂سارے جہانوں کا رب ۔

(۵۵) اپنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے او ر چپکے چپکے ۸۷؂وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۸۸؂

(۵۶) اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو ۸۹؂اور اسی کو پکارو خوف او رامید کے ساتھ ۹۰؂یقینا اللہ کی رحمت نیک کردار لوگو ں سے قریب ہے ۔

 

(#9)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:37 PM

(۵۷) وہی ہے جو اپنی رحمت ۹۱؂کے آگے آگے ہواؤں کو خوشخبری لئے ہوئے بھیجتا ہے ۔پھر جب وہ بوجھل بادل اٹھالیتی ہیں تو ہم اس کو کسی مردہ زمین کی طرف ہانک لے جاتے ہیں اور وہاں پانی برساکر ہر قسم کے پھل پیدا کرتے ہیں اس طر ح ہم مردوں کو زندہ کرتے ہیں تاکہ تم یاددہانی حاصل کرو ۹۲؂

(۵۸) اور اچھی زمین سے اس کے رب کے حکم سے ( خوب ) پیداوار نکلتی ہے اور خراب زمین سے ناقص پیداوار کے سواکچھ نہیں نکلتا ۹۳؂اس طرح ہم اپنی نشانیاں مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو شکرکرنے والے ہیں ۔

(۵۹) ہم نے ۹۴؂ نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا ۹۵؂اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو !۹۶؂اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ۹۷؂مجھے اندیشہ ہے کہ ایک ہولنا ک دن ۹۸؂کا عذاب تم پر مسلط نہ ہوجائے ۔

(۶۰) اس کی قوم کے سرداروں نے کہا : ہم تو دیکھ رہے ہیں کہ تم صریح گمراہی میں پڑگئے ہو ۹۹؂

(۶۱) اس نے کہا : اے میری قوم !میں گمراہی میں نہیں پڑاہوں بلکہ ربّ العالمین کا رسول ہوں ۔

(۶۲) تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتاہوں اور تمہاری خیرخواہی کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے و ہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۱۰۰؂

(۶۳) کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہو ا کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی یاددہانی تم ہی میں سے ایک شخص کے ذریعہ پہنچی ۱۰۱؂تاکہ تمہیں خبردار کرے ۱۰۲؂اورتم ڈرو اور تم پر رحم کیا جائے ۔

(۶۴) مگر انہوں نے اس کو جھٹلایا تو ہم نے ا س کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ کشتی میں (سوار ) تھے بچالیا اور جن لوگوں نے ہماری نشانیاں جھٹلائی تھیں ان کو غرق کر دیا۱۰۳؂بے شک وہ اندھے لوگ تھے ۱۰۴؂

(۶۵)

 

(#10)
Old
ღƬαsнι☣Rασ™ ღƬαsнι☣Rασ™ is offline
 


Posts: 29,879
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Gender: Male
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2012, 09:57 PM




Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال ayaz_sb Quran 6 07-06-2012 08:37 PM
اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اور ہدایت ۔۔سورۃ  Mazhar Quran 10 07-06-2012 08:27 PM
اللہ کا انعامات اور ہمارے اعمال اور دعائی¬ ~ABDULLAH~ Islamic Issues And Topics 6 07-19-2010 01:49 PM


All times are GMT +5. The time now is 06:19 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG