MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - پھول مہکے، چاندنی تھی ، کیا نہ تھا
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default پھول مہکے، چاندنی تھی ، کیا نہ تھا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-09-2010, 11:56 AM

پھول مہکے، چاندنی تھی ، کیا نہ تھا
تم نہ تھے تو ہر کوئی بیگانہ تھا

اپنی محرومی کا اندازہ نہ تھا
تم بچھڑ جا ؤ گے یہ سوچا نہ تھا

دل کے آنگن میں دئیے جلتے نہ تھے
پاؤں جب تک آپ نے رکھا نہ تھا

لذتیں ، خوشبوئیں ،ساری مستیاں
سانولی رنگت میں اس کی کیا نہ تھا

اور کس کو پیار کر تا میں بھلا
کوئی بھی تو آپ کے جیسا نہ تھا

میں تمہیں چاہوں گا اتنا ٹوٹ کر
تم نے بھی شاید کبھی سو چا نہ تھا

سب کے سب کھوئے ہوئے تھے بھیڑ میں
کوئی بھی میری وہاں سنتا نہ تھا

نیند آتی ہی نہ تھی بیمار کو
جب تک ان کو یاد کر لیتا نہ تھا

ورنہ کر دیتا اسے تم پر نثار
چاند آنگن میں مرے اترا نہ تھا

مہر بانی ان کی اطیب دیکھئے
مجھ کو سب کچھ مل گیا مانگا نہ تھا
__________________

.
.

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links