MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - انوکھي وضع ہے، سارے زمانے سے نرالے ہيں
View Single Post
(#1)
Old
K@IN@@T K@IN@@T is offline
 


Posts: 13,084
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2009
Location: In The World of Reality
Gender: Female
rainbow انوکھي وضع ہے، سارے زمانے سے نرالے ہيں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-08-2009, 05:01 PM

انوکھي وضع ہے، سارے زمانے سے نرالے ہيں
يہ عاشق کون سي بستي کے يارب رہنے والے ہيں

علاج درد ميں بھي درد کي لذت پہ مرتا ہوں
جو تھے چھالوں ميں کانٹے ، نوک سوزن سے نکالے ہيں

پھلا پھولا رہے يا رب چمن ميري اميدوں کا
جگر کا خون دے دے کر يہ بوتے ميں نےپالے ہيں

رلاتي ہے مجھے راتوں کو خاموشي ستاروں کي
نرالا عشق ہے ميرا، نرالے ميرے نالے ہيں

نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کي
نشيمن سيکڑوں ميں نے بنا کر پھونک ڈالے ہيں

نہيں بيگانگي اچھي رفيق راہ منزل سے
ٹھر جا اے شرر، ہم بھي تو آخر مٹنے والے ہيں

اميد �xور نے سب کچھ سکھا رکھا ہے واعظ کو
يہ �xضرت ديکھنے ميں سيدھے سادے بھولے بھالے ہيں

مرے اشعار اے اقبال١ کيوں پيارے نہ ہون مجھ کو
مرے ٹوٹے ہوئے دل کے يہ درد انگيز نالے ہيں
________

 



[IMG][/IMG]
Thousands Of Yesterdays Have Gone, Millions Off Tomorrows Come,BUT, There Is Only ONE "TODAY",So, Enjoy You TODAY & Don't LIVE In WHT IS NOT TODAY."
[SIGPIC][/SIGPIC]
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links