|
|
Posts: 7,688
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender:
|
|
اے شام کی لالی
اے شام کی لالی بات سنو
تم رنگ بدلنے والی ہو
اور رات میں ڈھلنے والی ہو
کچھ پل میں رات نے آنا ہے
اور اس کی گہرے سائے نے
تری لالی پر چھا جانا ہے.
تو نے اپنا آپ گنوانا ہے
اس وقت کے آنے سے پہلے
اور رات کے چھانے سے پہلے
جو تھوڑے پل ہیں پاس تیرے
انھیں میرے ساتھ بتا جاؤ
کچھ میرے من کی بات سنو
کچھ اپنی مجھے سنا جاؤ
Last edited by PRINCE SHAAN; 04-27-2014 at 09:10 PM..
|