مدت حیات - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » مدت حیات
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default مدت حیات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-06-2016, 05:12 PM

دنیا کی مدت حیات 7000 سال بنتی ہے۔
(end of time)
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آٹھ احادیث میں جنکو امام سیوتی نے نقل کیا ہے جو کہ اپنے وقت کے ایک عظیم محدث گذرے ہیں، یہ بتایا گیا ہے کہ زمین پر مدت حیات 7000 سال ہوتی ہے اور 5600 سال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تک ہو چکے تھے۔ جب ہم 7000 میں سے 5600 تفریق کرتے ہیں تو 1400 باقی بچتے ہیں۔ ایک دوسری حدیث میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کے یہ امت 1500 سال سے زیادہ نہیں جئیے گی۔
جیسا کہ ہم اسلامی کلینڈر کے مطابق 1437 ہجری سے گزر رہے ہیں اور اگر حساب لگائیں کہ ہم 15 صدی شروع ہونے تک 14 صدی میں ہیں تو یہ بات یقینی ہے کہ حضرت مہدی کا ظہور اسی صدی میں ہوگا۔ کیونکہ اسکے بعد کوئی اور صدی باقی نہیں بچتی حضرت مہدی کے آنے کے لیے۔ 14 صدی کے شروع ہوتے ہی یکے بعد دیگرے پیش آنے والی آخرت کی نشانیاں جو کہ احادیث مبارکہ میں تفصیل کے ساتھ بتا دی گئی ہیں صاف طور پر اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ ہم آخری دور سے گزر رہے ہیں اور حضرت مہدی کا ظہور اسی صدی میں ہوگا۔
ثبوت کے لیئے دیکھیں یہ حدیث ۔۔ امام سیوطی رحمہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب " الحاوی " میں اس بات کا ذکر کیاہے کہ دنیا کی عمر سات ہزار برس ہے اورنبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت چھ ہزار کے آخر میں ہوئی ہے ۔دیکھیں : الحاوی ( 2 / 249- 256 )
مزید یہ کہ پچھلے تیس سالوں میں پیش آنے والے واقعات اس حدیث کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس زمین پر مدت حیات 7000 سال کی ہے، جسمیں سے 5600 سال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تک پورے ہو چکے اور اس امت کی مدت حیات 1500 سال سے زیا دہ نہیں۔
14 صدی کی شروعات سے پچھلے تیس سالوں میں یکے بعد دیگرے پیش آنے والے واقعات مندرجہ زیل ہیں۔
– 1975 میں٘ دریائے فرات کے پانی کا خشک ہونا۔ یہ کے بان ڈیم بنانے کی وجہ سے ہوا
– 1979 میں افغانستان پر قبضہ
– 1979 میں خانہ کعبہ پر ہونے والا حملہ اور اسکے نتیجے میں خون خرابہ۔ ۴۰۰ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔
– 1979 انڈیپینڈینٹا جہاز کا ڈوبنا اور اسی سال شروع ہونے والی سیاسی افراتفری۔
– 1980 میں ایران عراق جنگ۔
– 1981 اور ۱۹۸۲ میں سورج اور چاند کا رمضان کے مہینے میں گرہن ۱۵ دن کےوقفہ سے۔
– 1986 میں ستارہ ہلری کومٹ کا زمین کے قریب سے گزر۔
– سینگ کی شکل والے دمدار ستارہ کا ظہور – 24 فروری 2009 کو لولن کومٹ نظر آیا – یہ کومٹ حدیث میں بیان کیے گئے کومٹ سے مشابہت رکھتا ہے۔
