Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
سورۃ 3:آل عمران (۳) آل عمران (۲۰۰ آیات) بسم اللہ الرحمن الرحیم تعارف نام: اس سورۃ کی آیت ۳۳ میں آل عمران کا ذکر ہوا ہے۔ عمران حضرت مریمؑ کے والد کا نام تھا اور عیسیٰ علیہ السلام ان کے نواسے تھے ، اسی مناسبت سے علامت کے طور پر اس سورہ کا نام ’آل عمران‘ رکھا گیا ہے۔ زمانۂ نزول: یہ سورۃ مدنی ہے اور مضامین سے اندازہ ہوتا ہے کہ جنگِ احد ۰۳ھ کے بعد نازل ہوئی ہو گی۔ مرکزی مضمون: اس سورہ کا مرکزی مضمون بھی ہدایت ہی ہے اور اس بنا پر یہ سورۃ سابق سورۃ کے ساتھ نہ صرف گہرا ربط رکھتی ہے بلکہ یہ اس کا تتمّہ ہے۔ نورِ ہدایت ہونے کے لحاظ سے سورۂ بقرہ کی حیثیت اگر آفتاب سی ہے تو اس کی حیثیت ماہتاب کی۔ چناں چہ حدیث شریف میں ان کو زہراوین (دو روشن ترین سورتوں) سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سورۂ بقرہ میں اگر یہود سے خطاب کیا گیا تھا تو سورۂ آل عمران میں نصاریٰ سے خطاب کیا گیا ہے۔ سابق سورۃ میں المغضوب علیہم کی تشریح* کی گئی ہے تو اس سورۃ میں ضآلّین کی تشریح* کی گئی ہے۔ اس طرح*ما قبل سورہ میں ہدایت کے جو پہلو مجملاً بیان کئے گئے تھے ، اس سورہ میں *کھول کھول کر ان کو بیان کر دیا گیا ہے اور صاف صاف یہ اعلان کر دیا گیا ہے کہ دین جو حقیقۃً اللہ کی ہدایت کا نام ہے ، صرف اسلام ہے
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
سورۃ, 3آل |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ | life | Quran | 98 | 08-13-2012 02:23 AM |
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ | life | Quran | 7 | 08-13-2012 02:23 AM |
اطاعت رسول قرآن مئں | PRINCE SHAAN | Quran | 2 | 07-06-2012 09:19 PM |
اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اور ہدایت ۔۔سورۃ | Mazhar | Quran | 10 | 07-06-2012 08:27 PM |
قرآن لکھنے والا کون ہے اور اسے جمع کس طرح کی | ROSE | Quran | 8 | 07-05-2012 02:40 PM |