|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
برلن(آن لائن)جرمن پولیس نے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے ایک گروہ کے 11 ارکان کر گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گروہ مبینہ طور پر پورے ملک میں فعال تھا۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں 22 سال سے لے کر 60 برس تک کی عمر کے 10 مرد اور ایک 57 سالہ خاتون شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں وسطی جرمنی کے علاقے سیکسنی انہالٹ میں ویک اینڈ پر مارے گئے ایک چھاپے کے دوران عمل میں آئیں۔
پولیس نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ گروپ بڑی رازداری سے بچوں کا جنسی استحصال کرتا تھا اور چھاپہ اس وقت مارا گیا جب آسچرسلیبن نامی شہر کے نواح میں اس گروہ کے ارکان کی سالانہ ملاقات جاری تھی۔
Daily news Pk > http://www.karwanonline.pk/news/1925...n-of-children/
Pakistan news karwan.no
|