![]() |
وہ مسکرا کر بولی
وہ مسکرا کر بولی " یہ ممتاز مفتی بھی عجیب آدمی ہیں۔میرے ساتھ بڑی محبت کرتے ہیں۔ثاقب کے ساتھ گھنٹوں بچوں کی طرح کھیلتے ہیں لیکن وہ جب میرے ساتھ تمہاری باتیں کرکے جاتے ہیں تو مجھے یہ احساس ہونے لگتا ہے جیسے میں تمہاری بیوی نہیں بیوہ ہوں ۔ " یہی تو اس کی افسانہ نگاری کا کمال ہے ! میں نے کہا ۔ وہ تنک کر بولی " مفتی جی کو گولی مارو ۔۔۔۔۔ ! آ ! آج ہم دونوں عیش کریں ۔۔۔۔ ! اس ملک میں ایسی دھوپ روز روز تھوڑی نکلتی ہے ۔ یہ کہہ کر وہ اٹھی جلدی جلدی مٹر قیمہ پکایا ۔کچھ چاول ابالے اور سلاد بنائی ۔ہمیں کھانا کِھلا کر وہ اپنے کمرے میں چلی گئی ۔جامنی رنگ کی شلوار قمیض پہنی ،ڈھیر سارا میک اپ کیا اور جب خوب بن ٹھن کر نکلی تو ثاقب نے بے ساختہ کہا ، " واہ واہ امی ! آج تو بڑے ٹھاٹھ ہیں ،اب تو ابو کی خیر نہیں ۔ " زیادہ بک بک نہ کیا کرو ! اس نے ثاقب کو ڈانٹا۔ تم اپنی سائیکل نکالو اور خالد کے گھر چلے جا ۔شام کو طارق کی سالگرہ ہے ۔ہم بھی پانچ بجے تک پہنچ جائیں گے۔ ثاقب نے گھڑی دیکھ کر شرارت سے کہا ،امی ! ابھی تو صرف دو بجے ہیں ! پانچ بجے تک آپ اکیلی کیا کریں گی ؟ ہم مزے کریں گے ! عفت نے کہا ، اب تم جا ! ثاقب اپنی بائیسکل پر بیٹھ کر خالد کے ہاں چلا گیا ،میں نے عفت سے کہا ، آج تو تم زبردست موڈ میں ہو، بولو کیا ارادہ ہے ؟ اس کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں کہنے لگی ، اب میں تمہارے کسی کام کی نہیں رہی ،چلو پارک چلیں ۔ شہاب نامہ سے اقتباس |
Re: وہ مسکرا کر بولی
سکون قلب سکون قلب کسی فارمولے کا نام نہیں،فارمولے تو بچوں کے لیے ہوتے ہیں کہ مٹھائی بنا لی ہے،لو کھا لو لیکن یہ سکون قلب ہے۔کسی کا سکون قلب برباد نہ کرو،سکون قلب مل جائے گا۔پیسوں سے محبت نہ کیا کرو،سکون مل جائے گا۔دعا پر بھی ضد نہ کرو،نامنظور دعا کا بھی اتنا ہی احترام کرنا جتنا منظور دعا کا۔اگر یہ فرق سمجھ نہیں آتا۔سکون قلب نہیں ملے گا۔اللہ تعالی کی جانب سے جو ہو رہا ہے،اگر آپ اس کو پسند کر کے چلنا شروع ہو جاؤ،سکون قلب مل جائے گا۔
واصف علی واصف کی "گفتگو" سے اقتباس |
Re: وہ مسکرا کر بولی
Good Sharing
|
Re: وہ مسکرا کر بولی
thanks shayan
|
Re: وہ مسکرا کر بولی
nice...
|
Re: وہ مسکرا کر بولی
thanks saba siso
|
All times are GMT +5. The time now is 01:05 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.