MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - !: Dil-e-Khaber Zara Husla Rakh :!By ADoO
View Single Post
(#1)
Old
!~*AdOrAbLe*~! !~*AdOrAbLe*~! is offline
 


Posts: 58,917
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2009
Gender: Female
hearts !: Dil-e-Khaber Zara Husla Rakh :!By ADoO - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-20-2010, 03:58 AM


دلِ بے خبر ذرا حوصلہ

کوئی ایساگھر بھی ہے شہر میں جہاں ہر مکیں ہو مطمئن
کوئی ایسا دن بھی کہیں پہ ہے جسے خوفِ آمدِ شب نہیں
یہ جو گرد بادِ زماں ہے یہ ازل سے ہے کوئی اب نہیں
دلِ بے خبر ذرا حوصلہ




یہ جو خار ہیں تیرے پاؤں میں یہ جو زخم ہیں تیرے ہاتھ میں
یہ جو خواب پھرتے ہیں در بدریہ جو بات الجھی ہے بات میں
یہ جو لوگ بیٹھے ہیں جابجاکسی ان بنے سے دیار میں
سبھی ایک جیسے ہیں سر گراں غمِ زندگی کے فشار میں
یہ سراب یونہی سدا سے ہیں اسی ریگزارِحیات میں
یہ جو رات ہے تیرے چار سونہیں صرف تیری ہی گھات میں
دلِ بے خبر ذرا حوصلہ



تیرے سامنے وہ کتاب
ہےجو بکھر گئی ہے ورق ورق
ہمیں اپنے حصے کے وقت میں اسے جوڑنا ہے سبق سبق
ہیں عبارتیں ذرا مختلف مگر ایک اصل سوال ہے
جو سمجھ سکو تو یہ زندگی کسی ہفت خواں کی مثال ہے
دلِ بے خبر ذرا حوصلہ



نہیں مستقل کوئی مرحلہ کیا عجب کہ کل کو یقیں بنے
یہ جو مضطرب سا خیال ہےکسی روشنی میں ہو منقلب
کسی سر خوشی کا نقیب ہویہ جو شب نما سی ہے بے دلی
یہ جو زرد رو سا ملال ہےدلِ بےخبر ذرا حوصلہ
دلِ بے خبر ذرا حوصلہ

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links