MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ~ میں لکھا کرو، تُو پڑھا کرے،میں پڑھا کروں ، &
View Single Post
(#1)
Old
Shaam Shaam is offline
Shaam
 


Posts: 5,120
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2008
Location: some where near somebody
Gender: Male
Loading ~ میں لکھا کرو، تُو پڑھا کرے،میں پڑھا کروں ، & - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-30-2012, 10:55 AM


میرا نام تیرے لبوں پہ ہو ، میرا ذکر دل سے کیا بھی کر
تو جفا شعار مزاج کوکبھی آشنا ءِ وفا بھی کر

تیری یاد میں تیری چاہ میں مجھے چَین ہے نہ قرار ہے
میری یاد میں میری چاہ میں ذرا بے قرار ہوا بھی کر

تیری جُستجو ، تیری آرزو ، میری ذندگی کی نمُود ہے
میری جُستجو ۔ میری آرزو ، کبھی ذندگی میں کیا بھی کر

وہ جو راستہ ، وہ جو مَوڑ تھا جہاں پہلی بار ملے تھے ہم
اُسی راستے ۔ اُسی مَوڑ پر ، کسی شام آ کے ملا بھی کر

تیری راہ میں ، تیرے ساتھ میں چلا جا رہا ہوں قدم قدم
میری راہ میں میرے ساتھ میں، کبھی دو قدم تو چلا بھی کر

تیرا واسطہ تیرا راستہ میرے دِل نظر سے جُدا نہیں
میرا واسطہ ، میرا راستہ ، تو بھی دل نظر میں رکھا بھی کر

یہ نِصاب ِ مکتب ِ عشق ہے ، تُو شریک ِ درس ہوا تَو سُن
میں لکھا کرو، تُو پڑھا کرے،میں پڑھا کروں ، تُو لکھا بھی کر

 




ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے


And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links