MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - وہ مسکرا کر بولی
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default وہ مسکرا کر بولی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-19-2012, 01:33 AM




وہ مسکرا کر بولی " یہ ممتاز مفتی بھی عجیب آدمی ہیں۔میرے ساتھ بڑی محبت کرتے ہیں۔ثاقب کے ساتھ گھنٹوں بچوں کی طرح کھیلتے ہیں لیکن وہ جب میرے ساتھ تمہاری باتیں کرکے جاتے ہیں تو مجھے یہ احساس ہونے لگتا ہے جیسے میں تمہاری بیوی نہیں بیوہ ہوں ۔
" یہی تو اس کی افسانہ نگاری کا کمال ہے ! میں نے کہا ۔
وہ تنک کر بولی " مفتی جی کو گولی مارو ۔۔۔۔۔ ! آ ! آج ہم دونوں عیش کریں ۔۔۔۔ !
اس ملک میں ایسی دھوپ روز روز تھوڑی نکلتی ہے ۔

یہ کہہ کر وہ اٹھی جلدی جلدی مٹر قیمہ پکایا ۔کچھ چاول ابالے اور سلاد بنائی ۔ہمیں کھانا کِھلا کر وہ اپنے کمرے میں چلی گئی ۔جامنی رنگ کی شلوار قمیض پہنی ،ڈھیر سارا میک اپ کیا اور جب خوب بن ٹھن کر نکلی تو ثاقب نے بے ساختہ کہا ، " واہ واہ امی ! آج تو بڑے ٹھاٹھ ہیں ،اب تو ابو کی خیر نہیں ۔
" زیادہ بک بک نہ کیا کرو ! اس نے ثاقب کو ڈانٹا۔

تم اپنی سائیکل نکالو اور خالد کے گھر چلے جا ۔شام کو طارق کی سالگرہ ہے ۔ہم بھی پانچ بجے تک پہنچ جائیں گے۔
ثاقب نے گھڑی دیکھ کر شرارت سے کہا ،امی ! ابھی تو صرف دو بجے ہیں ! پانچ بجے تک آپ اکیلی کیا کریں گی ؟
ہم مزے کریں گے ! عفت نے کہا ، اب تم جا !
ثاقب اپنی بائیسکل پر بیٹھ کر خالد کے ہاں چلا گیا ،میں نے عفت سے کہا ، آج تو تم زبردست موڈ میں ہو، بولو کیا ارادہ ہے ؟
اس کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں کہنے لگی ، اب میں تمہارے کسی کام کی نہیں رہی ،چلو پارک چلیں ۔





شہاب نامہ سے اقتباس


 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links