MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - سارے حرفوں میں ایک حرف پیارا بہت
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default سارے حرفوں میں ایک حرف پیارا بہت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-10-2012, 04:54 AM


سارے حرفوں میں ایک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت
سارے ناموں میں ایک نام سوہنا بہت اور ہمارا بہت

اس کی شاخوں پہ آکر زمانے کے موسم بسیرا کریں
ایک شجر جس کے دامن کا سایہ بہت اور گھنیرا بہت

ایک آہٹ کی تحویل میں ہیں زمین و آسمان کی حدیں
ایک آواز دیتی ہے پہرا بہت اور گہرا بہت

جس دیے کی توانائی ارض وسماں کی حرارت بنی
اس دیے کا ہمیں بھی حوالہ بہت اور اجالا بہت

میری بینائی سے اور مرے ذہن سے محو ہوتا نہیں
میں نے روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سوچا بہت اور چاہا بہت

میرے ہاتھوں اور میرے ہونٹوں سے خوشبو جاتی نہیں
میں نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھا بہت اور چوما بہت

بے یقیں راستوں پہ سفر کرنے والے مسافر سنو
بے سہاروں کا ہے اک سہارا بہت کملی والا صلی اللہ علیہ وسلم بہت

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links