MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - محبت دلوں میں بسانے کو آئے
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default محبت دلوں میں بسانے کو آئے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-28-2010, 10:33 AM

محبت دلوں میں بسانے کو آئے
محبت دلوں میں جگانے کو آئے
وہ روٹھے ہوؤں کو منانے کو آئے
وہ بچھڑے ہوؤں کو ملانے کو آئے
دیے حق کے روشن کیے ہیں نبی نے
اندھیرا دلوں کا مٹانے کو آئے
ملا بیٹیوں کو بھی حق زندگی کا
وہ عورت کو عزت دلانے کو آئے
غریبوں یتیموں کے ملجا وہی ہیں
وہ بگڑی ہوئ کو بنانے کو آئے
وہ بدرالدجی' ہیں وہ شمس الضحی' ہیں
وہ روشن سے جلوے دکھانے کو آئے
ملی روشنی ان کو غار حرا میں
پیام خدا وہ سنانے کو آئے
دیا درس الفت سب انسانیت کو
محبت اخوت سکھانے کو آئے
ملے ناز نقش قدم کی سعادت
رہ حق پھ ہم کو چلانے کو آئے



 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links