MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - اب پاس ہمارے کچھ بھی نہیں
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default اب پاس ہمارے کچھ بھی نہیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-15-2012, 07:23 PM


بس یہی میرا اثاثہ ہے
کچھ وعدے، قسمیں، یادیں تھیں
کچھ قہقہے تھے، فریادیں تھیں
کچھ سفرتھے ، آہیں تھیں
کچھ آنسو تھے جو بہائے تھے
کچھ دھوکے تھے جو کھائے تھے
کچھ لہجوں کی پرچھائیاں تھیں
کچھ دل کو روگ لگائے تھے
اب پاس ہمارے کچھ بھی نہیں
اب آس کے مارے کچھ بھی نہیں
بس یادوں کی زنجیریں ہیں
کچھ رنگ اُڑی تصویریں ہیں
کچھ لفظ مٹی تحریریں ہیں
کچھ ادھوری باتیں ہیں
کہیں آنسوؤں سے لکھی
کہیں آنسوؤں سی مٹی تحریریں ہیں
اک دل جو دید کا پیاسا ہے
بس یہی میرا اثاثہ ہے

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links