جیسا کہ تمام کومٹ ایسٹ سے ویسٹ کی طرف سفر کرتے ہیں، لولن کومٹ نے ویسٹ سے ایسٹ کی طرف سفر کیا۔ حدیث ہمیں بتاتی ہے کہ اسکے دو سینگ ہونگے، لولن کے شکل بھی دو سینگ جیسی ہے۔ حدیث میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ بہت چمکدار ہوگا اور لولن دوسروں کی بنسبت چھ گناہ زیادہ چمکدار تھا۔
– سورج سے ظاہر ہونے والا نشان- 1994 میں سورج میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اسکے علاوہ 11 اگست 1999 میں اس صدی کے آخری سورج گرہن ہوا جسے پہلی دفعہ بہت سارے لوگوں نے دیکھا۔
– 1990 میں٘ افغانستان پر قبضہ
– مٹی اور دھواں کے بعد بد نظمی – 11 ستمبر 2001 میں امریکہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے نتیجہ میں ہونے والی بدنظمی۔
– آگ کے شعلوں سے عراق کی تباہی۔2003 میں شروع ہونے والی دوسری گلف وار میں پہلے دن سے ہی زبردست بمباری ہوئی۔
– عراق سے سکوں کا ختم ہونا۔ 2003 کی جنگ کے بعد عراقی کرنسی دینار کا خاتمہ۔
– ایک آرمی کا غائب ہونا – اچانک عراق کی 80,000 فوج کا غائب ہو جانا اس جنگ کی ایک بہت ہی انہونی بات ہے۔
– عراق اور شام کے خلاف پابندیاں – صدام حسین کے دور سے شروع ہونے والی پاندیاں جو دس سال تک جاری رہیں۔
– عراق کی تعمیر نو۔ قبضہ کے بعد تباہ ہونے والے شہروں کی دوبارہ تعمیر شروع ہوئی۔
– عراقیوں کا شام کی طرف انخلاء- امریکہ کے حملے اور بمباری کی وجہ سے لوگوں نے شام کی طرف ہجرت کی۔
– عراق کا تین حصوں میں تقسیم ہونا- امریکہ کے حملے کے بعد عراق تین حصوں میں تقسیم ہو گیا۔
– شام میں بد نظمی
– فرات اور تیگریز کے درمیان جنگ – یہ اشارہ ایران اور عراق جنگ کی طرف ہے۔
– شہروں کا فنا ہونا – دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان پر گرنے والے ایٹم بم نے ہیرو شیما اور ناگاساکی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
– مشرق سے اٹھنے والی آگ – جولائی 1991 میں عراق کا کوئیت پر حملہ اور تیل کے کووں کو آگ لگانے کی وجہ سے اٹھنے والا دھواں۔
– ٘مصر اور شام کے حکمرانوں کا قتل۔ 1981 میں مصر کے صدر انوار السادات کا قتل ہوا۔ لفظ شام کا مطلب صرف ملک شام ہی نہیں بلکہ اسکا مطلب ” بائیں جانب” بھی ہے اور یہ بہت عرصے تک حجاز کے بائیں جانب پائے جانے والے ملکوں کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس خطہ میں بہت سے حکمرانوں کا قتل ہوچکا ہے جسمیں شام کے وزیر صالح دین بطار 1920 میں اور اور محسن البرازی 1949 میں اور لبنان کے حکمران بشیر گمایل 1982 میں شامل ہیں۔
اردن کے بادشاہ عبداللہ کا قتل – برطانیہ نے 1951 میں اردن کے بادشاہ عبداللہ کا قتل کیا۔
نظام کی تبدیلی – 1989 میں برلن ٹوٹا اور 1991 میں روس کے ٹکڑے ہوئے۔
پچھلے چند سالوں میں ہونے والے مشہور واقعیات
قتل عام میں اضافہ (امریکا کے جنگی جنون کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کا قتل عام ہوا جو اب بھی جاری ہے)
عالمی معاشی بحران (جنگوں کے سبب معاشی بحران آیا دنیا میں )
معصوم بچوں کا قتل عام ( خاندانی منصوبہ بندی ایبوشن کے نام ہر بچوں کا قتل عام ہوا )
آندھیاں اور طوفان
(دنیا بھر میں آندھیا اور طوفان بھی آچکے ہیں )
قحط اور خشک سالی
(ویسے تو ہر سال بھوک اور پیاس سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ یا تو خد مرجاتے ہیں یا وہ خودکشیاں کرلیتے ہیں لیکن دجال کے طہور کے بعد پوری دنیا میں قحط اور خشسک سالی کا سامناکرنا پڑیگا دنیا کو ا)
سیلاب کی کثرت (سونامی جیسی بڑی افتیں پوری دنیا میں آئیں )
متواتر زلزلے
(پاکستان ۔ انڈیا۔ افغانستان امریکا سمیت دنیا بھر میں زلزلے اس وقت بھی جاری ہیں )
بجلیوں کا گرنا
( بجلیاں گرنے سے بھی دنیا بھر میں کئی حادثات ہوچکے ہیں )
عام شہریوں کا قتل عام
(دنیا بھر میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا)
لوگوں کا ایک دوسرے سے جدا ہونا
(انٹریٹ ۔ ٹی وی اور موبائل کے آجانے سے ر بھی بہت بڑا اثر پڑا ہے انسان اپنے ماں ۔ باپ ۔ رشتے داروں سے دور ہوچکا ہے )
صاف طور پر اللہ کے وجود کا انکار
(مادہ پرستی کے اس دور میں ملحد اور بے دینوں میں اضافہ ہوا ہے لوگ اپنے مالک اللہ کا بھی اعلانیہ انکار کرنے لگیں ہیں اب تو )
حرام چیزوں کا حلال قرار دیا جانا
(کتے گدھے کا گوشت بکنے لگا ہے ۔۔ شراب کو جائز سمجا جانے لگا ہے۔ سگریٹ ۔۔ پیپسی ۔۔کیمیکل ملی ہوئی اشیاء ۔۔۔ پک فیٹ شامل اجزا اب تو کھلے عام فروخت ہونے لگیں ہیں علماء کی خاموشی سے لگتا ہے چپ کی زبان میں یہ سب چیزوں کو انہونے حلال کا سرٹیفیکیٹ دیا ہوا ہے )
جھوٹے نبیوں کا ظہور ہونا
(مسلمہ بن کزاب سے لیکر غلام قادیانی ۔۔ گوہر علی شاہی سے لیکر دنیا میں نا جانے کتنے جھوٹے نبیوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے )
صحراؤں میں ہریالی کا آنا
(دجال کی علاماتوں میں سے ایک علامات یہ بھی بتائی تھی نبی ﷺ نے کے عرب کے ریگستان میں سبزہ اور ہریالی اگ جائیگی ۔۔ ریگستان میں سبزہ اگنا واقعی میں حیرانگی کی بات ہے لیکن سعودیہ عرب کے ریگستان میں ایک مصنوعی فصل اگائی جاچکی ہے کچھ سال پہلے بہت تھوڑے سے حصے پر ایک پروجیکٹ لگایا گیا تھا ایک امریکی کمپنی نے ایک ہفتے پہلے جب میں نے گوگل پر سرچ کرکے اسکو دیکھا تو حیران رہ گیا آدھا ریگستان ہرا بھرا نظر آرہا تھا )
آخر میں ہمیشہ کی طرح یہ کلیر کر دینا چاہوں گا کہ یہ اندازے ہیں جو کہ احادیث کو مدنظر رکھ کے لگائے گیے ہیں۔ باقی بحثیت مسلمان یہ ہی کہیں گے کہ جو اللہ جانتا جو اسے بھید ہے ہمیں کچھ بھی نہیں۔ جزاک اللہ

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
حیات, مدت


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دمے سے حفاظت اور احتیاطی تدابیر PRINCE SHAAN Health & Care 4 01-01-2017 08:07 PM
ایک دفعہ میں اپنے استاد صاحب کی خدمت میں حا Aftab Afi Islamic Issues And Topics 3 01-31-2015 12:58 PM
حامد میر پر حملہ: تحقیقات عدالتی کمیشن کری karwanpak General Discussion 2 04-22-2014 10:30 AM
استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی یاد میں (‘“*JiĢäR*”’) Hamara Pakistan 6 10-02-2013 09:19 AM
دنیا کو تو حالات سے امید بڑی تھی ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 3 08-23-2011 12:47 PM


All times are GMT +5. The time now is 12:11 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG